سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے سکریٹری ایس ای آر بی کا اضافی چارج سنبھال لیا

Posted On: 08 OCT 2022 4:16PM by PIB Delhi

ڈاکٹر اکھلیش گپتا، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) کے سینئر مشیر نے 8 اکتوبر 2022 کو سائنس اور انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ا ی آر بی) کے سکریٹری کا اضافی چارج سنبھال لیا ۔ یہ چارج انہوں نے ڈاکٹر سندیپ ورما کی مدت کار مکمل کرنے اور 7 اکتوبر کو ایس ا ی آر بی کے سکریٹری کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سنبھالا۔

ڈاکٹر گپتا فی الحال پالیسی کوآرڈینیشن اور پروگرام مینجمنٹ ڈویژن(پی سی پی ایم) کے سربراہ ہیں اور ڈی ایس ٹی میں 5 قومی مشنوں کے مجموعی طور پر انچارج ہیں ---انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹم پر قومی مشن، کوانٹم ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز پر قومی مشن، نیشنل سپر- کمپیوٹنگ مشن، موسمیاتی تبدیلی کے لیے اسٹریٹجک علم پر قومی مشن اور ہمالیائی ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے قومی مشن۔

ایک ممتاز ماحولیاتی سائنسدان، ڈاکٹر گپتا کو قومی اور بین الاقوامی جرائد کے ساتھ ساتھ کارروائیوں میں 200 سے زیادہ تحقیقی مضامین کا کریڈٹ جاتا ہے۔ وہ 5 کتابوں کے ایڈیٹر، 350 سے زیادہ مضامین اور تقریباً 1000 رپورٹس کے مصنف ہیں۔

وہ انڈین نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ(ایفا ین اے ای) ، انڈین میٹرولوجیکل سوسائٹی(ایف آئی ایم ایس) اور ایسوسی ایشن آف ایگرو میٹرولوجسٹ(ایف اے اے ایم) کے فیلو ہیں۔

ڈاکٹر گپتا کی دلچسپی کے کچھ اہم تحقیقی شعبوں میں شامل ہیں، منطقۂ حارہ طوفان کی پیشین گوئی، مانسون موسمیات، کسی مقام کی مخصوص موسم کی پیشین گوئی، موسم اور موسمیاتی ماڈلنگ،  ایس ٹی  آئی پالیسی کے شعبے جیسے اوپن سائنس، ایکویٹی اور شمولیت، ایس ٹی  آئی  فنانسنگ، نظام کا باہمی ربط وغیرہ۔ ڈاکٹر گپتا موسمیاتی تبدیلی پر بھارت کے قومی ایکشن پلان(این اے پی سی سی ) کے مصنفین میں سے ایک اور سیکرٹریٹ کے سربراہ رہے ہیں جس نے بھارت کی نئی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی پالیسی کا مسودہ تیار کیا، جو کہ حتمی شکل کے زیر تشکیل ہے۔

لکھنؤ یونیورسٹی سے فزکس میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری (1984) اور ماحولیاتی سائنسز (1999) میں آئی آئی ٹی دہلی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے ساتھ، انہوں نے 1985 میں انڈیا محکمۂ موسمیات اور بعد میں 1994 میں نیشنل سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ میں شمولیت اختیار کی، دونوں فی الحال ارتھ سائنسز کی وزارت کے تحت ہیں۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11183

 


(Release ID: 1866105) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Tamil