وزارت دفاع
’’سنجیونی لائف اسٹائل کلنک‘‘
آرمڈ فورسز کلنک ، نئی دہلی میں افتتاح
Posted On:
11 OCT 2022 4:12PM by PIB Delhi
تمام موجودہ اور سبکدوش عملے اور ان کے کنبوں کے لئے طرز زندگی سے جڑی بیماریوں کی روک تھام اور ان کے علاج معالجے سے متعلق روز مرہ کی زندگی غذا اور ایکسر سائز کے لئے صلاح فراہم کرنے کی غرض سے ایک مربوط فیسلٹی جسے سنجیونی۔ لائف اسٹائل کلنک کا نام دیا جاتا ہے، آرمڈ فورسز کلنک ، نئی دہلی میں اس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ آر می وائیوز ویلفیئر ایسو سی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے) کی صدر محترمہ ارچنا پانڈے نے گیارہ اکتوبر 2022 کو اس کا افتتاح کیا۔
طرز زندگی میں تبدیلیاں آنے کی وجہ سے ہندوستانیوں میں موٹاپا، ہائپرٹینشن، کولسٹرول عدم توازن، ذیابطیس جیسی بیماریوں بڑھ رہی ہیں۔ مسلح افواج کے ارکان بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں اور ان میں بھی یہی رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام کی جاسکتی ہے اور غیر ادویاتی طور طریقے اختیار کرکے ان سے نمٹا جاسکتا ہے۔
’’سنجیونی۔ لائف اسٹائل کلنک‘‘ کا مقصد مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنا اور ذیابطیس ، ہائپرٹینشن اور موٹاپے جیسی بیماریوں کو متوازن خوراک، ایکسر سائز اور مثبت طور طریقے اختیار کرکے دوا استعمال کئے بغیر ان بیماریوں کی روک تھا، کرنا اور ان سے نمٹنا سیکھاتا ہے۔ لائف اسٹائل بیماریوں کے کلنک کی ٹیم غذائی صلاح کار، جسمانی تربیت کار اور کاؤنسلنگ پر مشتمل ہوگی،’ہیلتھ کیوسک‘‘ کلنک میں نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعہ بنیادی پیمانوں پر نظر رکھی جائے گی۔
ہندوستانی فوج کے ذریعہ اس انوکھے اقدام سے امتناعی صحت نگہداشت کے طریقے کے طور پر صحت مند طرز زندگی کو بڑھاوا ملے گااور محفوظ اور غیر ادوایتی علاج ممکن ہوگا۔ اس اقدام سے متاثرہ موجودہ فوجیوں ، سبکدوش فوجیوں اور ان کے کنبے والوں کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی آئے گی اور ان میں خود اعتمادی بڑھے گی۔
****
U.No:12284
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1866925)
Visitor Counter : 158