وزارات ثقافت
’ معروف اور کم معروف جدوجہد آزادی کی داستان‘ سے متعلق نمائش کو عوام کے دیکھنے کے لیے 30 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا ہے
Posted On:
30 SEP 2022 8:08PM by PIB Delhi
بھارت کے قومی آثار قدیمہ کی جانب سے منعقدہ ’ معروف اور کم معروف جدوجہد آزادی کی داستان‘ سے متعلق نمائش کو 30 اکتوبر 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس نمائش کا افتتاح 12 اگست کو ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کیا تھا اور یہ نمائش 30 ستمبر 2022 تک عوام کے دیکھنے کے لیے کھلی رہے گی ۔
اس نمائش سے عوام میں بے پناہ دلچسپی پیدا ہوئی ہے لہذا اس نمائش کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ نمائش 30 اکتوبر تک عوام کے دیکھنے کے لیے سنیچر ، اتوار اور چھٹیوں والے دن سمیت صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک کھلی رہے گی۔
یہ نمائش اصل سرکاری دستاویزات، نقشہ نگاری سے متعلق ریکارڈز، اخبارات، نجی کاغذات، عصری تصویروں اور بھارت کے قومی آثار قدیمہ میں موجود ممنوعہ مواد پر مبنی ہے۔
یہ نمائش ملک کے مختلف حصوں میں کئی انقلابی تحریکوں اور جدوجہد کی ایک جھلک پیش کرتی ہے، جس میں : جنگل محل کی بغاوت، یا چوار بغاوت (1809-1771) (مغربی بنگال)، سنبل پور بغاوت، اڈیشہ (62-1827)، عظیم بغاوت (1857)، کوکا نامدھاری تحریک، پنجاب (1871)، پلیگ کمشنر کا قتل، پونے (چاپیکر برادران 1897)، منڈا بغاوت، رانچی (1894)، انوشیلن سمیتی (1902)، علی پور بم سازش کیس (1908)، ہاوڑہ گینگ کیس (1910)، دہلی-لاہور سازش کیس (1912)، غدر پارٹی 1913، چمپارن ستیہ گرہ (1917)، تحریک عدم تعاون (1920)، چوری چورا (1922)، رامپا بغاوت، وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش (24-1922) ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن (ایچ ایس آر اے)1923، کاکوری سازش کیس (1925)، نوجوان سبھا (31-1926)، کیرتی کسان تحریک، 1927، چٹاگانگ آرمری ریڈ (1930)، سول نافرمانی کی تحریک/ ڈانڈی مارچ (1930)، مرکزی اسمبلی بم کیس (1929) اور لاہور سازش کیس (1931)، ہریکا تحریک (رانی گائیڈنلیو) ، دی انڈین انڈیپینڈنس لیگ ( 1920 سے 1940)، بھارت چھوڑو تحریک 1942) اور رائل انڈین نیوی بغاوت 1946 وغیرہ شامل ہیں۔
بھارت کے آثارقدیمہ کے سردست ذخیروں میں 18.00 کروڑ سے زیادہ پبلک ریکارڈ کے صفحات کے مجموعے ہیں ۔ جن میں فائلیں، جلدیں، نقشے، بھارتی صدر جمہوریہ کی طرف سے منظور شدہ بل، معاہدے، نادر مخطوطات اورینٹل ریکارڈز، نجی کاغذات، نقشہ نگاری سے متعلق ریکارڈز، گزٹوں اور گزٹیئرز کے اہم مجموعہ، مردم شماری کے ریکارڈ، اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مباحثے، ممنوعہ مواد، سفری اکاؤنٹس وغیرہ شامل ہیں۔ مشرقی ریکارڈ کا ایک بڑا حصہ فارسی، سنسکرت، پالی، پراکرت، اُڑیا وغیرہ زبانوں میں ہے۔
***
ش ح۔ ش ر ۔ م ص
(Release ID: 1865774)
Visitor Counter : 184