سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں پر ٹول پلازوں کو عبور کرنے کے لیے ماہانہ سفری کارڈ
Posted On:
27 JUL 2022 2:43PM by PIB Delhi
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ قومی شاہراہوں پر صارف کی فیس، قومی فیس کے ضوابط اور متعلقہ رعایتی معاہدے کے ساتھ وصول کی جا رہی ہے۔نیشنل ہائی وے ٹول رولز 2008 کے مطابق، غیر تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کو ٹول میں رعایت دی جاتی ہے جو اکثر نیشنل ہائی وے، مستقل پل، بائی پاس یا ٹنل کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے مطابق، ماہانہ سفری کارڈ جاری کرنے کی تاریخ سے 1 مہینے میں زیادہ سے زیادہ 50 بار سڑک استعمال کرنے پر ٹول کا دو تہائی وصول کیا جاتا ہے۔ فیس پر سالانہ نظر ثانی کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ، صارف کی فیس ماہانہ پاس کی شکل میں دستیاب ہے اور یہ نیشنل ہائی ویز فیس کے ضوابط اور متعلقہ رعایتی معاہدے کے مطابق ہیں۔ قومی شاہراہوں کی فیس (قیمتوں کا تعین اور وصولی) رولز، 2008 کے تحت، ایک شخص جو قومی شاہراہ، مستقل پل، بائی پاس یا ٹنل کے کسی سیکشن کو غیر تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرتا ہے اور وہ میکینیکل گاڑی کا مالک ہے نیزقومی شاہراہ کے ایک حصے، مستقل پل، بائی پاس یا ٹنل کا استعمال کرتا ہے تووہ سال 2008-2007 کی شرح سود کے طور پر ہر مہینے 150 روپے کی ادائیگی پر پاس حاصل کرسکتا ہے۔
یہ پاس صرف اس طرح کی مکینیکل گاڑی کے ڈرائیور، مالک یا انچارج شخص کو جاری کیا جائے گا جو ٹول پلازہ سے 20 کلومیٹر کے دائرے کے اندر رہ رہے ہیں اور فیس کے ضوابط کے مطابق سالانہ فیس کی ادائیگی پر اس نے ٹول پلازہ کو عبور کرنے کی اجازت حاصل کی ہو۔ تاہم بند صارف فیس وصولی کے نظام کی بنیاد پر پاس جاری ہونے پر ایسی رعایتیں نہیں دی جائیں گی نیز یہ رعایت اس وقت بھی لاگو نہیں ہوتی جب سروس روڈ یا متبادل سڑک ایسے ڈرائیور، مالک یا گاڑی کے مکینیکل انچارج کے لیے دستیاب ہو۔
قومی شاہراہ فیس ضوابط، 2008 کے مطابق، جنہوں نے غیر تجارتی استعمال کے لیے مکینیکل گاڑی کو رجسٹر کرایا ہو اور وہ قومی شاہراہ، مستقل پل ، بائی پاس یا سرنگ کے ایک سیکشن کو سفر کیلئے استعمال کرتا ہو وہ مالی سال 23-2022 میں تین سو پندرہ روپے فیس ادا کر کے پاس حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایسا پاس ٹول پلازہ سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر رہنے والے مکینیکل انچارج، مالک اور ڈرائیور کو جاری کیا جائے گا۔
***********
ش ح ۔ ع ح۔
U. No.11316
(Release ID: 1867047)