نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
تمغہ حاصل کرنے والے ساجن اور ہشیکا نے نیشنل گیمز میں سب سے بہترین اتھلیٹ ایوارڈ حاصل کئے
Posted On:
12 OCT 2022 9:17PM by PIB Delhi
گولڈ حاصل کرنے والے تیراک ساجن پرکاش (کیرالہ ) ہشیکا رام چندرا ( کرناٹک ) کو بد ھ کے دن 36ویں قومی کھیلوں میں بالترتیب بہترین مرد ایتھلیٹ اور بہترین خاتون ایتھلیٹ کے خطاب سے نوازا گیا۔
29سالہ ساجن پرکاش نے پانچ انفرادی سونے ،دو چاندی اور ایک کانسے کے آٹھ تمغےسری ہری نٹراجن کو شکست دیتے ہوئے حاصل کئے ، جنہوں نے مجموعی طور پر آٹھ تمغے حاصل کئے ، جس میں پانچ سونے کے بشمول دو ریلے مقابلوں میں شامل ہیں۔ یہ براہ راست دوسری مرتبہ ہے کہ ہندوستان کے سب سے زیادہ تجربے کا تیراک نے 2015 میں کیرالہ میں ہونےوالے نیشنل کیمز میں اپنی کامیابی کے بعد باوقار ٹرافی حاصل کی ہے۔
صرف 14سالہ ہشیکا رام چندر انے اپنے سات تمغوں میں 6سونے کے تمغے پہلی بار کھیلتے ہوئے قومی کھیلوں میں حاصل کئے ۔وہ 23سال میں کرناٹک کی سب سے پہلی ایتھیلٹ بن گئیں جنہوں نے یہ باوقار ٹرافی حاصل کی ہے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والی نشا ملٹ آخری فاتح تھیں ، جنہوں نے امپھال میں 1999 میں ہونےوالے قومی کھیلوںمیں کئی تمغے حاصل کئے تھے۔
ہشیکا رام چندر ا نے کہا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ بہترین خاتون ایتھلیٹ کا خطاب حاصل کریں گی ، یہاں تک کہ ان کے پاس کل ایک کال آئی ۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ مجھے خوشی ہے کہ میں اس باوقار ایوارڈ کے لئے نامزد کی گئی ہوں ۔اس سے مجھے تحریک ملے گی کہ میں اس سے زیادہ بہتر حاصل کروں اور زیادہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔اب سےآگے مجھ پر تھوڑا سا دباؤ ہوسکتا ہے لیکن مجھے وہ کرنا ہے جو مجھے کرنا ہے۔’’
ساجن ، ہندوستان میں سب سے زیادہ حساس 800 میٹر فری اسٹائل ریس کا حصہ تھا۔جہاں اس نے نوجوان تیراک جیسے کہ انیش ایس گوڑا اور ویدانت مادھون سے پہلے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔وہ فلوریڈا بیسڈ تیراکوں ادویت پیج (مدھیہ پردیش ) اور اریان نہرا (گجرات ) کی تعریف میں رطب اللسان تھے اور اسے اس بات پر خوشی محسوس ہوئی کہ آخری چندمیٹر تک مکس میں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ‘‘ گجرات میں قومی کھیلوںمیں مقابلہ کرنے پر میں خوش تھا کہ یہ اچانک لیکن ایک قابل ستائش ترقی تھی کہ کھیلوں کا اعلان کیا گیا اور ملک میں سب سے بڑا کھیلوں کا اجتماع منعقدکیا گیا۔ میں ہر اس شخص کا شکرگزار ہوں ،جس نے اتنی مختصر مدت میں کھیلوں کے ایک ساتھ انتظام کے لئے کام کیا۔مجھے پہلے حیرت تھی کہ کیا قومی کھیل ہوں گے بھی ۔ نیشنل گیمز 2022 میں آٹھ تمغوں کے حصول سے زیادہ ساجن پرکاش نے تیراکوں کی اگلی نسل کے لئے اچھی مثالیں قائم کیں۔و ہ راجکوٹ میں سردار پٹیل ایکواٹکس کامپلیکس میں آمنے سامنے ہوا۔وہ اپنی با ت جیتو یا ہارو پر باوقار انداز میں جمے رہے۔
ساجن پرکاش نے کہا ‘‘ میں نے سنا ہے کہ نوجوان ایتھلیٹس جیسے کہ انیش گوڑا نے میرے بارے میں باتیں کی ہیں۔ میں اس بات پرمشکور ہوں کہ میں نوجوان تیراکوں پر بہت زیادہ مثبت اثرات چھوڑسکا۔مہربان اور باوقار ہونا معمول بن جائے گا اور میں چیزوں کے بدلنے کے لئے اچھی مثالیں قائم کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کھلاڑ ی ہونے کی بہترین مثال پیش کی ۔کیرالہ پولیس افسر کا اپنے کھیل کے تئیں عہد بندی اور کھیل کا بہترین سفیر ہونےکی خواہش بالکل ظاہرتھی اور اس نے اس بار ے میں بہترین کردار ادا کیا۔ اگرچہ اسے نوجوان تیراکوں انیش گوڑا (200 میٹر فری اسٹائل) اور ادویت پیج (400 میٹر میڈلی ، 800 میٹراور 1500 میٹر فری اسٹائل ) کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
*************
ش ح۔ا ک ۔ رم
U-11357
(Release ID: 1867407)
Visitor Counter : 113