کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

این آئی سی ڈی سی سرمایہ کاروں کی چوتھی گول میز کانفرنس کل ممبئی میں منعقد ہوگی


مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ ، کامرس اورصنعت کے مرکزی وزیراس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اس کانفرنس میں آب وہوا اورموسمیات کے لئے سازگار، گرین فیلڈ صنعتی اسمارٹ شہروں کے لئے سرمایہ کاری کے موقعوں کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی جائے گی

Posted On: 09 OCT 2022 11:06AM by PIB Delhi

بھارت کی مالی راجدھانی کل سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس کی میزبانی کرے گی ۔ مہاراشٹر انڈسٹریل ٹاؤن شپ لمیٹڈ (ایم آئی ٹی ایل ) کے زیراہتمام  این آئی سی ڈی سی  سرمایہ کاروں کی چوتھی گول میزکانفرنس کل 10اکتوبر ،2022کو ممبئی میں منعقد ہوگی ۔ ممتاز سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ  مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شنڈے ، کامرس اورصنعت کے مرکز ی وزیر جناب پیوش گوئل ، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس ، صنعتوں کے وزیراودے سامنت ، مختلف ملکوں  کے قونصل جنرل اور مہاراشٹر سرکار کے اعلیٰ افسران اس کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔

اس  سے پہلے دہلی ، کوچی اورآحمد آباد میں سرمایہ کاروں کی گول میز کانفرنس کا انعقاد ہوچکاہے۔ اس چوتھی کانفرنس میں ، پورے بھارت میں زیرتعمیرگرین فیلڈ صنعتی شہروں  کی ترقی کواجاگرکیاجائے گا۔ جن کا منصوبہ نیشنل انڈسٹریل کو ریڈورڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے تیارکیاہے ۔

سردست ، مہاراشٹر میں اس قسم کے گرین فیلڈاسمارٹ صنعتی شہر، اورنگ آباد ، رائے گڑھ ، ستارااور ناگپور ضلعوں میں تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ اس کانفرنس میں متعلقہ فریقوں اورشراکت داروں کے مابین معنی خیز مذاکرات کے لئے سہولت پیداکرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ جس سے  کہ سرمایہ  کاروں  کے لئے اشتراک  کے مختلف النوع مواقعوں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملےگی ۔

بھارت  کاایک مضبوط اقتصادی مرکز ، مہاراشٹر دنیا بھرکے سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کاایک مثالی مقام رہاہے ۔ ریاست نے غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے لئے بھارت کے اعلیٰ ترین مقام کے طورپراپنے درجہ کو برقراررکھاہے ۔ گذشتہ دہائی میں مہاراشٹر میں ملک میں مجموعی طورپر کی جانے والی غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری کے لگ بھگ 28فیصدکی سرمایہ کاری کی جاتی تھی ۔ معیشت کااستحکام اس حقیقت سے بھی ظاہر ہوتاہے کہ گذشتہ مالی سال میں مہاراشٹر نے 420ارب ڈالرز کے بقدرمجموعی ریاستی گھریلو پیداوار کی حصولیابی کی تھی ۔

صنعتی راہداری کی ترقی سے متعلق قومی کارپوریشن –این آئی سی ڈی سی ، ایک خصوصی مقصد والی گاڑی ہے ۔ جس میں بھارت کے سب سے اہم بنیادی ڈھانچے کے پروگرام ، صنعتی راہداری کی ترقی سے متعلق قومی کارپوریشن کو قائم کرنے ، اسے فروغ دینے اوراس میں سہولت پیداکرنے کی بات کہی گئی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ، ‘‘اسمارٹ شہروں ’’ کے طورپر نئے صنعتی شہرتعمیر کرنااور بنیادی ڈھانچہ سے متعلق سبھی شعبوں  میں اگلے مرحلے کی جدیدترین ٹیکنولوجیوں  کو شامل کرنا ہے۔اس پروگرام کا مقصد ، مینوفیکچرنگ پرخصوصی زوردیتے ہوئے ایک منصوبہ بند شہرکاری کے لئے مہمیز کرناہے ۔

ایم آئی ٹی ایل ، جسے پہلے ‘‘ اورنگ آباد انڈسٹریل ٹاؤن شپ لمیٹڈ ’’ کے نام سے جاناجاتاتھا، حکومت ہند اورمہاراشٹر سرکارکے درمیان ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے ۔

ایم آئی ٹی ایل کا ایک اہم صنعتی علاقہ  ، دی اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی یا اے یو آرآئی سی ، دنیا کے سب سے بہترین طریقے سے تیارکردہ صنعتی اسمارٹ
شہروں میں سے ایک ہے ۔ اس میں رہائش کے لئے جگہیں مختص کی گئی ہیں  اور7000کروڑروپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ یہ مراٹھواڑہ خطے  میں صنعتی  ترقی کی ایک مشعل ہے ۔ اے یوآرآئی سی نے پی ایم مترااسکیم کے تحت ، ٹیکسٹائلز اکی وزارت کے تعاون کے ساتھ ، ایک متراٹیکسٹائلز  پارک ،ایک بڑا فوڈ پارک اورانٹرنیشنل کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ تیارکیاہے ،تاکہ یہ صحیح معنوں میں عالمی سرمایہ کاری  کاایک مقام بن سکے ۔

***********

 

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11223

 


(Release ID: 1866396) Visitor Counter : 116


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi