بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

این ٹی پی سی اور سیمنز لمیٹڈ نے فرید آباد گیس پاور پلانٹ میں ہائیڈروجن کو-فائرنگ پر کام  کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 12 OCT 2022 6:06PM by PIB Delhi

این ٹی پی سی اور سیمنز لمیٹڈ نے این ٹی پی سی فرید آباد گیس پاور پلانٹ میں نصب سیمنز V94.2 گیس ٹربائنز میں قدرتی گیس کے ساتھ ملاوٹ شدہ ہائیڈروجن کو-فائرنگ کی افادیت کو ظاہر کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک اقرار نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ فرید آباد گیس پاور پلانٹ کی کل نصب صلاحیت 432 میگاواٹ  ہے جس میں دو V94.2 گیس ٹربائنیں مشترکہ سائیکل موڈ میں کام کر رہی ہیں۔ مفاہمت کے ان اقرار ناموں پر دونوں کمپنیوں  کے ڈائریکٹر جناب شری اجول کانتی بھٹاچاریہ، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ٹی پی سی لمیٹڈ اور سیمنز لمیٹڈ کے جنرل منیجر جناب ستیہ پرکاش چودھری این، کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

کاربن سے پاک  اہداف کو حاصل کرنے کے لیے توانائی کے تمام شعبوں میں ایک مربوط اور وسیع خاکے کی ضرورت ہے۔ اس  گیس ٹربائنز میں ہائیڈروجن کو-فائرنگ CO2 کے اخراج کو کم کرنے میں روڈ میپ کے ایک حصے کے طور پر کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ این ٹی پی سی لمیٹڈ،جو بھارت میں سب سے بڑا بجلی تیار کرنے والا ادارہ ہے ، توانائی کی منتقلی اور COP26  کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کا خواہشمند  ہےلہٰذا اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، این ٹی پی سی ہائیڈروجن کے استعمال کے ساتھ ساتھ ہائیڈروجن پیدا کرنے کی مختلف نئی ٹکنالوجیوں کی تلاش کر رہا ہے تاکہ مستقبل کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکے اور مطلوبہ صلاحیتوں، تکنیکی مہارت کو فروغ دیا جا سکے، تاکہ اسے ملک کو کاربن سے پاک بنانے اور ہائیڈروجن مشن کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔

مفاہمت کے اس اقرار نامے کے تحت مذکورہ دونوں کمپنیاں فرید آباد گیس پاور پلانٹ میں ہائیڈروجن کو-فائرنگ متعارف کرانے کی افادیت کا مشاہدہ کرنے کے لیے تعاون کریں گی۔ فزیبلٹی مشاہدے کی بنیاد پر صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے 5فیصد (حجم کے لحاظ سے) ہائیڈروجن کو-فائرنگ کے لیے ایک آزمائشی  پروجیکٹ نافذ کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے پروجیکٹ کے لیے درکار ہائیڈروجن کا بندوبست این ٹی پی سی کرے گا۔

این ٹی پی سی ہائیڈروجن سے متعلق مختلف پہل قدمیوں کو آگے بڑھا رہا ہے اور اس شعبے  میں ڈی این آر کے مختلف کام انجام دے رہا ہے تاکہ ایک ایسی ٹیکنالوجی لائی جا سکے جو سب کے لیے سبز، سستی، قابل اعتماد اور پائیدار بجلی فراہم کر سکے۔ مفاہمت کا یہ اقرار نامہ این ٹی پی سی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے اٹھائے گئے چنندہ اقدامات میں سے ایک ہے۔ ہائیڈروجن کوفائرنگ موجودہ این ٹی پی سی گیس اثاثوں کواس وقت  استعمال کرنے میں مدد کر سکتی ہے، جب گرین ہائیڈروجن کم قیمت پر دستیاب ہو تب یہ گیس پلانٹس سے بجلی کی لاگت کو کم کر سکتی ہے۔ نیز، یہ گیس ٹربائن قابل تجدید توانائی کے وقت میں گرڈ کو لچک فراہم کرنے اور گرڈ کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔این ٹی پی سی لمیٹڈکے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمنیش کمار سریواستو نے کہا ہمیں یقین ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں عالمی مہارت رکھنے والے سیمنز لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری ہمیں قومی ہائیڈروجن مشن کے تحت اپنے مقاصد کو پورا کرنے میں مدد دے گی۔

مفاہمت کے اِس اقرار نامے سے یہ  ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت نے توانائی کی اپنی منتقلی اور کاربن سے پاک بنائے جانے کے سفر کو تیز کیا ہے۔ سیمنز لمیٹڈ  کے ہیڈ آف سروس اینڈ ڈیجیٹل جناب اشیش سرین نے کہا کہ ہمیں این ٹی پی سی کے ساتھ تعاون کرنے پر بہت فخر ہے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ہم مل کر موجودہ اور مستقبل کے بجلی نظام کو زیادہ مؤثر، لچکدار اور پائیدار بنا سکتے ہیں۔

 

*************

 

ش ح- ش ر–ع ر

U. No.11351



(Release ID: 1867357) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi