بھارت کا مسابقتی کمیشن

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی )نے مقابلہ جاتی  مخالف طریقہ کار میں ملوث ہونے کے لیے کرافٹ پیپر مینوفیکچررز اور ان کی چار ایسوسی ایشنز کوخلاف ورزیاں روکنے اور ان کو نہ دہرانے کا  حکم جاری کیا

Posted On: 12 OCT 2022 6:06PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کرافٹ پیپر مینوفیکچررز کی چار علاقائی انجمنوں کے خلاف آج حتمی حکم جاری کیا، جس میں ان کے 115 ممبران بھی شامل ہیں، جو مقابلہ جاتی قانون 2022 (قانون)کی دفعہ  3(1) کے ساتھ پڑھے گئے سیکشن 3(3) کی  شقوں کے خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں،جو مسابقتی مخالف معاہدوں کو روکتا ہے۔ یہ  معاملہ  تین فیڈریشنوں/ایسوسی ایشنز آف کوروگیٹیڈ باکس مینوفیکچررز کی طرف سے داخل کی گئی معلومات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔

یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کرافٹ پیپر مینوفیکچررز کی مختلف ایسوسی ایشنز، وقتاً فوقتاً میٹنگوں اور خط و کتابت کے ذریعے اپنے اراکین (یعنی کرافٹ پیپر ملز) کو ہدایت دیتی ہیں کہ وہ (i) خریداروں کو فروخت کیے جانے والے کاغذ کی قیمت میں اضافہ کریں، یعنی کوروگیٹیڈ باکس مینوفیکچررز اور (ii) قیمتوں میں غیر منصفانہ اضافے کو نافذ کرنے کے لیے قلت کی حالت پیدا کریں اور کسی بھی  خطے میں پیپر ملز کی سرگرمی کو اجتماعی طور پر بند رکھیں۔

میٹنگز کے منٹس، ای میل کمیونی کیشنز، وہاٹس ایپ گروپوں پر  ایکسچینج کئے گئے وہاٹس ایپ میسیجز کے ساتھ ساتھ مختلف نمائندوں کے زبانی بیانات، جیسے ریکارڈ پر موجود شواہد کی بنیاد پر سی سی آئی نے کرافٹ پیپر  مل  کو چھوڑ کر کرافٹ پیپر مینوفیکچررز کی چار علاقائی انجمنوں سمیت 119 پارٹیوں کو قانون کی دفعہ تین (1) کےساتھ  پڑھے گئے سیکشن 3(3)(اے) اور سیکشن 3(3)(بی)   کی شقوں کے خلاف پایا، جو قانون کی دفعہ 3(1) کے ساتھ پڑھے گئے دفعہ 3(3)(اے) کی دفعات کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا تھا۔  119 حریف  ملوں میں سے 31 کرافٹ پیپر ملز سی سی آئی کے سامنے کم جرمانے کے درخواست گزار تھیں۔ قانون کی دفعہ  46 کے تحت، ایک کارٹیل ممبر کمیشن کو مبینہ کارٹیل کے سلسلے میں مکمل، سچے اور اہم انکشافات فراہم کرنے کے بدلے میں کم جرمانے کی درخواست دائر کر کے سی سی آئی سے رجوع کر سکتا ہے۔

معاملے کے حالات اورحقائق  نیز اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کرافٹ پیپر مینوفیکچررز میں سے بہت سے ایم ایس ایم ایز تھے اور کووڈ-19 وبائی امراض کے نتیجے میں معاشی اور مالی بحران سے گزر رہے تھے، مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی)  نے خلاف ورزی کرنے والی ایسوسی ایشنز اور کرافٹ پیپر مینوفیکچررز پر کوئی مالی جرمانہ عائد کرنے سے گریز کیا۔  مزیدیہ کہ کئی کرافٹ پیپر مینوفیکچررز نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا اور تعاون پر مبنی اور غیر مخالفانہ انداز اپنایا۔ اس طرح، سی سی آئی نے مذکورہ بالا کو کوئی مالی جرمانہ عائد نہ کرنے کے لیے تخفیف کرنے والے عوامل کے طور پر سمجھا اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف ورزیاں روکنے اور  دوبارہ ان غلطیوں کو نہ دہرانے  کا حکم جاری کیا۔

2017 کے کیس نمبر 24 میں آرڈر کی ایک کاپی مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کی ویب سائٹ www.cci.gov.in.   پر دستیاب ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ح ا۔  ت ع

U. No.11364



(Release ID: 1867402) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi