نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہندوستانی ہاکی کے کوچ ریڈ کا کہنا ہے کہ قومی کھیلوں سے پیرس اولمپک کے لئے ایک مضبوط ٹیم بنانے میں مدد ملے گی
Posted On:
11 OCT 2022 4:29PM by PIB Delhi
ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے چیف کوچ گراہم ریڈ کا ماننا ہے کہ 36ویں قومی کھیل صحیح وقت پر ہورہے ہیں، اس سے پیرس میں 2024میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لئے ایک مضبوط ٹیم بنانے میں مدد ملے گی۔
اپنے پہلے قومی کھیلوں کے تجربے کے موقع پر ریڈ نے کہا کہ وہ منگل کے روز یہاں میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں فائنل میں پہنچنے والی آٹھ ٹیموں کی مقابلہ آرائی والے میچوں کے معیار سے خوش ہیں۔
ریڈ جو کہ کوئنس لینڈ آسٹریلیا کے رہنے والے ہیں نے کہا،’’یہ پہلا قومی کھیل ہے جسے میں دیکھ رہا ہوں۔ میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ یہ بہت صحیح وقت پر ہورہا ہے۔سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ کئی نوجوانوں نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، جو پیریس اولمپک کے لئے ایک اچھی ٹیم انڈیا کی تعمیر میں کام آسکتا ہے۔‘‘
چیف کوچ گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کے ذریعے اپنائے گئے نظریے کو پہچانتا ہے۔انہوں نے کہا ،’’یہاں قومی کھیلوں میں یہ ذاتی صلاحیت ہے کہ جو لوگوں کو دیکھنے ملتی ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر اس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ذاتی صلاحیت کی بلاشبہ ضرورت ہوتی ہے، لیکن کھلاڑیوں کو حالات کے عین مطابق ہونا چاہئے ۔‘‘
ریڈ نے کہا کہ موجودہ ہندوستانی ٹیم میں دنیا بھر کی ٹیموں کو شکست دینے کے تمام وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا،’’ایسا کہنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کسی بھی ممبر کی توجہ حالات کے عین مطابق اور صلاحیت کے حساب سے کھیلنے پر ہونی چاہئے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ایسی صلاحیت کی تلاش کی جانی چاہئے کہ جو بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں میں ہندوستانی ٹیم کی مدد کرسکے۔
ایف آئی ایچ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ 2022کے فاتح ہرمن پریت سنگھ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےچیف کوچ نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ریڈ نے کہا ،‘‘ان کا سال بہت اچھا رہا ہے۔مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے کھیل مزید بہتری لائے گا اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔وہ آسانی سے مطمئن نہیں ہوتا، اس میں ہردن اصلاح کی للک ہےاور یہ ایک شاندار کھلاڑی کے لئے بہترین اشارہ ہے۔‘‘
ہیڈ کوچ نے گول کیپر پی آر سری جیش کی بھی تعریف کی۔ ریڈ نے کہا،’’ہاں! وہ بہت اچھا رہا ہے ۔ کیپر کا کیریئر دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے لمبا ہوتا ہے۔‘‘انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ہندوستان کچھ اور گول کیپر تیار کرنے کی طرف دیکھ رہا ہے، اس کے لئے ایک کیمپ منعقد ہورہا ہے، جس میں مزید گول کیپروں کی شناخت کی جائے گی اور انہیں آئندہ کے لئے تربیت دی جاسکتی ہے۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.12288
(Release ID: 1866896)
Visitor Counter : 166