کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت کی مجموعی (تجارت اور خدمات) کی برآمدات جو جون 2021 میں 52.8 بلین امریکی ڈالرتھیں بڑھ کر جون 2022 میں 64.9 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں
Posted On:
27 JUL 2022 5:14PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت کی مجموعی طور پر (تجارت اور خدمات) کی برآمدات جو جون 2021 میں 52.8 بلین امریکی ڈالرتھیں بڑھ کر جون 2022 میں 64.9 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں، جبکہ مجموعی طور پر (تجارت اور خدمات) کی درآمدات جون 2021 میں 52.9 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر جون 2022 میں 82.4 بلین امریکی ڈالر ہوگئیں۔
حکومت نے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔
- غیر ملکی تجارتی پالیسی (20-2015) کو 30 ستمبر2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
- برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اسکیموں یعنی برآمدات سے متعلق تجارتی بنیادی ڈھانچے کی اسکیم (ٹی آئی ای ایس) اور مارکیٹ تک رسائی کے اقدامات سے متعلق اسکیم (ایم اے آئی) مدد فراہم کی جاتی ہے۔
- iii. محنت پر مرکوز ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ریاستی اور مرکزی محصول اور ٹیکسوں کی چھوٹ (آر او ایس سی ٹی ایل) اسکیم 07.03.2019 سے نافذ کی گئی ہے۔
- iv. برآمد اشیا پر ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کی معافی سے متعلق (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم 01.01.2021 سے نافذ کی گئی ہے۔
- تجارت میں سہولت بہم پہنچانے اور برآمد کاروں کے ذریعہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے استعمال کو بڑھانے کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم برائے سرٹیفکیٹ آف اوریجن شروع کیا گیا ہے۔
- vi. مخصوص عملی منصوبوں پر عمل کرتے ہوئے خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے اوراسے متنوع بنانے کے لیے 12 چمپئن سروسز سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
- ہر ضلع میں برآمدی صلاحیت کی حامل مصنوعات کی نشاندہی کرکے اضلاع کو برآمدات کی ایک منڈی بنانے کی شروعات کی گئی ہے، جسے مصنوعات کو برآمد کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ضلع میں روزگار پیدا کرنے کے لیے مقامی برآمد کاروں؍مینوفیکچرز کی مدد کرکے شروع کیا گیا ہے۔
- بھارت کی تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے مقاصد کو فروغ دینے کے تئیں بیرون ملک بھارتی مشنوں کے رول کو بڑھایا گیا ہے۔
- ix. مذکورہ پیکیج کا اعلان کووڈ وبا کے تناظر میں مختلف بینکنگ اور مالیاتی شعبے کے امدادی اقدامات کے ذریعے گھریلو صنعت بالخصوص ایم ایس ایم ایز کی مدد کرنے کے لیے کیا گیا ہے، برآمدات میں جس کا کافی بڑا رول ہے۔
*************
ش ح- ش ر–ع ر
U. No. 11366
(Release ID: 1867403)