نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے صحتی شعبہ میں بڑے پیمانے پر عوامی-نجی شراکت داری قائم کرنے کی اپیل کی
نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کو ایک سرکردہ صحتی سیاحتی مقام بنانے کے لیے کوششوں میں اضافہ کرنے کی اپیل کی
نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کو ایس ڈی جی اہداف کی حصولیابی کے قریب تر لانے میں صحتی کارکنان کی کوششوں کی ستائش کی
نائب صدر جمہوریہ نے فکی کی 16ویں سالانہ حفظانِ صحت کانفرنس – فکی ہیل 2022 کا افتتاح کیا
Posted On:
11 OCT 2022 4:41PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر نے آج ملک میں حفظانِ صحت کے بنیادی ڈھانچہ میں توسیع کے لیے اجتماعی کوشش اور بڑے پیمانے پر عوامی-نجی شراکت داری کی اپیل کی۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بھارتی حفظانِ صحت مطالبات وسیع اور متنوع ہیں، انہوں نے ’’آفاقی حفظانِ صحت کے اجتماعی خواب‘‘ کی حصولیابی کے لیے تمام تر شراکت داروں کے مابین بڑے تعاون کی اپیل کی۔
’حفظانِ صحت تغیر: بھارت کی اقتصادی نمو کو مہمیز کرنا‘ کے عنوان کے تحت فکی کی 16ویں سالانہ حفظانِ صحت کانفرنس – فکی ہیل 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے بھارت میں بہتر طبی سیاحت کے لیے حفظانِ صحت صنعت اور فکی جیسی تجارتی انجمنوں کی ستائش کی۔
’ہیل اِن انڈیا‘ پہل قدمی کے توسط سے بھارت کو طبی اور تندرستی سے متعلق سیاحت کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرنے کی حکومت کی پہل قدمی کا ذکر کرتے ہوئے، جناب دھنکر نے بھارت کو ایک ’سرکردہ صحتی سیاحتی مقام‘بنانے کی غرض سے بھارت کے مضمرات کو بروئے کار لانے کی کوششوں میں اضافہ کرنے کی اپیل کی۔
کووِڈ وبائی مرض کے ساتھ بھارت کے تجربات کو یاد کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے حفظانِ صحت کارکنان اور سائنس داں حضرات کی ان کے تعاون کے لیے ستائش کی اور کہا کہ بھارت نے ایک چھوٹی سی مدت میں نہ صرف اپنے شہریوں کی ٹیکہ کاری کی بلکہ متعدد ممالک کو بھی ٹیکے برآمد کیے۔
نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ حفظانِ صحت شعبہ کی انتھک کوششوں کی وجہ سے، بھارت نے 1990 سے نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات جیسے صحتی اشاروں میں بھی غیرمعمولی تخفیف درج کی ہے اور ملک ہمہ گیر ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کی حصولیابی کے راستے پر گامزن ہے۔
بڑے صحتی پروگرام ’آیوشمان بھارت‘ کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب دھنکر نے کہا کہ یہ اسکیم ملک میں حفظانِ صحت خدمات تک رسائی کے معاملے میں امیر اور نادار کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے میں اہم ثابت ہوئی ہے۔
اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ حفظانِ صحت تعمیر ملک کے ازحد اہم ستونوں میں سے ایک ہے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’صحت اور تعلیم دو اہم جڑواں چیزیں ہیں جن پر ہماری موجودہ اور مستقبل کی خیروعافیت کے لیے خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔‘‘
اس تقریب کے دوران فکی کی صدر ڈاکٹر سنگیتا ریڈی، فکی حفظانِ صحت خدمات کمیٹی کے چیئر، جناب گوتم کھنا، فکی حفظانِ صحت خدمات کمیٹی کے مشترکہ چیئر ڈاکٹر ہرش مہاجن، فکی سوَستھ بھارت ٹاسک فورس کے چیئر برگیڈئیر ڈاکٹر اروِند لال ، فکی کے ڈائرکٹر جنرل جناب ارون چاولہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12286
(Release ID: 1866873)
Visitor Counter : 181