وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے جاپان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس  اینڈ ٹیکنولوجی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پردستخط کئے

Posted On: 07 OCT 2022 7:13PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے تحت بھارت  میں آیوروید کے ایک اعلیٰ ادارے ، دی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے ) نے تعلیمی اداروں کے قیام کے لئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ  آف ایڈوانسڈ انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنولوجی (اے آئی ایس ٹی ) جاپان کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم اویو) پردستخط کئے ہیں ۔ اے آئی ایس ٹی ایک معروف اورجاپان میں تحقیق سے متعلق سب سے بڑی سرکاری تنظیموں میں سے ایک ہے ۔ جو ٹیکنولوجیوں اوراختراعی تکنیکی کام کی داغ بیل اوراسے کاروباری استعمال  کے درمیان خامیوں کو دورکرنے پرتوجہ مرکوز کرتی ہے ۔

ا س مفاہمت نامہ پر اے آئی آئی اے  کی ڈائریکٹر پروفیسر تنوجہ نیساری اور لائف سائنس اینڈ بائیوٹیکنولوجی کے محکمے کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرتمورا تومر ہیرو نے دستخط کئے ۔ جوآن لائن موجودتھے ۔ اس تقریب میں لائف سائنس اینڈ بائیو ٹیکنولوجیر کے محکمے- اے آئی ایس ٹی –انڈیا ڈی اے آئی ایل اے بی کے سربراہ ،ممتاز سینئرمحقق رینو وادھوا بھی موجودتھے ۔ جن کی کوششوں نے ، اس اشتراک کو حقیقت کی شکل دینے میں اہم کردار اداکیا۔ اس موقع پرورچول طورپر موجود دیگرممتاز شخصیات  میں آیوش  کی وزارت کے صلاح کارڈاکٹر منوج نیساری ، اے آئی ایس ٹی جاپان کے ڈائریکٹرڈاکٹر چیبا ، اے آئی ایس ٹی کے پرنسپل سینئر تحقیق کارڈاکٹراوہمیا یوشی ہیرو، اے آئی ایس ٹی کے لائف سائنس اوربائیوٹیکنولوجی کے محکمے کے مدعو سینئرتحقیق کار، ڈاکٹرسنیل کو ل ، اور آیوش کی وزارت کی نمائندہ محترمہ شیلا ٹرکی بھی شامل تھیں ۔

اے آئی آئی اے کا اس مفاہمت نامے پردستخط کئے جانے کا مقصد ، قومی اوربین الاقوامی دونوں سطحوں پر ادارے کی تحقیق سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔ اس مفاہمت نامے کی بدولت ، دونوں ملک تحقیق سے متعلق تعاون کو فروغ دیں گے اورروایتی طریقہ علاج کے بھارتی آیوروید کے نظام کے شعبے میں صلاحیت سازی کو فروغ دیں گے ۔ یہ سبھی سرگرمیاں آیوش کی وزارت کی معاؤنت سے انجام دی جائیں گے ۔

ان شراکت دارو ں کی بدولت ، جن سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایاگیاہے ، ان میں آیوروید کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیاں  شامل ہیں ۔ ان سرگرمیوں  میں آیوروید  سے متعلق اصولوں اورطریق علاج کے روایتی طریقہ علاج کے ساتھ ارتباط کی غرض سے ثبوت پرمبنی  رہنما ہدایات تیارکرنے کے مقصدکے ساتھ ، ڈیزائن اورانجام دہی سے متعلق مطالعات شامل ہیں اوراس کے تحت جاپان میں آیوروید کے استعمال کے لئے حفاظت کے معیارات اورضوابط کو وضع کیاجائے گا۔

اے آئی آئی اے  نے پہلے ہی یوروپین اکیڈمی آف آیوروید ۔نرنسٹین جرمنی ، ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیا، گراز میڈیکل یونیورسٹی ، آسٹریا، کالج آف میڈیکل ، برطانیہ ، لندن اسکول آف  ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسین برطانیہ اور فیڈرل یونیورسٹی آف ریوڈی جنیرو، برازیل کے ساتھ مفاہمت نامے کرلئے ہیں ۔

***********

 

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11231

 


(Release ID: 1866419) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Marathi , Hindi