وزارت خزانہ

سیکورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا (ایس پی ایم سی آئی ایل) نے نوراتری کے موقع پر ماتا شیراوالی کے چاندی کے یادگاری سکہ  کا آغاز کیا

Posted On: 30 SEP 2022 5:04PM by PIB Delhi

نوراتری تہوار کے موقع  پر،  پہلی بار انڈیا گورنمنٹ منٹ ، کولکتہ (ایس پی ایم سی آئی ایل  کی ایک یونٹ ) نے 27 ستمبر 2022 کو ماتا شیراوالی کے موضوع  پر  999  فیصد پیورٹی کے ساتھ 40 گرام کا  اندرون ملک ڈیزائن کردہ، رنگین چاندی کا یادگاری  سکہ  کا آغاز کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011BFG.jpg

اس پیکیج میں ماتا درگا کے نو اوتاروں  کی تفصیلات  اور  ان کے اوتار کے مقصد  سے متعلق معلومات  کا ایک کتابچہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ  یہ کتابچہ نوراتری پوجا سے متعلق سرگرمیوں اور نوراتری کے دوران انجام دی  جانے والی پوجا     نیزبھجنوں  کے مجموعے کے بارے میں بھی لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔

ماتا شیراوالی  چاندی  کے یادگاری سکے کی  شروعاتی قیمت (بشمول  سبھی ٹیکس)  3,453/- روپے ہے اور یہ آن لائن ای بکنگ پر دستیاب ہے ۔ اس کے لئے درج ذیل لنک پر کلک کریں ۔

https://www.indiagovtmint.in

***

ش ح۔ ش ر ۔  م ص



(Release ID: 1865749) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi