نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
گجرات کی پرگیہ موہن نے عورتوں کا ٹرائیتھلون گولڈ جیتا
Posted On:
09 OCT 2022 6:52PM by PIB Delhi
گجرات کی چمپئن ٹرائتھلیٹ پرگیہ موہن اتوار کو نیشنل گیمز عورتوں کے انفرادی تمغے کو جیتنے کے بارے میں اتنا پختہ اعتماد تھا کہ انہوں نے خود کو ایک سخت ٹارگٹ بنا دیا اور پانچ منٹ کے مارجن سے جیت حاصل کرلی۔
![image0018ZJI.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018ZJI.jpg)
آئی آئی ٹی گاندھی نگر کیمپس میں اپنی ریس کے تقریباً دو تہائی حصے میں ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا اور اس طرح انہوں نے سونے کا تمغہ جیتا۔
![image0024X89.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024X89.jpg)
ایک سحر زدہ کی طرح انہوں نے فاتحانہ انداز میں جیت کی لائن پار کی اور بھاری تعداد میں وہاں موجود کھیل شائقین نے تالیاں بجا کر ان کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری ٹریننگ اتنی اچھی تھی کہ میں اس مقابلے میں اپنے لئے ذاتی طور پر نشانہ طے کر سکتی تھی ۔ میں نے پانچ منٹ کے وقفے سے مقابلہ جیت لیا۔
کیرالہ میں وہ دسویں نمبر پر تھیں اور اب انہیں اپنی پرفارمنس کا ثبوت دینا تھا۔ انہوں نے ایک گھنٹہ سات منٹ اور 32 سکنڈ میں سونے کا تمغہ جیت کر گجرات کے سونے کے تمغوں کی تعداد کو بارہ پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری بہترین کارکردگی میں سے ایک ہے۔
تیراک میں انہوں نے اچھا آغاز کیا، لیکن سائکلنگ میں وہ پہلے تیسرے مقام پر تھیں۔ مہاراشٹر کی مانسی موہت اور سنجنا جوشی ان سے آگے تھیں، لیکن بہت جلد انہوں نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سواری کا لطف لیا۔ ہوا تیز تھی، جس سے میری رفتار پر کچھ اثر پڑا۔ جب میں واپس آئی آئی ٹی کیمپس پہنچی تو مجھے اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے امدادی اسٹیشن سے پانی لینا پڑا، کیونکہ وہاں بہت امس تھا۔ جن لوگوں نے مجھے وہاں دیکھا، وہ جانتے ہیں کہ میں پسینے سے شرابور تھی۔
مجموعی طور پر بہتری کی گنجائش ہے۔ سوئمنگ کا مقابلہ پول میں تھا۔ میں نے افسران سے کہا کہ آخری پچاس میٹر رہ جائیں، تو گھنٹی بجا دی جائے تاکہ 750 میٹر کی سوئمنگ کے ٹرائزیشن ایریا کی جانب تیزی سے جائیں۔
‘‘ اپنی سرزمین پر ار اپنے ہم وطنوں کے بیچ جیتنے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔ میں حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جس نے قومی کھیل مقابلے یہاں کرائے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کئی نوجوان میری حوصلہ افزائی کے لئے خاص طور پر یہاں آئے تھے’’۔
اب تک سروسز کو 48 سونے کے، 32 چاندی کے اور 28 کانسے کے تمغے حاصل ہوئے ہیں۔ ہریانہ نے سونے کے 30 تمغے جیتے ہیں اور مہاراشٹر پر دو گولڈ کی سبقت حاصل کرتی ہے۔
نتائج (فائنل):
کینوئنگ اور کیکنگ
مرد
سی1 1000میٹر سپرنٹ: 1۔ سلام سنیل سنگھ (سروسیز)؛ 2۔ نیرج ورما (مدھیہ پردیش)؛ 3۔ پھیرمبم امیت کمار سنگھ (تلنگانہ)۔
کے1 1000میٹر سپرنٹ: 1. ورندر سنگھ (سروسیز)؛ 2. ٹوم تھیلانگنبا ناگاشیپم (اُڈیشہ)؛ 3۔ نتن ورما (مدھیہ پردیش)۔
سائیکلنگ
مرد 119 کلومیٹر ماسڈ اسٹارٹ: 1۔ ہرش ویر سنگھ سیکھون (پنجاب)؛ 2۔ اروند پنوار (اتر پردیش)؛ 3۔ سری ناتھ لکشمی کانت (تامل ناڈو)۔
خواتین 30 کلومیٹر انفرادی وقت کی آزمائش: 1۔ کویتا سیاگ (راجستھان)؛ 2۔ میناکشی (ہریانہ)؛ 3۔ پرنیتا سومن (مہاراشٹر)۔
![image003T7K6.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T7K6.jpg)
گولف
مرد
انفرادی: 1۔ کرندیپ کوچر (چندی گڑھ) 267 (68، 66، 65، 68)؛ 2۔ ابھینو لوہن (ہریانہ) 277 (68، 66، 72، 71)؛ 3۔ سنہت بشنوئی (ہریانہ) 281 (73، 69، 69، 70)۔
ٹیم: 1۔ چندی گڑھ (کرندیپ کوچر اور اننت سنگھ اہلوت) 571؛ 2۔ کرناٹک (آرین روپا آنند اور ترشول چنپا) 581؛ 3۔ دہلی (سچن بیسویا اور شوریہ بھٹاچاریہ) 582۔
خواتین
انفرادی: 1۔ اونی پرشانت (کرناٹک) 288 (71، 74، 71، 72)؛ 2۔ امن دیپ کور (پنجاب) 292 (72، 69، 71، 80)؛ 3۔ وانی کپور (ہریانہ) 295 (75، 74، 75، 71)۔
ٹیم: 1۔ کرناٹک (آوانی پرشانت اور درگا نیتور) 590؛ 2۔ ہریانہ (لاونیا جدون اور وانی کپور) 599؛ 3۔ پنجاب (امن دیپ کور اور منّت برار) 601۔
ٹرائیتھلون (تین مختلف مقابلے)
مرد: 1۔ آدرش مرلی دھرن سینمول (سروسیز) 1:01:13 (تیراکی 9:59، سائیکل 31:12، دوڑ 18:02)؛ 2۔ وشواناتھ یادو (خدمات) 1:04:34؛ 3۔ شیتری میوم کوی داس سنگھ (منی پور) 1:05.19۔
خواتین: 1۔ پرگنیا موہن (گجرات) 1:07:32 (تیراکی 11:29، سائیکل 33:34، دوڑ 20:12)؛ 2۔ مانسی موہت (مہاراشٹر) 1:13:10؛ 3۔ ایس آرتی (تمل ناڈو) 1:13:17۔
دیگر نتائج
بیچ والی بال
مردوں کے سیمی فائنل: پی کرشنا چیتنیا اور مہیش (تلنگانہ) نے راما دھواسکر اور آرون پیریرا (گوا) کو 21-15، 16-21، 15-8 سے شکست دی؛ ٹی نریش اور ایم کرشنم راجو (آندھرا پردیش) نے نتن اور سرویش نائک (گوا) کو 22-20، 21-19 سے ہرایا۔
خواتین کا سیمی فائنل: وی سشی کلا اور اے کنیموزی (پڈوچیری) نے شیبانی پریہ درشنی اور مونالیزا پاترا (اڈیشہ) کو 17-21، 21-14، 15-13 سے شکست دی۔ منیشا زالا اور نِپّا نیپا براد اور منیشا زالا (گجرات) نے پی سری کُرتی اور وی ایشوریہ (تلنگانہ) کو 15-21، 21-10، 15-12 سے ہرایا۔
ہاکی
خواتین کا سیمی فائنل: ہریانہ نے جھارکھنڈ کو 5-2 سے شکست دی (ہاف ٹائم: 3-0)۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1866327)
Visitor Counter : 138