سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آیوش کی وزارت اورسی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نےآیوروید@2047 پر ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا

Posted On: 11 OCT 2022 5:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں واقع سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، نئی دہلی کے ریسرچ آفیسر (آیوروید)، ڈاکٹر امیت نےسی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کی جانب سے آیوروید@2047 پر منعقدہ ایک خصوصی سیشن میں کلیدی خطبہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے خوراک، پینے کا پانی، نیند، کام اور ذہنی توازن اہم عوامل ہیں۔ آیوروید جسم، حواس، دماغ اور روح کی سائنس ہے۔ یہ علم کا موضوع ہے جس کا براہ راست تعلق انسانی صحت اور تندرستی سے ہے۔ ان کے لیکچر کا موضوع تھا ‘‘بوڑھے افراد اور دماغی صحت پر خصوصی توجہ کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے آیوروید کے بنیادی اصول’’۔ اس پروگرام کا اہتمام آیوش کی وزارت نے 11 اکتوبر 2022 کو کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر)، نئی دہلی کے تعاون سے کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012D71.jpg

ڈاکٹر امیت سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر میں آیوروید اور صحت پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے

 

اس موقع پر پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر،سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ہندوستانی ثقافت انسانی صحت کے جامع تصور میں جسم، دماغ اور روح کی ہم آہنگی کی بات کرتی ہے اور یہ ہندوستانی روایتی علمی نظام کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسر اگروال نے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر  کے سائنسی طور پر ثابت شدہ سماجی روایتی علم (سواستک) پروگرام کی حالیہ شراکت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اس پروگرام سے حاصل کردہ ربط اور بصیرت فراہم کی، جو ہمارے ملک کے آیوروید اور روایتی علمی نظام کو قیمتی بناتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UQ4E.jpg

ڈاکٹر سمن رے، پرنسپل سائنسدان،سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر نے کلمات تشکر پیش کئے۔ جناب انیرودھ تیواری نے پروگرام کی نظامت کی۔ اس خصوصی اجلاس کے بعد حکومت ہند کی آیوش کی وزارت کی طرف سے ایک مفت طبی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس میں وزارت کے آیوروید ماہرین نےسی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر سے وابستہ ملازمین کو طبی مشاورت فراہم کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12289)



(Release ID: 1866918) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi