امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکیٹنگ سیزن 23-2022میں خریف کی فصلوں کے لئے چاول کی خریداری کا تخمینہ 518لاکھ میٹرک ٹن لگایاگیاہے
موٹے اناج کی خریداری کی تجویز 13.71لاکھ میٹرک ٹن ہے
Posted On:
30 SEP 2022 6:44PM by PIB Delhi
آئندہ برس سال 2022-23 (خریف فصل) کے دوران خریداری کے لیے 518 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی مقدار کی خریداری کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ گزشتہ برس 2021-22(خریف فصل) کے دوران درحقیقت 509.82 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریدی کی گئی تھی ۔
مزید برآں، تمام ریاستیں آنے والے دنوں میں بلاروک ٹوک خریداری کے لیے تیار ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں دھان کی خریداری شروع ہو گئی ہے اور 29 ستمبر 2022 تک تقریباً 2.71 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی جا چکی ہے جبکہ گزشتہ سال کوئی خریداری نہیں ہوئی تھی۔
ریاستی حکومتوں کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کی بنیاد پر، 30ستمبر2022 کو سکریٹری (ڈی ایف پی ڈی )حکومت ہند کی صدارت میں منعقدہ ریاستی فوڈ سکریٹریوں کی میٹنگ میں ریاست وار خریداری کے تخمینے اور خریداری اور ملنگ کی ٹائم لائن کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ عوام الناس کی تغذیہ جاتی ضروریات کو تقویت بہم پہنچانے کے لئے حکومت ہند کی جانب سے لازم قراردیاگیاہے کہ اس سال کے دوران مخصوص شکل میں چاول کی خریداری کی جائے ۔
مزید برآن ، خریف مارکیٹنگ سیزن 22-2021(خریف فصل ) کے دوران 6.30لاکھ میٹرک ٹن کی حقیقی خریداری کے مقابلے آئندہ خریف مارکیٹنگ سیزن سال 23-2022 (خریف فصل ) کے دوران ریاستوں کے ذریعہ خریداری کے لئے 13.71لاکھ میٹرک ٹن موٹے اناج (تغذیہ بخش، کے طورپرماناجاتاہے ) کی مقدار بھی تجویز کی گئی ہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U -11146
(Release ID: 1865805)