وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے فیفا انڈر 17 خواتین عالمی کپ سے قبل فیفا کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی، فٹ بال فارا سکولز پروگرام کو ایک عوامی تحریک بنانے کی وکالت کی


"فٹ بال فار اسکول" پروگرام پورے ہندوستان کے تمام 700+ اضلاع کے اسکولوں تک پہنچائے گا، نوودیا ودیالیہ سمیتی نوڈل ایجنسی ہوگی - جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 10 OCT 2022 6:25PM by PIB Delhi

مرکزی تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ سے قبل فیفا کی سکریٹری جنرل محترمہ فاطمہ سامورا سے ملاقات کی۔ کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نشیتھ پرمانک؛ صدر، آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن، شری کلیان چوبے؛ سکریٹری جنرل اے آئی ایف ایف ، جناب  شاجی پربھاکرن اور وزارت تعلیم، وزارت کھیل اور امور نوجوان NVSسی بی ایس ای، این وی ایس اور ایس اے آئی کے افسران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

2022-10-10 18:18:48.465000

ملک بھر کے اسکولوں میں فیفا اور یونیسکو کے فٹ بال برائے اسکولز پروگرام کے ساتھ تعاون کے ارد گرد بات چیت کا مرکز رہا۔

میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں، جناب پردھان نے کہا کہ فٹ بال فار سکولز تحریک این ای پی  2020 کی روح کی حمایت کرتی ہے اور کھیلوں سے مربوط سیکھنے کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہندوستان میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ ملے گا اور ہمارے طلباء کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہند وزیر اعظم جناب  نریندر مودی کے ہندوستان کو کھیلوں کی سپر پاور کے طور پر ترقی دینے کے ساتھ ساتھ فٹ انڈیا کو یقینی بنانے کے ویژن کے مطابق کھیلوں کو فروغ دینے اور فٹ بال کے لیے خاص طور پر اسکول کے بچوں میں ایک عوامی تحریک پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسکولوں کے بڑے نیٹ ورک کو مدنظر رکھتے ہوئے، محترمہ سمورا اور وزیر موصوف نے اسکولوں کے لیے فٹ بال پروگرام کو ہندوستان کے تمام 700+ اضلاع تک لے جانے پر اتفاق کیا۔ جناب پردھان نے بتایا کہ نوودیا ودیالیہ کمیٹی اس پہل کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت تعلیم کی جانب سے نوڈل ایجنسی ہوگی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  نشیتھ پرمانک نے کہا کہ یہ اقدام فٹ بال کھیل کے مستقبل کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اس اقدام کے لیے ہر طرح کی حمایت کرے گی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-12255

 



(Release ID: 1866643) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia