امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے جانچ، معائنہ، سرٹیفکیشن کونسل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


دونوں تنظیمیں، لیبارٹریوں میں معیارات اور کوالٹی، حفاظت اور پائیداری کے طریقوں کو نافذ کرنے کے لیے تعاون کریں گی

Posted On: 07 OCT 2022 3:30PM by PIB Delhi

ہندوستان کے میعارات کے قومی ادارے،بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)، نےہندوستان کی جانچ، معائینہ اور سرٹیفکیشن کونسل کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

دونوں ادارے، لیبارٹریوں میں معیارات اور کوالٹی، حفاظت اور پائیداری کے طریقوں کے نفاذ کو فروغ دینے اور ہم آہنگ کرنے کے لیے، تعاون کریں گے۔ تنظیموں نے لیبارٹریوں کے لیے ردعمل کو بہتر بنانے اور لیبارٹریوں کے شعبے میں عالمی بہترین طور طریقوں کے تبادلے اور پھیلانے کے لیے مزید کام کرنے کا عزم کیا۔ مفاہمت نامے پر 29 ستمبر 2022 کو دستخط کیے گئے تھے۔ جس کے بعد، نئی دہلی میں 3 نومبر 2022 کو دونوں تنظیموں کی طرف سے مشترکہ طور پر’’'آتم نربھر بھارت کے لیے لیبارٹریز میں ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات‘‘ پر ایک سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DRLM.jpg

 

اس مفاہمت نامہ پر ڈائریکٹر جنرل، بی آئی ایس جناب پرمود کمار تیواری، اور ٹی آئی سی کونسل کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ حنانے تائیدی کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ مفاہمت نامہ پر بی آئی ایس کےڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لیبارٹریز جناب راجیو شرما، اور ٹی آئی سی کے چیئرمین جناب ششی بھوشن جوگانی نے دستخط کیے۔

دونوں تنظیمیں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی طور پر خوشحال سفر کے منتظر ہیں۔ ٹی آئی سی کونسل (ٹیسٹنگ، انسپیکشن، سرٹیفکیشن کونسل) ایک عالمی تجارتی انجمن ہے جو آزاد تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ، انسپیکشن اور سرٹیفکیشن صنعت (ٹی آئی سی) کی نمائندگی کرتی ہے۔

 

*****

U.No.11153

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1865902) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Telugu , Kannada