وزارت دفاع

ڈی جی این سی سی نے گرلز ہاکی ٹیم کو 28ویں نہرو انڈر 17 گرلز ہاکی ٹورنامنٹ میں ان کی جیت پر مبارکباد دی

Posted On: 10 OCT 2022 6:10PM by PIB Delhi

ڈائریکٹر جنرل نیشنل کیڈٹ کور لیفٹیننٹ جنرل گربیر پال سنگھ نے 28 ویں نہرو انڈر 17 گرلز ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے والی این سی سی گرلز ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے 9 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقدہ فائنل میں مدھیہ پردیش خواتین ہاکی اکیڈمی کو 6-0 سے شکست دی۔

این سی سی گرلز ہاکی ٹیم کی ساکشی رانا کو پورے ٹورنامنٹ میں ان کی شاندار کارکردگی پر 'ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی' قرار دیا گیا اور تمنا یادیو کو فائنل میں تین گول کرنے پر 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔

ڈی جی این سی سی نے ٹیم کو ان کی محنت پر مبارکباد دی جس کی وجہ سے ٹیم ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12256

 



(Release ID: 1866644) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi