بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ، کمپٹیشن ایکٹ ، مجریہ 2002 کی دفعہ 31( 1) کے تحت انڈانفراوٹ ٹرسٹ (انڈانفراوٹ)کے ذریعہ پانچ  ایس پی ویزکی حصولیابی اورسی پی پی انویسٹمنٹ بورڈ پرائیویٹ ہولڈنگس (4) انک (سی پی ایچ آئی -4)کو انڈانفراوٹ کے یونٹس الاٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے

Posted On: 10 OCT 2022 5:58PM by PIB Delhi

مجوزہ اتصال میں ، انڈانفراوٹ کے ذریعہ حصص اورخصوصی مقاصد والی پانچ موٹرگاڑیوں (ایس پی ویز) کے لازمی طورپر تبدیل پذیرتمسکات ( سی سی ڈیز) کی صد فی صد حصولیابی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ایس پی ویز کی حصولیابی کی غرض سے جزوی طورپر فنڈ کی فراہمی کے مقصد کے لئے سی پی ایچ آئی -1کو انڈانفراوٹ کے یونٹوں کاالاٹمنٹ بھی اس میں شامل ہے ۔

انڈانفراوٹ کو انڈین ٹرسٹ ایکٹ مجریہ 1882کے ضابطوں کے مطابق ایک ناقابل تنسیخ ٹرسٹ کے طورپر 7مارچ 2018 کو قائم کیاگیاتھا۔ اس ٹرسٹ کو ، سیبی (بینادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری سے متعلق ٹرسٹ ) کے ضابطے مجریہ 2014(جیساکہ ترمیم کی گئی ہے )(انوی آئی ٹی مقررہ ضابطے ) کے تحت بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرنے والے ایک ٹرسٹ کے طورپر رجسٹرڈ کیاگیاہے ۔ اس وقت اس میں چھ ریاستوں میں پھیلے 13سڑک اثاثوں کا پورٹ فولیو اور تقریبا 5000لین کلومیٹر کاایک نیٹ ورک شامل ہے ۔انڈانفراوٹ کے اثاثوں کا ابتدائی فولیو، راجستھان ، کرناٹک ، تمل ناڈو اورتلنگانی ریاستوں  میں پانچ ٹول روڈ پروجیکٹوں پرمشتمل تھا۔ اس کے بعد انڈانفراوٹ راجستھان ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، تلنگانہ اورمہاراشٹرریاستوں میں مزید آٹھ سڑک اثاثوں کا اضافہ کیا۔ ان آٹھ پروجیکٹوں میں سے ، چھ پروجیکٹ ، این ایچ اے آئی پروجیکٹ ہیں ، جب کہ دو ریاستی پروجیکٹ ہیں ۔ ان ٹول سڑکوں پر، این ایچ اے آئی /ریاستوں کے حکام کی جانب سے منظورشدہ رعایتوں کے مطابق  ، کام کاج کیا جاتاہے اوراسی حساب سے ان کا رکھ رکھاؤکیاجاتاہے ۔

سی پی ایچ آئی -4کینیڈا کی سرمایہ کی ہولڈنگ سے متعلق ایک کمپنی ہے ، جو اثاثوں کے ایک مختلف النوع اور متنوع پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کرتی ہے ۔ کینیڈا پنشن پلان انویسٹمنٹ  بورڈ (سی پی پی آئی بی ) سرمایہ کاری کے بندوبست سے متعلق ایک تنظیم ہے ۔ جو کینیڈا پنشن پلان (سی پی پی –فنڈ) کے ذریعہ اسے منتقل کئے گئے اس فنڈس کی سرمایہ کاری کرتی ہے ، جس کی سی پی پی فنڈ کو 2کروڑدس لاکھ تعاون کرنے والوں اورمستفدین کی جانب سے موجود فوائد کی ادائیگی کی غرض سے ضرورت نہیں پڑتی ۔ اثاثوں کا ایک متنوع پورٹ فولیو تیارکرنے کی غرض سے سی پی پی آئی بی ، سرکاری حصص ، نجی حصص ، زمین جائیداد ، بنیادی ڈھانچہ اورمقررہ اورطے شدہ آمدنی کے وسیلوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

پانچ ٹارگیٹ ایس پی ویز آندھراپردیش ، اترپردیش ، بہاراورمہاراشٹر ریاستوں میں شاہراہوں کے کام کاج اوردیکھ بھال کے کاموں میں مصروف ہیں ۔ کمیشن کا تفصیلی  حکم جاری کیاجائے گا۔

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11308

 


(Release ID: 1867042) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Telugu