وزارت دفاع

ہندوستانی فوج 09 اکتوبر 2022 کو علاقائی فوج کا 73 واں یوم تاسیس منا رہی ہے

Posted On: 09 OCT 2022 8:16PM by PIB Delhi

علاقائی فوج کا 73 واں یوم تاسیس 09 اکتوبر 2022 کو پہلے گورنر جنرل جناب سی راج گوپالاچاری کی طرف سے 1949 میں آج کے دن اس کے قیام کی یاد میں پورے ملک میں منایا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل پریت مہندرا سنگھ، علاقائی فوج کے ڈائریکٹر جنرل (ٹی اے)نے علاقائی فوج کے شہید ہونے والے ہیروز کو قومی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریبات کا آغاز 07 اکتوبر کو دہلی میں بھٹی مائنز میں شجرکاری سے ہوا، جس میں 10,000 پودے لگائے گئے۔ علاقائی فوج(ٹی اے) کی ماحولیاتی ٹاسک فورسز نے اب تک ملک کے مختلف حصوں میں 8.5 کروڑ سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔ علاقائی فوج کے افسروں، خاندانوں اور ویر ناریوں نے 8 اکتوبر کو محترمہ دروپدی مرمو، معزز صدر اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ، تمام رینک اور خاندانوں نے رضاکارانہ طور پر دہلی میں 124 انفنٹری بٹالین سکھ (ٹی اے) میں خون کے عطیہ کیمپ میں حصہ لیا اور خون کا عطیہ کیا۔

علاقائی فوج میں 'سنز آف سوائل' کے تصور پر مبنی 'ہوم اینڈ ہارتھ' بٹالین کے علاوہ ہندوستانی فوج کی مختلف رجمنٹوں سے وابستہ متعدد انفنٹری (پیدل فوج) اور انجینئر یونٹ ہیں۔ علاقائی فوج کے پاس 10 ایکولوجیکل بٹالین بھی ہیں جو ملک میں ماحول کی بحالی کے لیے ناہموار اور ناگوار علاقوں میں جنگلات یعنی شجرکاری کا کام کر رہی ہیں، گیلی زمینوں کی بحالی، آبی ذخائر کی بحالی اور کلین گنگا پروجیکٹ میں اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ ٹی اے بٹالین انڈین ریلویز اور آئل سیکٹر پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس(پی ایسی و) کے حصے کے طور پر بھی ماہرانہ کام انجام دیتی ہیں۔

 

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11217



(Release ID: 1866351) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Hindi