کامرس اور صنعت کی وزارتہ

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ کے موضوع پر قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 08 OCT 2022 9:15PM by PIB Delhi

 

صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) نے آج نئی دہلی میں ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ کے موضوع پر ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221008-WA0034UJCN.jpg

ورکشاپ میں کلیدی خطبہ نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیوٹیوآفیسر جناب پرمیشورن ایر نے دیا۔ انہوں نے عالمی اشاریوں پر ہندوستان کی کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو سرمایہ کاری کی ترجیحی منزل کے طور پر ترقی دینے کی سمت  میں کاروبار کرنے میں آسانی دوسرے پروگراموں کے ساتھ سب سے اہم ستونوں میں سے ایک کے طور پر سامنے آئی ہے۔ جناب ایر نے زندگی بسر کرنے میں آسانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ایک دوسرے سے سیکھ کر پورے حکومتی نقطہ نظر کو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20221008_1157583BYN.jpg

جی 20 کے شیرپا  جناب امیتابھ کانت نے ہندوستان میں تبدیلی لانے کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کی درجہ بندی میں بہتری کے بارے میں مطمئن ہونا پسندیدہ عمل نہیں ہے۔ کاروبار کرنے میں آسانی حاصل کرنے کے لیے مخصوص عملوں، اجازتوں، تجدیدات کی ضرورت پر از سر نو سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے طریقوں کو قبول کرنے کے لیے ملک کے اندر ذہنیت میں تبدیلی لانا بھی ضروری ہے۔ مزید انہوں نے ہر ریاست میں تبدیلی کا عمل شروع کرنے کے لیے کم از کم ایک تبدیلی ایجنٹ رکھنے پر زور دیا۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے پینل ڈسکشن کی نظامت کی جس میں نیتی آیوگ کے سی ای او جناب پرمیشورن ائیر، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سابق سکریٹری جناب رمیش ابھیشیک، حکومت مدھیہ پردیش کے زرعی پیداوار کے کمشنر جناب شیلیندر سنگھ، سکریٹری برائے محکمہ اراضی جناب اجے ٹرکی، شامل تھے۔ یوپی حکومت میں سکریٹری صحت جناب رویندرنے شرکت کی۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سابق سکریٹری جناب رمیش ابھیشیک نے کاروبار کرنے میں آسانی 2.0 کے وژن پر روشنی ڈالی، جس میں ریاست اور ریگولیٹرز سمیت تمام پبلک اتھارٹی کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا جائے گا۔ سرکاری محکموں کے ذریعہ عالمی درجے کےبہترین طرز عمل کا مطالعہ کیا جانا چاہیے۔ لائسنس / منظوری / تجدید کی بہت ضرورت کی جانچ کی جانی چاہئے اور اس کی کسی بھی ضرورت کو جائز قرار دیا جانا چاہئے۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے کہ آیا لائسنس/ منظوری کو محض سرکاری حکام کے رجسٹریشن/ اطلاع دینے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

مدھیہ پردیش کی حکومت میں زرعی پیداوار کے کمشنر جناب شیلیندر سنگھ نے تمام شراکت داروں کے لیے ملک بھر میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے مقصد سے  صلاحیت سازی کی مشقوں اور ورکشاپس کے بارے میں بات کی۔

اراضی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب اجے ٹرکی نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل میں ڈیجیٹل کاری اور شکایات کے ازالے کےلیے قابل رسائی طریقہ کار کے ذریعہ  نمایاں بہتری حاصل کی گئی ہے۔ محکمہ جیو ریفرنسنگ اور زمین کے پارسل کے لیے منفرد شناخت سمیت اصلاحات کے اگلے مرحلے پر کام کر رہا ہے۔

یوپی حکومت میں سکریٹری صحت،جناب رویندرنے بہتر تعمیراتی اجازت نامے کے لیے ہانگ کانگ جیسے بین الاقوامی بہترین طریقوں کی طرز پر اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔

ممتاز پینلسٹوں نے سرکاری محکموں اور ریاستوں کے درمیان تال میل کی اہمیت، نوڈل محکموں کے درمیان ذمہ داری کی تقسیم اور چند ستونوں کے طور پر موثر نگرانی پر روشنی ڈالی جس کی وجہ سے ورلڈ بینک کی کاروبار کرنے میں آسانی سے متعلق رپورٹ میں ہندوستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ پینلسٹوں نے ملک بھر میں کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید بڑھانے کے لیے اگلی نسل کی اصلاحات کے بارے میں قیمتی معلومات بھی فراہم کیں۔

ڈی پی آئی آئی ٹی کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ منمیت کے نندانے ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کےلیے  اصلاحات کے سفر کا احاطہ کرتے ہوئے ایک پریزنٹیشن بھی دی۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے پورے ملک میں سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے اٹھائے گئے کلیدی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ ہندوستان کم رینکنگ والے  ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس کا مقصد زمینی سطح پر اصلاحات کے اثرات کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر حکومت مہاراشٹر اور قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت کے نمائندوں کی طرف سے بھی پریزنٹیشن دی گئیں جس میں ان کی طرف سے نافذ کردہ اصلاحات کو اجاگر کیا گیا جس نے عالمی بینک کی کاروبار کرنے میں آسانی کی رپورٹ میں ہندوستان کی درجہ بندی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ورکشاپ میں ریاستوں، مرکزی وزارتوں اور صنعتوں کی وسیع شراکت بھی دیکھی گئی۔ ورکشاپ میں ہندوستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کی مشق کے مسلسل عمل کے اہم اسباق پر روشنی ڈالی گئی۔ یہ وسیع پیمانے پر شروع کیے گئے اقدامات، عالمی بہترین طریقہ کار  کا مطالعہ کرنے  سے متعلق ہے اور'ملک بھر میں' اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے 'پوری حکومت' کے نقطہ نظر پر مرکوز ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

11207

 



(Release ID: 1866313) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi