وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ مسلح افواج جنگی اموات فلاحی فنڈ میں شہریوں کے تعاون کے لئے ایک ویب سائٹ لانچ کریں گے


’’ماں بھارتی کے سپوت‘‘کے عنوان والی اس ویب سائٹ پر فلم آئیکن جناب امیتابھ بچن  خیر سگالی سفیر کے طورپر شامل ہوں گے

Posted On: 12 OCT 2022 7:37PM by PIB Delhi

مسلح افواج جنگی اموات فلاحی فنڈ(اے ایف بی سی ڈبلیو ایف)کے لئے ’ماں بھارتی کے سپوت‘(ایم بی کے ایس)نامی ویب سائٹ کا آغاز 14اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار کمپلیکس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران عزت مآب رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعے کیا جائے گا۔

اے ایف بی سی ڈبلیو ایف ایک سہ رخی –خدمت فنڈ ہے، جس کا استعمال جنگ کے مہلوکین کے اہل خانہ اور ان کے قریبی عزیزوں کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے، جبکہ حکومت ہند نے ڈیوٹی کے دوران سرگرم فوجی کارروائیوں کے دوران مارے گئے یا مفلوج فوجیوں کے لئے بڑی تعداد میں فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی امداد کے لئے حب الوطن شہریوں ، کارپوریٹ سربراہوں؍صنعتی سربراہوں کی طرف سے  اس بات کے لئے زبردست جذبے اور گزارشات کا اظہار کیا جارہا تھا۔چنانچہ اس نیک کام میں حب الوطن ہندوستانیوں کی شراکت داری کی سہولت کے لئے یہ ویب سائٹ شروع کی جارہی ہے۔

جناب امیتابھ بچن نے ’خیر سگالی سفیر’بننا منظور کرلیا ہے‘۔ تقریب میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف، تینوں افواج کے سربراہ ، پرم ویر چکر (پی وی سی) ایوارڈ حاصل کرنے والے اور وزات دفاع کے دیگر اہم حکام ، کارپوریٹ سربراہ، بینکوں کے صدور اور مینجنگ ڈائریکٹر ، کھیل کے شعبے کے اہم برسرکار افراد اور دیگر اہم شخصیتیں شامل ہوں گی۔ اسی روز سرگرم فوجی آپریشن میں مارے گئے اور مفلوج ہوئے فوجیوں کے 10 قریبی عزیزوں کا اعزاز کیا جائے گا۔بہت سی جنگوں میں ایوارڈ یافتہ فوجیوں کے والدین اور رشتہ داروں کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.11330


(Release ID: 1867310)
Read this release in: English , Urdu , Hindi