بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے آج گجرات کے کیوڑیا میں ‘صنعت 4.0: مستقبل کے چیلنجز اور آگے کا راستہ’ پر کانفرنس کا افتتاح کیا
کانفرنس میں مینوفیکچرنگ کے عمل میں ایڈیٹو مینوفیکچرنگ(ایک وقت میں ایک پرت بناکرکسی چیز کوبنانے کا عمل)، ڈیٹا کا تجزیہ، جدیدترین روبوٹکس اور صنعتی انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی آئی او ٹی) جیسی جدید ٹیکنالوجیز کے نفاذ پر غور کیا گیا
اس موقع پر ایف اے ایم ای اسکیم کے تحت 175 الیکٹرک گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا
صنعت 4.0 پر کانفرنس صنعت، اداروں، کاروباریوں اور پالیسی سازوں کے درمیان مزید ہم آہنگی لائے گی: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
Posted On:
07 OCT 2022 7:15PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے آج گجرات کے کیوڑیا میں ‘صنعت 4.0: مستقبل کے چیلنجز اور آگے کا راستہ’ پر کانفرنس کا افتتاح کیا۔ بھاری صنعتوں کی وزارت کے زیر اہتمام منعقدہ اس کانفرنس کا مقصد ملک میں صنعتی شعبوں کو ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ کے عمل کو اپنانے کے تعلق سے آگاہ کرنا ہے اور صنعت کے لیے آٹومیشن اور اختراعات کو بھی فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے 175 ای بسوں (ایف اے ایم ای اسکیم کے تحت گجرات اور کرناٹک سے) کو ہری جھنڈی دکھائی۔ ہری جھنڈی دکھانے کی اس تقریب میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی ورچوئل طریقے سے جڑے ہوئے تھے۔ اس موقع پر ‘‘ماڈل اسمارٹ فیکٹری اینڈ اسسمنٹ ٹولز’’ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران سی ایم ٹی آئی، آئی آئی ایس سی، بنگلور، آئی آئی ٹی، مدراس، بی ایچ ای ایل اور سی4 آئی 4 نے صنعت 4.0 کے لیے ان کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کی نمائش کی۔
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہندوستان آج ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس سال یوم آزادی پر وزیر اعظم کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بن جانا چاہیے، ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ اس سمت میں کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 2014 میں ہندوستان کو عالمی اختراعی اشاریے میں 50 ممالک کے گروپ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن مودی حکومت کی طرف سے پچھلے 8 سالوں میں اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے آج ہندوستان دنیا میں 40 ویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر گلوبل مینوفیکچرنگ رسک انڈیکس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ صنعت 4.0 پر قومی کانفرنس صنعت، تعلیمی اداروں، نوجوانوں، کاروباری افراد اور پالیسی سازوں کے درمیان زیادہ ہم آہنگی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی سرمایہ دارانہ سامان کے شعبے میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مہارت کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر حکومت کے اقدامات کی وضاحت کی۔ کیپٹل گڈز اسکیم کے تحت، وزارت کی جانب سے ایسےمہارت کے مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں کامن انجینئرنگ فیسیلیٹیشن سینٹرز، ٹیکنالوجی پر مبنی ایکو سسٹم قائم کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے آج ہم صنعت 4.0 کیلئے ملک کی افرادی قوت کو تربیت دینے کی خاطر اسمارٹ ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعت 4.0 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے میک ان انڈیا اور خود کفیل ہندوستان کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم موضوع ہے۔
اس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ وزیر اعظم کے پیغام میں کہا گیا کہ کانفرنس میں ہونے والی بات چیت سے ہندوستانی صنعت کے لیے مستقبل کے چیلنجوں کو حل کرنے کی خاطر ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کی سمت میں ایک اسٹریٹجک خاکہ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کانفرنس نے صنعت 4.0 انقلاب کے تحت صنعت ،ماہرین تعلیم اور حکومت کو مینوفیکچرنگ میں اپنائے جانے والے بہترین طورطریقوں اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اکٹھا کیا ہے۔
پینل مباحثے کے دوران جناب دلیپ ساہنی (راک ویل آٹومیشن)، جناب سمیر پرکاش (سیمنز انڈیا)، جناب مردُل شرما (کرلوسکر گروپ)، جناب سندیپ گوئل (بھارت فورج) اور ڈاکٹر رویندر اُتگیکر (پراج انڈسٹریز) نے ‘وِکست بھارت’ کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے صنعت 4.0 کی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اشتراک کیا۔
پینل مباحثے-II کے دوران جناب شیلیش چندر (ٹاٹا موٹرز)، جناب ایرک واس (بجاج آٹو)، جناب کاون مختیار (پی ڈبلیو سی انڈیا) اور جناب ونود اگروال (وولوو آئیشر) نے آٹوموٹیو شعبے کو صنعت 4.0 کی طرف لے جانے والے اہم عوامل اور صنعت 4.0کی رفتار کو کم کرنے والے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔
پینل مباحثے کے آخری سیشن کے دوران جناب اویناش سنگھ (ڈیلائٹ ٹچے توہماتسو انڈیا)، جناب گیان پرکاش (ٹاٹا اسٹیل)، جناب وینکٹ گریمیلا (شنائیڈر الیکٹرک) اور جناب پرشوتم کوشک (ورلڈ اکنامک فورم انڈیا) نے صنعت 4.0 ٹیکنالوجی کے کامیاب نفاذ کیلئے اہم عناصرپر بات کی۔
کانفرنس کا اختتام بھاری صنعت کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب امت مہتا کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔
***********
ش ح ۔ ع ح۔
U. No.11237
(Release ID: 1866438)
Visitor Counter : 115