وزارت خزانہ

دہلی کسٹمز نے سووچھ بھارت اور  ہندوستانی جنگلی حیات کی  وراثت کا جشن منایا؛  وائلڈ لائف گیلری ’’ارنیہ‘‘ کا افتتاح کیا


اڑسٹھویں  نیشنل وائلڈ لائف ویک کے موقع پر نئے کسٹم ہاؤس کی دوسری منزل کو وائلڈ لائف کے لیے وقف کیا گیا

ہندوستان بھر میں 21 ہندوستانی کسٹمز افسران کو جنگلی حیات کے جرائم سے متعلق  قانون کے نفاذ اور تحفظ کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے  مبارکباد دی گئی

Posted On: 07 OCT 2022 6:43PM by PIB Delhi

سرکاری دفاتر میں سووچھتا کے لیے حکومت ہند کی خصوصی مہم 2 اکتوبر 2022 سے شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2022 کو ختم ہونے والی ہے جس کا سب سے زیادہ توجہ صفائی  ستھرائی کی تحریک دینے پر ہے۔  ساتھ ہی ایک سالانہ تقریب  نیشنل  وائلڈ لائف ویک 2 اکتوبر کو شروع ہوئی ہے، جو کہ  9 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس سلسلے  میں دہلی کسٹمز زون نے آج دہلے کے نیو  کسٹمز ہاؤس میں  سووچھ بھارت اور ہندوستانی جنگلی حیات کا جشن منایا اور ’ارنیہ‘پروگرام کا اہتمام  کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001661L.jpg

 

اس پروگرام میں  ممیلین جانوروں اور پرندوں کی ایک تصویری گیلری کے ذریعے ہندوستان کے مالا مال  حیاتیاتی تنوع کی نمائش کی گئی۔ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام میں اہم رول  ادا کرنے والے افسران کو مہمان خصوصی حکومت ہند کے خصوصی سکریٹری اور سنٹرل بورڈ آف ان ڈائرکٹ  ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) کے چیئرمین جناب وویک جوہری نے اعزاز سے نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OEVR.jpg

 

پروگرام کا آغاز نیو کسٹمز ہاؤس کی دوسری منزل پر وائلڈ لائف گیلری ’’ارنیہ‘‘ کے افتتاح کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر  سی بی آئی سی کے چیئرمین   جناب  وویک جوہری؛ سی بی آئی سی کی رکن محترمہ وی راما میتھیو  دیگر سینئر معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003A9FJ.jpg

 

دہلی کسٹم زون کے چیف کمشنر جناب  سرجیت بھجبل، آئی آر ایس، نے معززین اور دیگر مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ ’’ارنیہ‘‘ تقریب کا انعقاد جنگلی حیات کے ورثے میں ہندوستان کے تنوع کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اانہوں نے یہ تصویر کھینچتے ہوئے ممتاز فوٹوگرافروں کی ثابت قدمی کی بھی  تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004WIOA.jpg

 

معز ز  مہمان  سی بی آئی سی کی رکن محترمہ وی راما میتھیو نے کلیدی خطبہ دیا اور جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت سے متعلق معاملے کے سلسلے میں اپنے ماضی کے تجربے بیان کئے اور جنگلی حیات کی تجارت پر پابندی کو نافذ کرنے میں ہندوستانی کسٹم جیسی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے اس حقیقت پر بھی روشنی ڈالی کہ گزشتہ برسوں کے دوران حاصل ہونے والے تجربات نے کسٹمز افسران کو جنگلی حیات کے جرائم سے متعلق قوانین کو نافذ کرنے میں زیادہ موثر بنانے میں مدد  کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00584C2.jpg

 مہمان خصوصی سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب  وویک جوہری نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور افسران کو اس طرح کے غیر قانونی تجارتی طریقوں سے چوکنا رہنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگلی حیات کو اس کی خالص ترین شکل میں کس طرح محفوظ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا  کہ نیو کسٹم ہاؤس میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے دہلی کسٹمز کی جانب سے وقف کی گئی فوٹو گیلری درحقیقت سووچھتا کے مشاہدے کے ایک اختراعی طریقہ کی مثال بن گئی

ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006TY34.jpg

 

اعزاز پانے والے افسران میں دہرادون جی ایس ٹی کے کمشنر جناب دیپانکر آرون ؛ بھوپال جی ایس ٹی کے ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر دنیش کمار بائسن؛ ناچن، بنگلور کے ایڈیشنل کمشنر  جناب سوجیت کمار پی سومپور ؛ ممبئی کسٹمز زون II کے   ایڈیشنل کمشنر جناب میروگو سریش؛ ڈی جی آر آئی گوہاٹی کے جوائنٹ کمشنر جناب ایساک ریمن کھارکنگور؛  پونے کسٹمز کے جوائنٹ کمشنر جناب  دھروامنڈلم شیشادری؛ ترواننت پورنم جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر جناب سری جیت ایم ؛  شیلانگ جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر جناب اسپینسر مروین مائلیم؛ چنئی آؤٹر جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر جناب سری ہری شنکر پی ؛ ممبئی جی ایس ٹی کے ڈپٹی کمشنر  جناب اتکرش بیر بہادر سنگھ؛ ممبئی کسٹمز زون II کے  ڈپٹی کمشنر جناب امت کمار سنگھ؛ سینئر ڈی جی آر آئی، دہلی زونل یونٹ کے انٹیلی جنس آفیسر جناب ابھے یمدگنی؛  ڈی جی آر آئی، کولکتہ زونل یونٹ کے سینئر انٹلی جنس افسر جناب شیلادتیہ میترا؛  ڈی جی آر آئی کوچین  زونل یونٹ کےانٹیلی جنس آفیسر جناب اے وینکٹیشن؛ ڈی جی آر آئی گوہاٹی زونل یونٹ انٹیلی جنس آفیسر جناب رامیکبل رائے؛ ڈی جی آر آئی، آئزول ریجنل یونٹ کے انٹیلی جنس آفیسر جناب شیام کمار سنگھ؛  ج چنئی کسٹم کے  پریوینٹیو آفیسر جناب اے وکرم، چنئی کسٹمز کے پریوینٹیو آفیسر جناب جئے بھارت ریڈی، چنئی کسٹمز کے سپرنٹنڈنٹ جناب ایس عبدالناصر اور چنئی کسٹمزکے  اسکیپر جناب کے سی  اجے کمار شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2022۔10۔07)

U-11167

                            



(Release ID: 1866066) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi