کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکزی وزیر صنعت و تجارت  کی کاروباری اداروں کو اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی جیسے جدید صنعتی شہروں کی تلاش  کی دعوت


صنعتی سمارٹ شہروں کی بین اقوامی معیار کے مطابق ماسٹر پلاننگ کی گئی ہے: مرکزی وزیر صنعت و تجارت

مہاراشٹر اگلے 6-7 برسوں میں ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا خواہاں: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ

Posted On: 10 OCT 2022 5:16PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر صنعت و تجارت پیوش گوئل نے آج ممبئی میں سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ چوتھی این آئی سی ڈی سی سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس کا اہتمام مہاراشٹر انڈسٹریل ٹاؤن شپ لمیٹڈ (ایم آئی ٹی ایل) نے کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture1OHAQ.jpg

اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی (اے یو آر آئی سی) جیسے صنعتی سمارٹ شہروں کے حق میں بھر پور وکالت کرتے ہوئے مرکزی وزیر تجارت نے کہا کہ اے یو آر آئی سی جیسے جدید صنعتی شہروں کی تلاش کا تعلق  اہم تجارتی شعور سے ہے۔ ان صنعتی سمارٹ شہروں کی بین اقوامی معیار کے مطابق ماسٹر پلاننگ کی گئی ہے۔ ان زمروں میں آنے والی صنعتیں ملک میں اشیا سازی کے شعبے کو طاقت بخشیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-10-10at5.35.02PMCX9L.jpeg

ایم آئی ٹی ایل کا اہمیت کا حامل صنعتی علاقہ اورنگ آباد انڈسٹریل سٹییا اے یو آر آئی سی دنیا کے سب سے زیادہ ترقییافتہ صنعتی سمارٹ شہروں میں سے ایک ہے۔ مختص رہائشی جگہوں اور 7,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ  یہ مراٹھواڑہ خطے میں صنعتی ترقی کا ایک روشن اشارہ ہے۔ اے یو آر آئی سی نے وہاں پی ایم متراسکیم کے تحت ٹیکسٹائل کی وزارت کے تعاون سے ایک متر ٹیکسٹائل پارک، ایک میگا فوڈ پارک اور وہاں ایک بین الاقوامی کنونشن سنٹر تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو اسے حقیقی معنوں میں عالمی سرمایہ کاری کی منزل بناتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture267TH.jpg

سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت لاجسٹک کی لاگت کو کم رکھنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت مختلف ذمہ داران کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

 

قومییک مقام نظام برائے تجارتی منظوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ یک مقام نظام  کے پیچھے حکومت کا مقصد یہیقینی بنانا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی بیٹھا شخص ہندوستان میں اپنے کاروبار کا پتہ لگانے کے لئے تمام منظوریاں حاصل کر سکے۔ ایک بٹن دبا کر ملک میں زمین خرید سکے یا کاروبار شروع کر پائے۔

 

نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) قومی صنعتی راہداری کے ترقیاتی پروگرام کے قیام، فروغ اور سہولت فراہم کرنے کا تصور کے ساتھ ایک خاص مقصد کا کارواں ہے۔ یہ ہندوستان کا سب سے زیادہ اہمیت کا حامل بنیادی ساختیاتیپروگرام ہے جس کا مقصد نئے صنعتی شہروں کو "سمارٹ شہروں" کے طور پر تیار کرنا اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کو تبدیل کرنا ہے۔اس پروگرام کا مقصد مینوفیکچرنگ کو کلیدی ڈرائیور بنا کر ہندوستان میں منصوبہ بند اربنائزیشن کی تحریک فراہم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture35I5D.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ملک میں انقلاب آفرینی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ مہاراشٹر پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ موجودہ قیادت میں مہاراشٹر ایک بار پھر خود کو ملک کی سب سے زیادہ صنعتی، ترقی پسند اور تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست ثابت کرے گا۔

 

معیشت کے لئے بنیادی ڈھانچے کے شعبے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ایسی متعدد مثالیں ہیں جہاں بنیادی ڈھانچے نے طاقت اور معیشت کو جنم دیا ہے اور نئے مواقع کو تازہ کیا ہے۔ ہمارے پاس تقریباً 111 لاکھ کروڑ روپے کی قومی ساختیاتی پائپ لائن ہے اور اس کا ایک بڑا حصہ مہاراشٹر میں ہے۔ میٹرو پروجیکٹ، ٹرانس ہاربر لنک، کوسٹل روڈ پروجیکٹ اور ایکسپریس ویز کی توسیع ایسے تاریخی پروجیکٹ ہیں جن سے مہاراشٹر کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا۔

 

وزیر موصوف نے کہا کہ بڑے اقتصدادی بنیادی اصول مضبوط ہیں، بنیادی ڈھانچہ تیز رفتاری سے تیار کیا جا رہا ہے اور ہندوستان وہ منزل ہے جس کی دنیا کو تلاش ہے۔ ہم مل کر ہندوستان کو دنیا کا مستقبل بنا سکتے ہیں۔

 

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فرنویس نے کہا کہ مہاراشٹر اگلے 6-7 برسوں میں ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کا خواہاں ہے۔ سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر فرنویس نے کہا کہ ہمارے پاس سرمایہ کاروں کے لئے مراعات کا پورا تیار کردہ پیکج ہے۔ ہم صنعت کی خصوصی ضروریات کو بھی پورا کر رہے ہیں۔

 

ایم آئی ٹی ایل جو پہلے اورنگ آباد انڈسٹریل ٹاؤن شپ لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا، حکومت ہند اور حکومت مہاراشٹر کا مشترکہ جرات مندانہ منصوبہ ہے۔

ش ح۔ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1866598) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Marathi