شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کے لیے وزیر اعظم کی ترقیاتی پہل

Posted On: 12 OCT 2022 4:45PM by PIB Delhi

نئی اسکیم، پی ایم –ڈیوائن، کا اعلان مرکزی بجٹ 2022-23 میں کیا گیا تھا تاکہ شمال مشرقی خطہ (این ای آر )میں ترقی کے فرق کو پر کیا جاسکے۔ پی ایم –ڈیوائن کا اعلان اس اہمیت کی ایک اور مثال ہے جو حکومت شمال مشرقی خطے کی ترقی کو دے رہی ہے۔ پی ایم –ڈیوائن شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے دستیاب وسائل کی مقدار کے علاوہ ہے۔ یہ موجودہ مرکزی اور ریاستی اسکیموں کا متبادل نہیں ہوگا۔

پی ایم –ڈیوائن کے مقاصد ہیں: (اے) گتی شکتی کے جذبے کے تحت بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر فنڈ دینا؛ (بی) شمال مشرقی خطے کی محسوس کردہ ضروریات کی بنیاد پر سماجی ترقی کے منصوبوں کی حمایت؛ (سی)نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزی روٹی کی سرگرمیوں کو قابل عمل بنانا؛ (ڈی)مختلف شعبوں میں ترقی کے خلا کو پر کرنا۔

 

 جہاں  پی ایم –ڈیوائن کے تحت 2022-23 کے لیے منظور کیے جانے والے کچھ منصوبے بجٹ کے اعلان کا حصہ ہیں، وہیں ایسے منصوبے جن کےخاطر خواہ سماجی و اقتصادی اثرات ہوں یا  جن میں عام لوگوں کے لیے روزی  روٹی کے پائیدار مواقع ہوں (مثلاً تمام بنیادی صحت دیکھ بھال مراکز میں بنیادی ڈھانچہ، سرکاری پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں جامع سہولیات وغیرہ )پر مستقبل میں غور کیا جا سکتا ہے۔

 

پی ایم –ڈیوائن کے اعلان کا استدلال یہ ہے کہ بنیادی کم از  کم خدمات (بی ایم ایس)کے حوالے سے شمال مشرقی ریاستوں کے پیرامیٹرز نیتی آیوگ کے تیار کردہ  یو این ڈی پی اور ایم ڈی او این ای آر قومی اوسط اور این ای آر ڈسٹرکٹ پائیدار ترقیاتی اہداف   (ایس ڈی جی) انڈیکس 2021-22  کے مقابلے کافی نیچے ہیں۔  ان بی ایم سی کی کمیوں اور ترقیاتی فرق  کو دور کرنے کے لیے، ایک نئی اسکیم پی ایم –ڈیوائن کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

مرکزی مالیاتی سکریٹری کی صدارت میں 28.6.2022 کو ہونے والی اخراجات کی مالیاتی کمیٹی (ای ایف سی) کی میٹنگ نے 2022-23 سے 2025-26 تک (15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے بقیہ سال) کے درمیان 4 سال کی مدت کے لیے  6,600 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ پی ایم –ڈیوائن اسکیم کو منظوری دی۔یہ سو فیصد مرکزی امداد والی اسکیم ہے۔

 

سال 2025-26 تک پی ایم –ڈیوائن منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اس سال کے بعد کوئی  ایسی ذمہ داری  نہ رہ جاءے جسکا وعدہ کیا گیا ہو۔ اس کا مطلب   بنیادی طور پر 2022-23 اور 2023-24 میں منصوبے کے تحت پابندیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنا ہے ۔جبکہ  2024-25 اور 2025-26 کے دوران اخراجات جاری رہیں گے۔  خصوصی توجہ  پی ایم –ڈیوائن منصوبوں کو مکمل کرنے پر جائے گی۔

 

پی ایم –ڈیوائن بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، صنعتوں، سماجی ترقی کے منصوبوں میں مدد کرے گا اور نوجوانوں اور خواتین کے لیے ذریعہ معاش پیدا کرے گاجس سے  روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

پی ایم –ڈیوائن کو  شمال مشرقی خطے کی وزارت ،شمال مشرقی کونسل یا مرکزی وزارتوں/ ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کرے گی۔ پی ایم –ڈیوائن کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے مناسب آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ وہ پائیدار رہیں۔ جہاں تک ممکن ہو، تعمیراتی خطرات کو محدود کرنے اور حکومتی منصوبوں پر لاگت میں اضافے کو محدود کرنے کے لیے ان کا نفاذ انجینئرنگ-پرچیز-کنسٹرکشن (ای پی سی) کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

 

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے دیگر ایم ڈی او این ای آر اسکیمیں ہیں۔ دیگر ایم ڈی او این ای آر اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کا اوسط سائز 12 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ پی ایم –ڈیوائن بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے منصوبوں کو مدد فراہم کرے گا جو سائز میں بڑے ہو سکتے ہیں اور انفرادی منصوبوں کے بجائے انڈ ٹو انڈ  ترقیاتی حل بھی فراہم کریں گے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ پی ایم –ڈیوائن کے تحت پراجیکٹ سپورٹ کا ایم ڈی او این ای آر یا کسی دوسری وزارت/محکمہ کی دیگر اسکیموں کے ساتھ کوئی دوہراؤ نہ ہو۔

 

****

ش ح ۔ م م ۔ م ر

U.No:11339

 



(Release ID: 1867311) Visitor Counter : 101


Read this release in: Assamese , English , Hindi , Manipuri