کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف سی آئی ا راولی جپسم اورمنرل انڈیالمیٹڈ جو ایک منی رتنا  دوئم کمپنی ہے ، کی طرف سے 19 واں منافع  پیش کیا گیا

Posted On: 11 OCT 2022 12:22PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور کھادوں کی  وزارت کے تحت  مرکزی حکومت کی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ ، ایف سی آئی اراولی جپسم اینڈ منرلز انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر امر سنگھ راٹھور نے کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کو 12,55,00,000/- (صرف بارہ کروڑ پچپن لاکھ روپے)  روپے کا ڈیویڈنڈ چیک پیش کیا۔اس موقع پرفرٹیلائزر کے سکریٹری جناب  ارون سنگھل بھی موجود تھے۔ وزیر موصوف نے کمپنی کی جانب سے حاصل کردہ نتائج اور ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ کمپنی تیزی سے ترقی کرے گی اور معیشت کی ترقی میں اپنا تعاون دےگی اور آنے والے برسوں میں زیادہ منافع پیدا کرے گی۔

سی ایم ڈی نے یہ بھی بتایا کہ کمپنی کو مئی 2022 میں پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسی کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ کمپنی مستقبل قریب میں راک فاسفیٹ اور ڈولومائٹ کی کان کنی میں  شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، کمپنی راجستھان کے چتوڑ گڑھ میں کھاد کی پیداوار کی سہولت قائم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔

ایف سی آئی اراولی جپسم اینڈ منرلز انڈیا لمیٹڈ (ایف اے جی ایم آئی ایل) کو 14.02.2003 کو جودھ پور مائننگ آرگنائزیشن (میسرز ایف سی آئی ایل کی ایک یونٹ) کو ختم کرنے کے بعد شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی نے پچھلے 18 برسوں سے مسلسل منافع دیا ہے۔

*****

 

U.No.11275

(ش ح – ح ا –ف ر)


(Release ID: 1866735)
Read this release in: Telugu , English , Hindi