مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب دیو سنہہ چوہان نے پن کوڈ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

Posted On: 12 OCT 2022 8:39PM by PIB Delhi

 مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت جناب دیو سنہہ چوہان نے آج گجرات میں گاندھی نگر کے مقام پر پن کوڈ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے ایک ای-پاس بک کا بھی آغاز کیا، جو پی او ایس بی اسکیموں کے کھاتے داروں کے لیے ایک نمایاں وصف ہے۔ اس میں ایک آن لائن ویب پیچ کے ذریعہ درج ذیل خدمات فراہم کی جائیں گی۔

  1. بیلنس کے بارے میں معلومات – اسے بھی اسکیموں کے لیے جاری کیا جائے گا۔
  2. منی اسٹیٹمنٹ- اسے شرح میں ایس بی، پی پی ایف اور ایس ایس اے کے لیے جاری کیا جائے گا۔
  3. مکمل اسٹیٹمنٹ- آغاز کے وقت یہ دستیاب نہیں ہوگی۔ اسے بعد میں متعارف کرایا جائےگا۔

 

WhatsApp Image 2022-10-12 at 5.04.30 PM.jpeg

 

ویب پیج کے لیے لنک انڈیا پوسٹ کی ویب سائٹ www.indiapost.gov.inیعنی اور آئی پی پی بی کی ویب سائٹ www.ippbonline.com پر دستیاب ہوگا۔اور اس لنک کوآنے والے دنوں محکمے کے پوسٹ انفو ایپ کے ذریعہ بھی دستیاب کرایا جائے گا۔

اس کے فائدے درج ذیل ہیں:-

  1. اپنے کھاتے کے بیلنس یا لین دین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی غرض سے ڈاک خانے جانے کی ضرورت نہیں ہے، جس سے کہ کافی وقت کی بچت ہوگی۔
  2. اس لنک تک دن میں کسی بھی وقت اور یہاں تک کہ چھٹیوں کے دن بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
  3. موبائل بینکنگ ایپ یا انٹرنیٹ بینکنگ سے متعلق صداقت ناموں یا خطوط کی علائدہ سے کوئی ضرورت نہیں ہے۔
  4. گاہکوں کے تجربات میں اضافہ کرنے والے سادہ اور استعمال میں آسان ویب پیج۔
  5. بالکل مفت دستیاب ہے۔
  6. اسٹیٹمنت کو حوالے کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

 

WhatsApp Image 2022-10-12 at 5.04.31 PM.jpeg

 

پیداوار سے منسلک ترغیت-‘پی ایل آئی موبائل ٹریننگ ایپ’ کا بھی وزیر موصوف کے ہاتھوں آغاز کیاگیا، جو نہ صرف یہ کہ آن لائن ٹریننگ فراہم کرے گا،بلکہ آن لائن سندیافتہ شخص کے لیے امتحان کے انعقاد میں سہولت بھی فراہم کرے گا۔ اس ایپ میں آڈیو/وژول موڈ میں تربیتی مواد موجود ہے اور یہ ایک ایسی کتاب بھی ہے کہ جو تربیتی مواد کا آسان اور کارآمد مجموعہ ہے۔

جناب دیو سنہہ چوہان نے نورنگ پورہ ہیڈٖ پوسٹ کے واؤ اینڈ سامی پوسٹ آفس، پارسل پیکجنگ یونٹ کی نئی تعمیر شدہ ڈاک خانے کی عمارت کا ورچول طریقے سے افتتاح بھی کیا۔ پیکجنگ سے متعلق یہ سہولت، اپنے پارسل بک کرنے کی غرض سے، نورنگ پورہ ہیڈ پوسٹ آفس پہنچنے والے گاہکوں کو بہت مناسب داموں پر پیکجنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

**********

 

(ش ح ۔ع م۔ ج ا)

U -11349


(Release ID: 1867353) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi