کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس کے وزیر نے، کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیوسی آئی )پرزوردیا ہے کہ وہ معیار کو ایک قومی مشن بنانے کے لئے، کوالٹی اور اسٹینڈرڈ کے تمام اداروں میں یکسر تبدیلی لائیں
کیوسی آئی سے کہا کہ وہ بھارت کو بین الاقوامی کوالٹی اسٹینڈرڈ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرے
آنے والے وقت میں کوالٹی ، بھارت کے برانڈ انڈیا کی تشریح کرے گی: جناب پیوش گوئل
کوالٹی کے کلچر کو ملک میں گہرائی تک پہنچانا ہوگا کیونکہ 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے:
جناب پیوش گوئل
Posted On:
06 OCT 2022 6:12PM by PIB Delhi
کامرس وصنعت ،صارفین کے امور ،خوراک اورتقسیم عامہ اور ٹیکسٹائل کے مرکز ی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کوالٹی کونسل آف انڈیا ، کیو سی آئی سے کہا ہے کہ وہ ملک میں کوالٹی اور اسٹینڈرڈ کے تمام اداروں میں تبدیلی پیدا کرے تاکہ انہیں بھارت میں عالمی درجے کے کوالٹی نظام کو تعمیرکرنے کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے میں مدد ملے اور وہ کوالٹی کو ایک قومی مشن بنائیں ۔ وہ آج نئی دلی میں کیو سی آئی کی سلور جوبلی تقریبات میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔کیوسی آئی کے ذریعہ خدمات ،مصنوعات اورلوگوں کی زندگی کو معیاری بنانے کی خاطر کی گئی کوششوں کی یاد میں اس تقریب کا نعرہ تھا۔‘‘گُن وتّا سے آتم نربھرتا ’’
جناب گوئل نے کہا کہ یہ ہم آہنگی ہمیں کوالٹی اسٹینڈرڈ کے معیار میں اضافہ کرنے ، کوالٹی مشنری کو ملک کے ہرشہری اور کاروبار تک پہنچانے میں مدد کرے گی تاکہ ہم ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کا ایک ایسا ماحول تیار کرسکیں ، جو 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے قوت فراہم کرے ۔ انہو ں نے کیو سی آئی پر یہ بھی زوردیا کہ وہ بھارت کو بین الاقوامی کوالٹی اسٹینڈرڈ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مدد کرے ۔
اس تقریب میں جی –ٹوینٹی میں بھا رت کے شیر پا جناب امیتابھ کانت ، صنعت اور داخلَی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کے سکریٹری جناب انوراگ جین ، ڈی پی آئی آئی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری جنا ب انل اگروال ، کیو سی آئی کے چیئر پرسن جناب عادل زین البھائی ، کیوسی آئی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر روی پی سنگھ موجود تھے ۔
جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے وقت میں کوالٹی برانڈ انڈیا کی تشہیر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی کبھی بھی لاگت میں اضافہ نہیں کرتی بلکہ لاگت میں بچت کرتی ہے اور پیداواریت میں بہتری لاتی ہے ۔ انہوں نے ملک کے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کا عزم کریں کہ وہ جو بھی کریں گے وہ بہتر ، زیادہ موثر ، لاگت میں کم ، زیادہ کارآمد اور ہر طرح سے زیادہ بہتر ہوگا۔ وزیر موصوف نے مزیدکہا کہ اگر 2047 تک ملک کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو کوالٹی کے کلچر کو ملک میں پیوست کرنا ہوگا ۔
وزیرموصوف نے بھارت کی آزادی کے 75 سال کے جشن پر وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ پیش کردہ پنچ پران کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وزیر اعظم مودی بھارت کو اپنا ذہن تبدیل کرنے ، نوآبادیات کے تاریخی طوق کو ہٹانے ، زیادہ پُر اعتماد بننے ،زیادہ خودکفیل بننے اوربھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے منصوبے کے لئے اپنی خواہشات میں زیادہ جرأت مند بننے پر زور دیا ہے ۔
وزیرموصوف نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ بھارت اپنی تاریخ ، ثقافت ، وراثت اور روایتوں پر فخر کرے ، جس میں ایک معاشرے کے طورپر ترقی کرنے میں بھارت کی مدد کرنے کے بہت سے اسباق پوشیدہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اتحاد کے اس دھاگے پر فخر کرنا چاہئے ، جو ہمیں وسیع تنوع کے ساتھ باندھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہم وطنو ں اور ملک کے تئیں اپنے فرائض کرتویہ بھاونا کے ساتھ ادا کررہے ہیں۔ وزیرموصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کوالٹی کے تئیں عہد‘ پنچ پران’ کے ہرایک عہدکو پختہ کرے گا او ر جس سے ہمیں تمام پانچ عہد کو زیادہ تیزی اور بہتر طریقے سے حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے کوئلے کے تما م ماحولیاتی نظام میں کوالٹی سے متعلق جذبہ پیدا کرنے کے لئے کیوسی آئی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کیوسی آئی کا یہ اقدام قومی خدمت کے جذبے سے کیا گیا ہے کیونکہ اس نے کوالٹی سے متعلق کوئلے کی صنعت میں ایک تبدیلی پیدا کی ہے ۔ انہوں نے اپنا خیال ظاہر کیا کہ 2014سے پہلے کوالٹی اسٹینڈرڈ کو اپنانے کی کمی کی وجہ سے کوئلے کی ادا کی گئی قیمت اور موصولہ کوئلے کی کوالٹی میں بہت فرق ہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کیوسی آئی کے آنے کے بعد اور تیسرے فریق کے ذریعہ کوئلے کی سیمپلنگ کے اقدامات کے بعد اس سیکٹر میں کوالٹی کو بہتر بنانے میں زبردست تبدیلی آئی ہے ۔
جناب گوئل نے اس بات کو اجاگر کیا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) کے کوالٹی کے تئیں عہد کے نتیجے میں ان تمام صارفین کو، جن میں زیادہ تر محروم طبقے سے ہیں، معیاری اناج پہنچ رہا ہے ۔ جناب گوئل نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ اس اناج کی تقسیم کا پورا عمل بایو میٹرک کا استعمال کرتے ہوئے پوری طرح ٹکنالوجی پرمبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک ایک راشن کارڈ( او این او آر سی )کے تحت فیض حاصل کرنے والے ملک میں کہیں بھی خوراک حاصل کرسکتے ہیں ۔ جناب گوئل نے کہا کہ راشن حاصل کرنے کی اہلیت ، ترسیل کا عمل ،سب شفاف ہے اور یہ سب کوالٹی کے یقینی عمل کے ذریعہ ممکن ہوا ہے ۔
وزیر موصوف نےبھارت اور بیرونی ملکوں میں مارکیٹ حاصل کرنے کی خاطر دوردراز علاقوں کی مصنوعات کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک ضلع ایک پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) پہل میں کیوسی آئی کے ذریعہ ادا کردہ رول کی ستائش کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیوسی آئی نے جی آئی ٹیگنگ اور سووچھ سرویکشن مکمل کرنے میں بھی قابل قدر تعاون کیا ہے ۔ جناب گوئل نے ایف سی آئی ،سینٹرل وئیر ہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی ) اور مختلف ریاستوں کے گوداموں میں ذخیرہ کرنے میں کوالٹی سے متعلق بیداری پیدا کرنے میں مدد کرنے کے لئے کیو سی آئی کی ستائش کی ۔
جناب گوئل نے اس بات کواجاگر کیا کہ کیوسی آئی نے ڈجیٹل کامرس کے لئے اوپن نیٹ ورک ( او این ڈی سی ) کی پہل میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ملک نے ‘زیرو ڈیفیکٹ اینڈ زیرو افیکٹ ’ کی پالیسی اپنائی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم ملک کے پائیدار مستقبل کی طرف دیکھتے ہیں تو کوالٹی میں بہتری ہمارے لئے بہت مدد گارثابت ہوسکتی ہے ۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے کوالٹی اور پیداواریت کی جانب بھارت کے سفر پر اور اس سلسلے میں کیوسی آئی کے اہم رول پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جناب جین نے معیاری طریقہ کار قائم کرنے میں کیوسی آئی کے تعاون کو تسلیم کیا ،جس نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ( ایف سی آئی ) کے کاموں میں یکسر تبدیلی لانے میں مدد کی ۔ انہوں نے کیو سی آئی میں او این ڈی سی کو مشن موڈ میں فروغ دینے کے لئے ڈی پی آئی آئی ٹی کی مدد کرنے کی خاطر کیوسی آئی کی پہل کی بھی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ چھوٹے خردہ فروشوں کے لئے یکسر تبدیلی لانے والا ثابت ہوگا۔بھارت کے ایک ارب سے زیادہ شہریوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانے میں کیو سی آئی کے سفر کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب عادل زین البھائی نے سووچھ بھارت مشن کے تحت تیار کئے گئے بیت الخلاؤں کی تعداد ، گاؤوں میں معیاری برق کاری ، پی ایم آواس یوجنا کے تحت تعمیر کئے گئے مکانوں ، اجولا یوجنا کے تحت گیس سلنڈروں کی ترسیل اور شہری ودیہی بھارت کے لئے سووچھ بھارت سروے سمیت کیو سی آئی کی اہم کامیابیوں کو اجاگر کرتی ہیں۔
معروف موسیقا ر سکھویندر سنگھ نے اس موقع کے لئے ، جس نے مختلف ذرائع سے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی پیدا کی ہے ، ایک خصوصی گیت تیار کیا ۔تقریب میں کیوسی آئی ، ڈی ایل شاہ کوالٹی بیسٹ پریکٹس بک کا ساتواں ایڈیشن اور ایک کاپی ٹیبل بک کو بھی لانچ کیا گیا،جس میں ترقی کے تئیں بھارت کی پیش رفت ، کروڑوں ہندوستانیوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں اور اس مقصد کے حصول کے لئے کیوسی آئی کے تعاون کو اجاگر کیا گیا ہے۔
*************
ش ح۔و ا۔ رم
U-11128
(Release ID: 1865752)
Visitor Counter : 175