شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی ، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے 8 اکتوبر 2022 کو گواہاٹی میں شمال مشرقی کونسل کے 70ویں کلّی میٹنگ کو خطاب کیا
شمال مشرقی خطہ اپنے‘ امرت سمے’ میں داخل ہوگیا ہے ۔ ہمیں اس کا مکمل فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور نمواور ترقی کے تمام امکانات کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی / ریاستی ایجنسیوں ، نجی شعبے کو ایک ساتھ کام کرنے کی اور خطے میں بنیادی ڈھانچہ اور رابطے کو مزید آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کے لئے دس فیصد جی بی ایس کا مکمل اور مطلوبہ استعمال تیز ترقی کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے
دس فیصد جی بی ایس کے استعمال کا باقاعدہ تجزیہ کئے جانے کی ضرورت ہے اور پالیسیوں کو ازسرنو ترتیب دینے ، ڈاٹا سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے اور مرکزی وزارتوں کے ساتھ تال میل کرنا ضروری ہے
قوت اور کمزوری پر مبنی تجزیہ کرنے اور اہم شعبوں میں فاصلوں کی شناخت کئے جانے کی ضرورت ہے۔ یہ مزید مطلوبہ ترقیاتی پہل قدمیوں میں مد د گار ثابت ہوگا
سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، ہنر مندی اور صلاحیت کی تعمیر ،خطے میں سیاحت کی ترقی کے لئے اصل ترجیحات ہیں
انہوں نے زور دیا کہ نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی،خطے کے لئے فوری اہداف ہونے چاہئیں
انہوں نے افسران سے کہا کہ آنے والے مہینوں میں خطے میں ایک عالمی سرمایہ کار چوٹی کانفرنس منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کریں اور ایک مضبوط عمل کا منصوبہ تیار کریں
انہوں نے سرمایہ کاری کے لئے کلیدی شعبوں کی شناخت ، سرمایہ کاروں کو سہولت بہم پہنچانے کے لئے پالیسیوں میں تبدیلی ، لینڈ بینکوں کو ڈجیٹل بنانا ، کارروائیوں کو آسان بنانا ، واحد ونڈو کلیئرینس سسٹم قائم کرنا اور منجملہ دیگر باتوں کے سرمایہ کاروں کی مدد اور سہولت بہم پہنچانے جیسے اقدامات کی تجویز پیش کی
प्रविष्टि तिथि:
08 OCT 2022 9:58PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے ، سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے گواہاٹی میں منعقدہ شمال مشرقی کونسل کے 70 ویں کلی میٹنگ کو خطاب کیا۔آٹھ شمال مشرقی ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کے سینئر عہدے داران کو خطاب کرتے ہوئے جناب کشن ریڈی نے کئی اہم مسائل کو اجاگر کیا ، جو خطے کی ترقی اور نمو کے لئے انتہائی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ، خطے میں امن اور استحکام کے قیام اور رابطے کو آگے بڑھانے کے لئے ان تھک کام کررہی ہے اور اسے خاطر خواہ کامیابی بھی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یہ یقین محکم ہے کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے بغیر ہندوستان کی حقیقی ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ اپنے ‘امرت سمے’ میں داخل ہوگیا ہے ، ہمیں اس کا مکمل فائدہ اٹھانا چاہئے اور نمو اور ترقی کے تمام امکانات کو بیدار کرنا چاہئے ۔انہوں نے عہدیداران پر زوردیا کہ شمال مشرقی خطے کو ہندوستان کی ترقی کا انجن بنانے کا ہدف صرف مرکز اور ریاستی حکومتوں کےدرمیان مکمل تال میل سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈر س ، مرکز، ریاستوں اور نجی شعبوں کو ایک ساتھ کام کر نے کی اور خطے میں بنیادی ڈھانچہ اور رابطے کو مزید آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کے لئے دس فیصد جی بی ایس کا مکمل اور مطلوبہ استعمال تیز ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔دس فیصد جی بی ایس کے استعمال کا باقاعدہ تجزیہ کئے جانے کی ضرورت ہے اور اسی کے مطابق پالیسیوں کو ازسرنو ترتیب دینے ، ڈاٹا سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے اور مرکزی وزارتوں کے ساتھ تال میل کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ انہوں نے تمام ریاستی عہدیداران سے اپیل کی کہ وہ موثر استعمال کو یقینی بنانے جیسے پالیسیوں کے نفاذ ، رہنما خطوط وغیرہ کے لئے اپنی سفارشات پیش کریں ۔
وزیرموصوف نے کہا کہ ایک ایگری ٹاسک فورس ، جسے حالیہ دنوں میں تشکیل دیا گیا ہے ، جلد ہی اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کی دریافتوں سے اس مالی سال میں مکمل استعمال کو یقینی بنانے کے لئے فائدہ اٹھانا ضروری ہے ۔
وزیر موصوف نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ ‘‘قوت اور کمزوری پر مبنی ایک تجزیہ’’ کئے جانے اور ‘‘کلیدی شعبوں میں فاصلوں کی شناخت ’’ کی ضرورت ہے۔ یہ مزید مطلوبہ ترقیاتی اقدامات میں مدد گار ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ عوامل کے انتخاب کے وقت شمال مشرقی خطے کے ضلع وار ایس ڈی جی انڈیکس ، خواہشمند اضلاع ،دیہی رہائشی علاقوں تک رابطہ اور غربت کے اشاریہ جات کی سطح پر غور کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے عہدے داروں سے اپیل کی کہ وہ ٹینڈر سے متعلق اچھے اصولوں اور مستحکم نگرانی کو یقینی بنائیں ۔


خطے کے سیاحتی امکانات کی عکاسی کرتے ہوئے وزیرموصوف نے بتایا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ، خطے کے مکمل امکانات کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے ایک ٹورزم ٹاسک فورس تشکیل دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا ، ہنر مندی اور صلاحیت کی تعمیر خطے میں سیاحت کی ترقی کے لئے بنیادی ترجیحات ہیں۔
انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ شمال مشرقی خطے میں نوجوانوں میں روز گار پیداکرنے کی غرض سے ہمیں سکیورٹی سروسز انڈسٹری کے ذریعہ پیش کرد ہ امکان کو دریافت کرنا چاہئے ۔
وزیرموصوف نے نجی سرمایہ کاری کی ضرورت پر مزید زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اورریاستی حکومتوں کو شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری دوست ماحول پید ا کرنے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے تجویز دی کہ چند سرفہرست - ترجیح / ہدف شعبوں کی شناخت کئے جانے کی ضرورت ہے اور خطے کی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بڑھانے اور ان شعبوں میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ جلد ہی شمال مشرقی خطے کے لئے ایک عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس منعقد کی جانی چاہئے اور تمام ریاستی حکومتوں کو ایک سرمایہ کاری دوست ایکوسسٹم پیدا کرنے کے لئے اقدامات شروع کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کی ضروریات کےحساب سے مناسب پالیسیوں کو تبدیل کرنا ، لینڈ بینکوں کو ڈجیٹل بنانا ، پلاٹ سطح کی معلومات رکھنا ، کارروائیوں کو آسان بنانا ، واحد ونڈو کلئیرنس سسٹم مہیا کرانا ،سرمایہ کاری کے قابل پروجیکٹوں کی انونٹری تیار کرنا ، ہرریاست میں ایک سرمایہ کاروں کو سہولت بہم پہنچانے والے مرکز کا قیام ، روڈ ، بجلی کی کنکٹوٹی اور پانی کی سپلائی وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے کو سپورٹ کرنے کے لئے سرمایہ کاری کرنا جیسے مختلف اقدامات کئے جانے ضروری ہیں ۔انہوں نے سینئیر عہدے داروں سے اپیل کی کہ وہ آنےوالے مہینوں میں عالمی سرمایہ کاروں کی چوٹی کانفرنس کے انعقاد کے لئے مذکورہ بالا باتوں پر کام کریں اور ایک عملی منصوبہ تیار کریں ۔
*************
ش ح۔ا ک ۔ رم
U-11229
(रिलीज़ आईडी: 1866420)
आगंतुक पटल : 121