عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 9 نئے بھرتی کئے گئے آئی اے ایس افسروں سمیت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے 111 نئے ممبروں کی منظوری دی، جو مرکز میں اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں


مرکزی وزیر نے آئی آئی پی اے کی مجلس عاملہ کونسل کی 321 ویں میٹنگ میں اس کے چیئرمین کی حیثیت  سے صدارت کی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران پر زور دیا کہ وہ مستقبل قریب میں آئی آئی  پی اے کے ایک بڑے کردار کا تصور کرنے کے لیے ذہن سازی کریں اور صلاحیت کی تعمیر میں نجی شعبے کی شراکت کو بھی تلاش کریں

Posted On: 12 OCT 2022 5:47PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، خلا اور ایٹمی توانائی کے  علاوہ عملے اور عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ ، جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے قومی چیئرمین بھی ہیں، نے 9 نئے بھرتی کئے گئے آئی اے ایس افسروں سمیت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے 111 نئے ممبروں کی منظوری دی، جو مرکز میں اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

نئے ارکان میں سب سے کم عمر کے کے- کارتھک، وزارت دفاع میں اسسٹنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کی عمر محض26 سال ہے، جبکہ سب سے زیاد عمر کے ممبر جناب سریش کمار ہیں، جن کی عمر 77 سال ہے اور جو ریٹائر ہوچکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-1RBL9.jpg

 

آئی آئی پی اے کی ایگزیکٹیو کونسل کی 321ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نومبر 2021 کے بعد سے 500 سے زیادہ ممبروں کا اس وقت  اندراج ہوا ہے،جب انہوں نے ان خدمت انجام دینے والے افسروں کے لیے آئی آئی پی اے  کی رکنیت کا راستہ ہموار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو اس سے پہلے صرف ریٹائرڈ افسروں کے لیے مخصوص تھا۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ مختلف النوع عمر کے علاوہ نئی رکنیت، الائیڈ اور دفاعی خدمات اکیڈمک اور پیشہ وارانہ شعبوں سے بھی آرہی ہے۔ انہوں نے آئی آئی پی اے کی علاقائی شاخوں سے اپیل کی کہ وہ رکنیت کی  مہم کی رفتار کو تیز کریں، تاکہ آئی آئی پی اے کی برادری افرادی قوت کو بڑھایا جاسکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران پر زور دیا کہ وہ مستقبل قریب میں آئی آئی  پی اے کے ایک بڑے کردار کا تصور کرنے کے لیے ذہن سازی کریں اور صلاحیت کی تعمیر میں نجی شعبے کی شراکت کو بھی تلاش کریں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے طے کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کو آئندہ 25 سالوں کے لیے ایک مستقبل کا وژن ہونا چاہیے اور اس کو حاصل کرنے کے لیے انسٹی ٹیوٹ کو ایک جیسے محکموں/تنظیموں کے ساتھ  تربیت، انتظامی مہارت سے متعلق ایک جیسے دائرہ کار اور توجہ کے ساتھ سیٹ اپ اور اداروں میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک مربوط نقطہ نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی  پی اے کے نئے کانفرنس ہال "سمبھو" کا افتتاح کیا اور اسی ہال میں آئی آئی پی اے کی ایگزیکٹیو کونسل کی 321 ویں میٹنگ منعقد  ہوئی۔ انہوں نے 2020 اور 2021 میں کووڈ وبائی امراض کے دوران مزید دو کانفرنس-کم لیکچر ہال  بڑھانے کے لئے آئی آئی پی اے کے ڈی جی اور اس کی انتظامیہ کے کردار کی بھی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/js-25OHS.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی پی اے اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں سابق آئی اے ایس افسران جناب وی بالاسبرامنین، ڈاکٹر ارون کمار رتھ اور پروفیسر ڈی رویندر پرساد کو ممتاز خدمات کے لیے باوقار پال ایچ ایپل بائی ایوارڈ کو بھی منظوری دی۔

وزیر موصوف نے  5 جولائی 20222 کو ہوئی  ایگزیکٹیو کونسل( ای سی)  کی 320 ویں میٹنگ کے منٹس کے بارے میں کی گئی کارروائی  کے بارے میں جانکاری دی۔ آئی آئی پی اے کی ایگزیکٹیو کونسل میں نائب صدر جمہویہ  جناب جگدیپ دھنکھڑاس کے صدر  اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  اس کے چیئرمین ہیں۔

میٹنگ میں آئی آئی پی اے کی ایگزیکٹیوکونسل کے ممبران نے شرکت کی،  جن میں جناب چھتیس گڑھ کے سابق گورنر جناب شیکھر دت، ایل بی ایس این اے اے کے ڈائریکٹر جناب سری نواس آر کٹیکی تھالا،  جناب جی پی پراسین، جناب جی آر کروپ، جناب  ارون کمار رتھ، جناب ایس ایس کشتریہ، جناب کے کے پانڈے، پروفیسر این لوکندر سنگھ کے علاوہ   آئی آئی پی اے کے ڈی جی  اور ای سی کے ممبر سکریٹری جناب  سریندر ناتھ ترپاٹھی اور آئی آئی پی اے کے رجسٹرار جناب  امیتابھ رنجن شامل ہیں۔ورچوئلی طور پر منعقد کی گئی میٹنگ میں کئی علاقائی برانچوں نے بھی شرکت کی۔

*************

 

 

ش ح ۔ ح ا۔  ت ع

U. No.11350


(Release ID: 1867364) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi