کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب سنیل برتھوال نے محکمہ تجارت   میں سکریٹری کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 30 SEP 2022 8:43PM by PIB Delhi

جناب سنیل برتھوال نے آج نئی دہلی میں محکمہ تجارت کے سکریٹری کے طور پر چارج سنبھال لیا۔

اس سے پہلے وہ وزارت محنت اور روزگار کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔  جناب  برتھوال بہار کیڈر کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) آفیسر ہیں۔ وہ اکنامکس میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے معاشیات میں  بی اے(آنرز) سینٹ سٹیفن کالج دہلی سے کیا  اور جے این یو  دہلی سے معاشیات سے ایم اے  کی ڈگری حاصل کی۔  انہوں نے کنگز کالج، لندن سے معاشیات کے مسابقتی قانون میں پی جی ڈپلومہ کیا ہے۔

b.jpg

ایک آئی اے ایس آفیسر کے طور پر اپنے بھرپور اور متنوع تجربے کے دوران، وہ مرکزی اور ریاستی سطح پر حکومت میں مالیات، سماجی تحفظ، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، کانوں، اسٹیل، توانائی، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے شعبوں میں مختلف انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ انہوں نے کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا میں بھی کام کیا ہے۔ وہ سیل،  این ایم ڈی سی، ایم ای سی او این، ایم ایس ٹی سی اور این آئی آئی ایف کے بورڈز میں  بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے سی ای او  بھی رہے ، جو کہ ہندوستان کی سب سے بڑی سماجی تحفظ کی تنظیم ہے۔ انہوں نے ای پی ایف او میں کئی اصلاحات میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں یہ ایک زیادہ موثر، شفاف اور ترسیل پر مبنی ادارہ  بن چکاہے۔

انہوں نے جرائد اور دیگر  اشاعتوں میں مضامین شائع کیے ہیں۔ انہوں نے کئی بین الاقوامی فورم  میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کی ہے۔

*************

ش ح۔  ج ق ۔ رض

U. No.11145



(Release ID: 1865777) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi