ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلویز کے انسانی وسائل کی عمودی کارکردگی کے اشاریہ میں قابل ادراک تبدیلی دیکھی گئی  ہے


ہندوستانی ریلوے نے انتخاب کے عمل ، مناسب اعتبار سے ٹیسٹ کرانے اوررواداری سے تقرری کے معاملے کو تیز کیا ہے

Posted On: 07 OCT 2022 5:29PM by PIB Delhi

ملازمین کی مصروفیت اور بہبود کے معاملات میں ہندوستانی ریلوے ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے۔ ہندوستانی ریلویز کی تقریباً 12 لاکھ مضبوط افرادی قوت کی ضرورت پورا کرنے کے لیے سب سے زیادہ آرزومند پہل میں سے ایک انسانی وسائل کے بندوبست کا نظام ہے ۔  ڈیجیٹلائزیشن ، پاس کی سہولت، ریٹائرمنٹ پر حتمی تصفیہ کے ساتھ انسانی وسائل کے بندوبست ذریعے منتقلی کے معاملات پہلے ہی اٹھائے جا چکے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں انسانی وسائل کے عمودی کارکردگی کے اشاریہ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔

حالیہ مہینوں میں، اس مالی سال میں اب تک ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ بڑی تعداد میں ترقیاں دی گئی ہیں۔ ہندوستانی ریلوے نے اس مالی سال کے آخری 5 مہینوں کے دوران اب تک 72,825 ملازمین کو ترقی دی ہے۔ اس وسیع پہل کی وجہ سے  شراکت داروں کی تعداد اور اس میں شامل پیچیدگیوں کی وجہ سے،انسانی وسائل سے متعلق کسی بھی اقدام کا نفاذ ایک بہت بڑی ذمہ داری  ہے۔ تاہم، سبھی فیلڈ یونٹس چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں اور مالی سال 2022-23 کے پہلے 5 مہینوں میں تقریباً 6 فیصد ملازمین پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں۔ توقع ہے کہ اس مالی سال میں 10-11 فیصد ملازمین کو ترقیوں کافائدہ ہوگا۔ ہمدردانہ بنیاد پر تقرریاں ہندوستانی ریلوے کا ایک اور بڑا فلاحی اقدام ہے جس میں ہر سال تقرری کے تقریباً 6000 معاملے ہوتے ہیں۔ یہ ریلوے ملازمین کے لیے دستیاب  تقرری کاایک بڑا تحفظ ہے۔

2022 میں، 1.4.2022 تک ہونے والے 928 انتخابوں میں سے، 794 مکمل ہو چکے ہیں جو کہ 86فیصد ہے، اس طرح پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ 1.4.2021 تک ہونے والے 1063 انتخابوں میں سے، اگست 2021 کے آخر تک 487 انتخاب مکمل ہو چکے ہیں جو کہ تقریباً 46فیصد کے برابر ہے۔ تین بہتر کارکردگی کرنے والے ریلوے میں ای آر، این آر، ا یس ای آر شامل ہیں۔

2022 میں، 1.4.2022 کو ہونے والے 3334 موزوں ٹیسٹوں میں سے، 3124 مکمل ہوچکے ہیں، جو کہ 94 فیصد بنتے ہیں، اس طرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ 1.4.2021 تک ہونے والے 3035 موزوں/تجارتی ٹیسٹوں میں سے، اگست 2021 کے آخر تک 2420 مناسب/تجارتی ٹیسٹ مکمل کیے گئے جو تقریباً 80 فیصد بنتا ہے۔ تین بہتر کارکردگی دکھانے والے ریلوے  میں ای سی او آر، این آر اورایس ای آر شامل ہیں ۔

2022 میں، 1.4.2022 کو ہونے والے 3647 ہمدردانہ تقرری کے معاملات میں سے، 2936 مکمل ہو چکے ہیں، جو کہ 81 فیصد بنتے ہیں، اس طرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ 1.1.2021 تک ہونے والی 5783 ہمدردانہ تقرریوں میں سے، اگست 2021 کے آخر تک 4542  معاملات مکمل کیے گئے جو تقریباً 79 فیصد بنتے ہیں۔ تین بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریلویز میں ای سی اور آر، این سی آر، اور این آر شامل  تھے۔

 

*****

U.No.11239

(ش ح – ح ا –ف ر)



(Release ID: 1866430) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Punjabi