وزارت دفاع
منشیات کے خلاف کارروائی
Posted On:
07 OCT 2022 8:25PM by PIB Delhi
نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (این سی بی) اور بھارتی بحریہ نے سمندر میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران 200 کلوگرام سے زیادہ منشیات لے جانے والی ایک مشتبہ کشتی کو پکڑا ہے۔ کشتی اور اس کے عملے کو مزید تفتیش کے لئے کوچی لے جایا گیا ہے۔ یہ کارروائی نہ صرف نشیلی اشیا کی مقدار اور اس کی قیمت کے لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے راستوں پر، جو مکران کے ساحل سے بحر ہند کے خطوں کے مختلف ممالک کی طرف جاتے ہیں، قدغن لگانے کے لئے مشترکہ کوششوں پر ہماری توجہ مرکوز کئے جانے کا مظہر ہے۔ منشیات کی لت، انسانی اخراجات کے علاوہ نشیلی اشیا کی تجارت سے دہشت گرد، بنیاد پرست اور مجرمانہ سرگرموں میں ملوث گروہوں کو خوراک فراہم ہوتی ہے۔یہ کامیاب آپریشن ہمارے ان مضبوط ارادوں اور عزم کی توثیق ہے کہ عالمی سطح پر سمندروں کو، خاص طور پر بھارتی کے سمندری پڑوس میں، غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
*****
ش ح۔ ن ر
U NO: 11171
(Release ID: 1865982)
Visitor Counter : 190