خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

 ‘‘پوشن اُتسو’’ اچھی صحت کا جشن ہے اور تغذیہ کی کمی کے خلاف ہماری لڑائی کی


ایک یاد دہانی ہے:  محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی

کرتویہ پتھ پر‘‘پوشن اُتسو’’ کا افتتاح کیاگیا

‘‘پوشن اُتسو’’ اچھی تغذیہ سے متعلق ایک مرکزی پیغام کے ساتھ ایک میلے کی نوعیت کا جشن ہے

Posted On: 30 SEP 2022 9:41PM by PIB Delhi

خواتین اوربچوں کی بہبود اوراقلیتی امورکی مرکزی وزیرمحترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کہاہے کہ عزت مآب وزیراعظم نے ملک سے مرحلہ وارطریقے سے تغذیہ کی کمی کو دورکرنے اورایک متعین وقت میں 6سال تک کے بچوں ، نوخیزلڑکیوں ، حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی ماؤں میں تغذیہ سے متعلق صورتحال کی حصولیابی کے مقصد سے ، 8مارچ 2018کو ‘پوشن ابھیان’ کا آغاز کیاتھا ۔ انھوں نے آج یہاں کرتویہ پتھ پرپوشن اتسوکا افتتاح کرنے کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M7L8.jpg

وزیرموصوفہ نے کہاکہ تغذیہ ، صحت اور ترقی کا ایک اہم حصہ ہے ۔ یہ ایک بنیادی انسانی ضرورت اورایک صحت مند زندگی کے لئے لازمی حیثیت رکھتی ہے ۔ مناسب نشونما ءاور ترقی کے لئے زندگی کے شروعاتی مرحلے سےہی مناسب غذا بہت ضروری ہے ، اوراس کے ساتھ ہی نہ صرف بچوں کے تغذیہ بلکہ ماں کے تغذیہ سے متعلق صورت حال پرخاطرخواہ توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے ۔ انھوں نے کہاکہ آج ہم ایک ماہ طویل پانچویں راشٹریہ پوشن ماہ کی تقریبات کے آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں ۔ ہم یہاں اس اتسوکو منانے کی غرض سے جمع ہوئے ہیں جو کہ اچھی صحت کا ایک جشن ہے اورموٹے تغذیہ کے خلاف ہماری لڑائی اورجدوجہد کی یاددہانی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G1WA.jpg

وزیرموصوف نے ‘‘پوشن اُتسو’’ میں سبھی کا خیرمقدم کیااورسبھی کو اورخاص طورپر آنگن واڑی مراکز ، بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق اداروں اور سرکاری اسکولوں کے چھوٹے بچوں کودعوت دی کہ وہ ان تقریبات میں شامل ہوں ۔ انھوں نے سبھی کو مختلف اسٹالس اوربوتھوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی اورمنفرد تغذیہ سے متعلق کھیلوں ، ملک بھرکے مختلف خطوں کی صحت مند خوراک سے لطف اندوز ہونے اوروزیراعظم کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے لئے مدعوکیا۔انھوں نے اس میلے میں شرکت کرنے پرسبھی شرکاء کا شکریہ اداکیااورپوشن اُتسو کے آغاز کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZNNR.jpg

اس  موقع پر خواتین اوربچوں کی بہبود کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرمنجوپارامہیندرا بھائی بھی موجودتھے ۔ انھوں نے کہاکہ اس سال ، تغذیہ اوراچھی صحت کے فروغ سے متعلق سرگرمیوں کے مرکز کے طورپرگرام پنچایتی توجہ کا مرکز رہی ہیں اورجن بھاگیداری  کے ساتھ ساتھ جن آندولن پرتوجہ مرکوز رہی ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف سرگرمیاں مہیلا اورسواستھیہ اوربچہ اورشکشا  جیسے اہم اورمرکزی امورکو فروغ دینے کی غرض سے انجام دی جارہی ہے ۔

افتتاحی تقریب کے بعد ، فن کارشان نے موسیقی کے مسحورکن پروگرام پیش کئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RKQ1.jpg

‘‘پوشن اُتسو’’کو اچھی غذائیت خاص طورپر نوجوان بچوں اور خواتین میں اچھے تغذیہ سے متعلق مرکزی پیغام کے ساتھ ایک میلے کی طرح جشن منایاجارہاہے ، تاکہ ملک میں سوئے تغذیہ کے چیلنجوں سے نمٹنے کی غرض سے ، عمرکے لحاظ سے مناسب اور اچھی صحت کے طورطریقوں کے بارے میں  حساس بنایاجاسکے ۔ ‘‘پوشن اُتسو’’ کا اہتمام سے متعلق مرکزی پیغام کے چیلنجوں سے نمٹنے کی غرض سے ، عمرکے لحاظ سے مناسب اور اچھی صحت کے طورطریقوں کے بارے میں حساس بنایاجاسکے ۔ ‘‘پوشن اُتسو’’ کا اہتمام خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت نے کہاہے  اوریہ 30؍ستمبرسے 2؍اکتوبر تک نئی دہلی میں کرتویہ پتھ پرمنایاجارہاہے تاکہ پانچویں راشٹریہ پوشن ماہ 2022کی تکمیل کا جشن منایاجاسکے ۔یہ یکم ستمبر سے 30ستمبر 2022تک ‘‘پوشن ابھیان ’’ کے تحت خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے منائے جانےوالے ایک ماہ طویل پانچویں راشٹریہ پوشن ماہ کے مناسب فنالے کے طورپر منایاجارہاہے ۔

بچوں اورشائقین کو راغب کرنے کی غرض سے ، پوشن اتسو میں ثقافتی پروگراموں ، پوشن پریڈوں ، صحت سے متعلق طبی جانچ کے کیمپوں ، صحت مند کھانوں کے اسٹالس اورتغذیہ سے متعلق پیغام والے کھیل کود وغیرہ کوشامل کیاگیاہے اس اتسو میں وزیراعظم کےساتھ بہتربنائےگئے حقائق پرمبنی فوٹو کھنچوانے کا ایک موقع بھی فراہم ہوگا ۔ ایک آنگن واڑی مرکز، ملک کے کھلونے بنانے والے 9 روایتی کلسٹرس کے دیسی کھلونے اورآیوش کی صحت مندمصنوعات کی  بھی نمائش کی جارہی ہے ۔

***********

 

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11129

 



(Release ID: 1865747) Visitor Counter : 93


Read this release in: English , Hindi