ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
وزیر مملکت راجیو چندر سیکھر، رانچی میں گرامین ادیمی اجلاس سے خطاب کریں گے
کل اس تقریب میں، اس پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 165 امیدواروں کو اسناد دی جائیں گی
Posted On:
12 OCT 2022 5:15PM by PIB Delhi
صنعت کاری، ہنرمندی کے فروغ، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی آئی ٹی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر سیکھر، کل رانچی میں گرام ادیمی ہنرمندی کی تربیت سے متعلق پروگرام (گاوؤں کے انجینئرس کا پروگرام) کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس تقریب میں کل 165 تربیت یافتہ افراد اپنی اسناد وصول کریں گے۔ جھارکھنڈ کے گورنر جناب رمیش بائیس،ان اسناد سے نوازیں گے۔
گرامین ادیامی اسکل ٹریننگ پروگرام کے تحت، جو وزیراعظم جناب نریندرمودی کے آتم نربھربھارت کے وژن پر مبنی ہے، دیہی نوجوانوں کو ہنرمندی سے متعلق مخصوص موقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں آزمائشی پروجیکٹ کا، اس سال مئی میں مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں آغاز کیا گیا تھا۔ اور اس کے تحت پانچ ریاستوں (چھتیس گڑھ، گجرات، راجستھان، مہاراشٹر کے علاوہ مدھیہ پردیش) کا احاطہ کیا گیا تھا۔ اس آزمائشی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے دوران، 152 امیدواروں کا اندراج کیا گیا تھا۔ جن میں سے 132امیدواروں نے کامیابی سے اپنے اپنے کورس مکمل کیے اور انہیں سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
اگلا مرحلہ (مرحلہ 1.2) چار ریاستوں، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ اور اوڈیشہ میں منعقد ہوا تھا۔ اور کل 165 امیدواروں کو اسناد تقسیم کی گئی تھیں۔
پانچ شعبوں-الیکٹریکل اور شمسی توانائی، زرعی طریق کار کو مشین پر مبنی بنانا، ای-حکمرانی، پلمبنگ اور راج مستری کا کام، دو پہیہ گاڑیوں کی مرمت اور دیکھ بھال میں تربیت فراہم کی گئی تھی۔
اگلا مرحلہ (مرحلہ1.3) صرف خواتین کے گروپوں کے لیے مخصوص، جلد ہی گملا جھارکھنڈ میں اکتوبر/نومبر میں شروع ہوگا، جس کے لیے 153 خواتین نے پہلے ہی اپنا اندراج کرا لیا ہے۔
گاوؤں کے انجینئروں کے پروگرام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب راجیو سیکھر نے کہا کہ اس پروگرام کا خاص مقصد، گاوؤں کی مقامی معیشتوں کو مستحکم بنانا اور گاوؤں سے شہروں کی جانب نقل مکانی میں کمی لانا اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار اور ذریعۂ معاش سے متعلق مواقع کے لیے شہروں پرانحصار کو محدود کرنا ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد مقامی طور پر روزگار/خود کا روزگار اور مقامی طور پر صنعت کاری کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ قبائلی نوجوان، خود اپنا کاروبار شروع کرسکیں، خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی ذریعۂ معاش اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرسکیں۔ انہوں نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کے اس وژن کا اعادہ کیا کہ آتم نربھر بھارت کی حصولیابی کا راستہ آتم نربھر گاوؤں سے ہوکر گزرتا ہے۔
وزیرموصوف نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ہرضلع مجسٹریٹ اور کلکٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں دستیاب وسائل اور مقامی خواہشات اور امنگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہنرمندی کے فروغ کا منصوبہ تیار کریں۔
**********
(ش ح ۔ع م۔ج ا)
U -11356
(Release ID: 1867370)
Visitor Counter : 119