نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی  کھیل کود مقابلوں کے نتائج: ملاکھمب کے ہیروز نے مہاراشٹر کو  تمغوں کے اعتبار سے پہلا مقام دلایا اور سروسیز  کے  بعددوسرا مقام دلایا


گجرات کے 10 سالہ  ونڈربوائے شوریہ جیت کھرے نے کانسہ  کے تمغہ کے ساتھ تاریخ رقم کی

Posted On: 10 OCT 2022 10:45PM by PIB Delhi

روپالی سونیل گنگوانے کی قیادت میں مہاراشٹر کے ملاکھمب  کے اسٹار کھلاڑیوں نے  پیر کو پانچ میں سے تین طلائی تمغےجیت کر ریاست کو 36 ویں قومی کھیلوں  میں دوسرے نمبر پر پہنچایا،مقابلوں کے  کئی دنوں بعد پہلی بار ہریانہ کے مقابلے ریاست کو سبقت دلائی۔

اس  شاندار کارکردگی کے بدولت مہاراشٹر کے طلائی تمغوں کی تعداد بڑھ کر 34  ہوگئی ہے اور ہریانہ 32 تمغوں کے سا تھ مہاراشٹر سے پیچھے ہوگیا ہے ۔

اہم بات یہ ہے کہ 36 چاندی اور 56 کانسوں تمغے  سمیت کل 126 تمغوں کے ساتھ مہاراشٹر نے ان کھیلوں میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرلئے ہیں ، جبکہ سروسیز بدستور اپنا دبدبہ بنائے ہوئے ہے جس میں 53 طلائی، 33 چاندی اور 29 کانسے کے تمغے جیتے ہیں  لیکن تمغوں کے اعتبار سے  مہاراشٹر سے پیچھے ہے ۔سروسیز نے ا ب تک کل 115 تمغے حاصل کئے ہیں ، اسے  ہریانہ نے 32 طلائی، 30 چاندی اور 38 کانسے کے 100 تمغے جیتے ہیں اور اس کے اس کا تیسرا مقام ہے ۔

تمغوں کے لیے آخری دوڑمیں، گجرات کے  10 سالہ ونڈر برائے شوریہ جیت کھرے نے کانسے کے تمغے کے ساتھ تاریخ رقم کی ہے ، وہ ان کھیلوں میں تمغہ جیتنے والاسب سے کم عمر کاجھلاڑی بن گیا ہے ، اس نے  پول ملاکھمب میں کانسے کا تمغہ جیتا۔

میزبان ریاست کے لئے ایک اوراچھا دن رہا جب  پوجا پٹیل نے اپنے دوسرے یوگاسن میں سونے کا تمغہ جیتا ہے اس نے  کومل مکوانہ کے ساتھ مل کریہ تمغہ  جیتا۔ دونوں نے سافٹ ٹینس میں مردوں اور خواتین کے سنگلز کے مقابلے میں کانسے کے تمغے بھی حاصل کر کئے اور  اپنے تمغوں کی تعداد  میں اضافہ کیا، اس طرح گجرات 13 سونے، 12 چاندی اور 18 کانسے کے تمغوں کے ساتھ کل 43 تمغے جیت چا ہے، جبکہ مقابلے کے مزید دو دن باقی ہیں ۔

 

 

مہا راشٹرکی روپالی گنگاونے نے گودھاوی میں سنسکاردھام اسپورٹس اکیڈمی کی شاندار سہولت میں اپنا تیسرا طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لیے  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آج خواتین کے رسی مقابلے میں (9.25 پوائنٹس)  حاصل کئے ، جس سے انہوں نے انفرادی آل راؤنڈ گولڈ اور ٹیم گولڈ میں اضافہ کرنے کے لئے نے اتوار کو کامیابی حاصل کی ۔

انہوں نے کھیلوں میں متعدد تمغے جیتنے والوں میں شامل ہونے کے لیے پول مقابلے میں کانسہ کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ مدھیہ پردیش کی سدھی گپتا نے 9.10 پوائنٹس کے ساتھ پول میں اپنی جگہ بنائی۔

مردوں کے آل راؤنڈ چیمپئن، اکشے پرکاش ترال نے 8.95 پوائنٹس کے ساتھ رسی مقابلہ جیت کر اپنے مجموعہ میں دوسرا طلائی تمغہ شامل کیا۔ اس کے ٹیم کے ساتھی  کھلاڑی شوبھنکر ونےکھلوالےنے پول پر 9.20 پوائنٹس اسکور کرکے مہاراشٹر کے لیے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا، جس سے مدھیہ پردیش کو کلین سویپ کرنے سے روکا گیا۔

مہارشٹر کی مردوں کی ہاکی ٹیم کو زبردست مایوسی کاسامنا  کرناپڑا جو  راجکوٹ میں میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں  سیمی فائنل میں اترپردیش کے خلاف  کامیابی حاصل نہیں کرسکی حالانکہ میچ سے پہلے یہ کہا جارہا تھا وہ یہ میچ جیت لیں گے۔مہاراشٹر پناٹلی شوٹ آؤٹ میں اترپردیش سے ہار گیا۔

 

 

کرناٹک فائنل میں اترپردیش کا سامناکرے گا ،انہوں نے دیگر سیمی فائنل میں  ہریانہ پر  3.1 سے جیت حاصل کی تھی ۔

ابراہم سودیو نے چوتھے منٹ میں کرناٹک کی طرف سے پہلاپلانٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا لیکن ہریانہ نے بھی 17 ویں منٹ میں کوہ نور پریت سنگھ کے ذریعہ  گول کردیا ۔  تین کواٹر کے بعد کرناٹک نے 47 ویں منٹ میں نکن کے ذریعہ گول کیا اور 51 ویں منٹ میں ہریش متاگر کے ذریعہ  گول کیا اور اس طرح  خطابی مقابلے میں اپنی جگہ بنالی۔

 آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں سافٹ بال مقابلہ ایک کلائی میکس کی طرف بڑھ رہا ہے، مہاراشٹر کی مردوں کی اور پنجاب کی خواتین ٹیمیں  پلےآف گیمس میں چنڈی گڑھ کی  ٹیموں کوہراکر متعلقہ گرانڈ  فائنل میں اپنی جگہ بنارہی ہیں ۔

چھتیس گڑھ کی ٹیمیں اب  پول میں  دوسرے مقام  میں  پہنچنےوالی ٹیموں کے خلاف کوالیفائر میں مقابلہ کریں گی ۔

آندھرا پردیش جس نے مردوں کے ایلیمینیٹر میں دہلی کو 4-0 سے شکست دی اور کیرالہ، جس نے خواتین کے میچ میں مہاراشٹر کو 4-3 سے ہرایا، دونوں کو امید ہے کہ وہ چھتیس گڑھ کو حیرت زدہ کر دیں گے اور متعلقہ گرینڈ فائنل میں طلائی تمغہ حاصل کریں گے۔

سابرمتی پر واپسی پر، تجربہ کار راجینا کیرو کو کوشل نندنی ٹھاکر (چھتیس گڑھ) اور پوجا (ہریانہ) کے خلاف خواتین کے 500 میٹر کے 1 اسپرنٹ میں خود کا دبدبہ برقراررکھنے پر کافی خوش نظر آئی تھیں۔

راگاسری منوگر بابو (تامل ناڈو) نے آدھیا تیواری (مدھیہ پردیش)  پر آسانی سے جیت کر سافٹ ٹینس ویمنز سنگلز کا طلائی تمغہ جیتا۔ تمل ناڈو کی کھلاڑی کو سیمی فائنل میں گھریلو ریاست کی ہیتیوی چودھری کو 1-4، 2-4، 4-1، 4-1، 1-4، 9-7، 7-0 سے شکست دینے میں اپنی  بہترین کارکردگی پیش کی۔ مردوں کے سنگلز کا تاج جے مینا (مدھیہ پردیش)  کو گیا۔

موجودہ قومی چمپئن سمت کنڈو، سابق عالمی چمپئن شپ میڈلسٹ جمنا بورو اور ایشین چمپئن سنجیت نے باکسنگ میڈل راؤنڈ میں جگہ بنائی جبکہ کوارٹر فائنل مرحلہ آج شام گاندھی نگر کے مہاتما مندر کمپلیکس میں مکمل ہوگیا۔

عالمی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلسٹ سمیت نے مردوں کے 75 کلو گرام کے مقابلے میں ہریانہ کے انکت کھٹانہ کو شکست دی جبکہ سنجیت نے 92 کلوگرام کے زمرے میں دہلی کے ہرش کوشک کو ہرایا۔

آسام کی جمنا بورو نے 57 کلوگرام  کے زمرے میں سپنا شرما (راجستھان) کے خلاف  شاندار جیت  حاصل کی۔ گزشتہ تین دنوں سے تیز بخار سے  جوجھ رہی جمنا نے رنگ میں تھکاوٹ کے کوئی آثار نہیں دکھائے کیونکہ اس نے 5-0 سے جیت درج کی۔

 

 

نتائج (فائنل):

کینوئنگ اور کیکنگ

مرد

کے فور 1000 میٹر اسپرنٹ: 1. اجاتاسترو شرما، ایس البرٹ راج، بھومجیت سنگھ اور گیان جیت ارمبم (سروسز) 1:34.495؛ 2. وشال ڈانگی، اکشت باروئی، ہمانشو ٹنڈن اور رمسن مائرمبم (مدھیہ پردیش) 1:36.422؛ 3. ہرش کمار، مہندر سنگھ، کنال اور ننگتھوجم نواش سنگھ (تلنگانہ) 1:389.168۔

خواتین

 سی ٹو 500 میٹر اسپرنٹ : 1 میگھنا پردیپ،  اکشیا سنیل (کیرالہ ) 2:16.816; 2. کاویری دیمر اور شیوانی ورما (مدھیہ پردیش) 2:16.896؛ 2. رشمیتا ساہو اور سچیما کرکیٹا (اڈیشہ) 2:33.506۔

کے ون 500 میٹر اسپرنٹ : 1۔ رجینا کیرو (انڈمان نکوبار) 2:08.652; 2. کوشل نندنی ٹھاکر (چھتیس گڑھ) 2:09.186؛ 3. پوجا (ہریانہ) 2:12.926۔

 کے ٹو 500 میٹر اسپرنٹ : 1۔ پھول منی شاشا اور اوئینم بندیا دیوی (اڈیشہ)2:07.443; 2. جیوتی اور پوجا (ہریانہ) 2:09.446؛ 3. راجینا کیرو اور سندھیا کسپوٹا (انڈمان اور نکوبار) 2:10.806۔

کے فور 500 میٹر اسپرنٹ : 1۔ الینا بیجو، سری لکشمی جے پرکاش، ٹریسا جیکب اور جی پاروتی (کیرالہ) 1:56.259؛ 2. دیپالی، سوہما ورما، دیمیتا دیوی اور سواتی ساہو (مدھیہ پردیش) 1:57.859؛ 3. فلمانی ایکسا، اوینم بدیا دیوی، پکھرامبم روزی دیوی اور شروتی چوگھلے (اڈیشہ) 1:58.932۔

فٹ بال:

خواتین: منی پور نے اڈیشہ کو 2-0 سے شکست دی (ہاف ٹائم 2-0)۔ کانسے کا تمغہ پلے آف: تمل ناڈو نے آسام کو 5-1 سے ہرایا (ہاف ٹائم: 3-1)۔

جوڈو

مرد

100 کلوگرام سے زیادہ  زمرہ: یش گھنگھاس (ہریانہ) نے سنیل (چندی گڑھ) کو شکست دی۔ کانسہ کا تمغے: دیپک شرما (ہریانہ) اور دھیان سنگھ (راجستھان)۔

خواتین

48 کلوگرام زمرہ: سویتا ٹوکس (دہلی) نے ایل سناٹومبی دیوی (منی پور) کو شکست دی۔ کانسہ کے تمغے: تیویتھا تریال (اتراکھنڈ) اور مالا پربھا جادھو (کرناٹک)۔

ملاکھمبھ

مرد

آل راؤنڈ (اتوار کا نتیجہ): 1. اکشے پرکاش ترال (مہاراشٹرا) 26.85 پوائنٹس؛ 2. شوبھنکر ونے خولے (مہاراشٹر) 26.70؛ 3. چندر شیکھر چوہان (مدھیہ پردیش) 26.35.

پول: 1. پرناو کوری (مدھیہ پردیش) اور ایم ہیم چندرن (تمل ناڈو) 8.90 پوائنٹس؛ 3. آدتیہ راجے کنڈیریا (اتر پردیش) 8.75۔

رسی: 1. اکشے پرکاش ترال (مہاراشٹر) 8.95 پوائنٹس۔ 2. راجویر پوار (مدھیہ پردیش) 8.90؛ 3. چندر شیکھر چوہان (مدھیہ پردیش) 8.85۔

خواتین

ٹیم: 1. مہاراشٹر 88.75 پوائنٹس؛ 2، مدھیہ پردیش 83.10; 3. چھتیس گڑھ 80.10.

آل راؤنڈ: 1. روپالی سنیل گنگاانے (مہاراشٹر) 17.80 پوائنٹس؛ 2. جانہوی سریش جادھو (مہاراشٹر) 17.30؛ 3. سدھی گپتا (مدھیہ پردیش) 17.20.

رسی: 1. روپالی سنیل گنگاانے (مہاراشٹر) 9.25 پوائنٹس۔ 2. سدھی گپتا (مدھیہ پردیش) 9.20؛ 3. نیہا سنیل کشیرا ساگر (مہاراشٹر) 9.05۔

پول: 1. سدھی گپتا (مدھیہ پردیش) 9.10 پوائنٹس؛ 2. جانہوی سریش جادھو (مہاراشٹر) 9.00؛ 3. روپالی سنیل گنگاانے (مہاراشٹر) 8.60۔

 

سافٹ ٹینس

مردوں کا سنگلز: جے مینا (مدھیہ پردیش) نے جیتندر مہلدا (دہلی) کو 4-0، 4-2، 4-0، 1-4، 4-2 سے شکست دی۔ کانسی کے تمغے: روہت دھیمان (چندی گڑھ) اور انیکیت چراغ پٹیل (گجرات) کو شکست دی۔

خواتین کا سنگلز: راگاسری منوگر بابو (تامل ناڈو) نے آدھیا تیواری (مدھیہ پردیش) کو 4-2، 4-2، 4-1، 4-0 سے شکست دی۔ کانسی کے تمغے: نکیتا بشنوئی (ہریانہ) اور ہیتوی چودھری (گجرات)۔

اوشو

مرد داوشو اور گنشو: 1. ششی تمنگ (خدمات)؛ 2. روہت جادھو (مدھیہ پردیش)؛ 3. بلونت سنگھ (راجستھان)۔

خواتین داشو اور گنشو: 1. مرسی نگیمونگ (اروناچل پردیش)؛ 2. وانگکھیرکپم ننگتھیبی دیوی (منی پور)؛ 3. بھورکشا دوبے (مدھیہ پردیش)۔

یوگاسن

مرد

رتھمک جوڑی: 1. آدتیہ پرکاش جنگم اور محمد فیروز شیخ (کرناٹک) 127.48 پوائنٹس۔ 2. منان نریندر کاسلیوال اور اوم پرکاش وردائی (مہاراشٹر) 125.28؛ 3. ہرشل ولاس چوٹے اور ویبھو ومن شری رامے (مہاراشٹر) 124.10۔

خواتین

رتھمک جوڑی: 1. پوجا پٹیل اور کومل مکوانہ (گجرات) 122.16 پوائنٹس۔ 2. کلیانی ولاس چوٹے اور چھکولی بنسی لال سیلوکر (مہاراشٹر) 120.36؛ 3. ایچ کوشی اور سی اے پرنامیہ (کرناٹک) 117.78۔

دیگر نتائج

ہاکی

مردوں کا سیمی فائنل: اتر پردیش نے مہاراشٹر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-3 (ہاف ٹائم 0-2) 3-2 سے ہرایا۔ کرناٹک نے ہریانہ کو 3-1 (1-1) سے شکست دی۔

سافٹ بال

مرد

فائنل ( فاتح گرینڈ فائنل میں پہنچا): مہاراشٹر نے چھتیس گڑھ کو 9-0 سے ہرایا۔ کوالیفائر (گرینڈ فائنل میں جگہ کے لیے چھتیس گڑھ سے مقابلے): آندھرا پردیش نے دہلی کو 4-0 سے شکست دی۔

خواتین

فائنل ( فاتح گرینڈ فائنل میں پہنچی): پنجاب نے چھتیس گڑھ کو 7-0 سے ہرایا۔ کوالیفائر (گرینڈ فائنل میں جگہ کے لیے چھتیس گڑھ کاسامنا کرے گی): کیرالہ نے مہاراشٹر کو 4-3 سے ہرایا۔

 

*****

 

U.No.11270

(ش ح – ح ا –ف ر)

 

 


(Release ID: 1866730) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi