سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کٹک کے سونیرتر میں بازآبادکاری سے متعلق 100 بستروں والی اینکس عمارت کا افتتاح کیا گیا


سونیرتر دیویانگ افراد کی شمولیت  کے ساتھ ان کی بازآبادکاری  کے شعبے میں کام کر رہا ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار

Posted On: 30 SEP 2022 10:26PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کےمرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج   کہا کہ سونیرتر دیویانگ افراد کی بازآبادکاری کے شعبے میں کام کررہا ہے۔

اولاٹ پور، کٹک میں  بازآبادکاری تربیت اور تحقیق  سے متعلق سوامی وویکانند قومی ادارے  میں ایک پریس بریفنگ کے دوران وزیرموصوف نے  سونیر کمپلیکس کے اندر 100 بستروں والے بازآبادکاری  انیکس، تھراپیٹک پارک کے افتتاح اور سوامی وویکانند کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر کہا کہ 100 بستروں کے اضافے سے اس ادارے کی حیثیت میں مزید بہتری آئے گی۔

 

"یہ ادارہ  نہ صرف اڈیشہ کے عوام کی خدمت کر رہا ہے، بلکہ ملک بھر سے لوگ دیویانگوں کے علاج، تربیت اور بازآبادکاری کے لیے ادارے میں آتے ہیں۔ ڈاکٹر کمار نے زور دے کر کہا یہاں سے حاصل ڈپلومہ، ڈگری اور ماسٹرز پروگرام معیاری افرادی قوت پیدا کرنے میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں‘‘ ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد دیویانگجن کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا، "معذور افراد کے حقوق 2016 کے قانون کے تحت، حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں دیویانگوں کے لیے ریزرویشن کو 3 سے 4 فیصد اور تعلیم کے شعبے میں 3 سے 5 فیصد تک بڑھا دیا ہے" ۔

ڈاکٹر کمار نے مزید کہا کہ وزارت دیویانگ افراد کو ہنر مندی کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مالی امداد دینے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ اڈیشہ میں کئی قسم کی دستکاری اور ہینڈ لوم اشیا موجودہیں، وزیرموصوف نے کہا کہ دیویانگ افراد کو اس طرح کے فن اور دستکاری کی تربیت دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ایک دیویانگ شخص آتم نربھر بن جاتا ہے تو اس کا خاندان بھی آتم نربھر بن جاتا ہے لہذا اس طرح پورا معاشرہ آتم نربھر بن جاتا ہے۔

بعد میں  پارلیمانی رکن  جناب جگت پرکاش نڈا نے 100 بستروں والی بازآبادکاری سے متعلق  انیکس عمارت، تھیراپیوٹک پارک کا افتتاح کیا اور تعلیم، ہنر کے فروغ  اور صنعتوں کے وزیر  جناب دھرمیندر پردھان اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کی موجودگی میں سونیرترعمارت کے اندر سوامی وویکانند کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ مہمان خصوصی جناب جگت پرکاش نڈا نے اس بات کو اجاگر کیا  کہ کس طرح گزشتہ آٹھ سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمرانی کے تحت  صحت، تعلیم اور سماجی شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیشہ میں گزشتہ آٹھ سالوں میں چھ میڈیکل کالج قائم کیے گئے ہیں اور جاج پور اور کالاہانڈی میں  جلد ہی دو اور  میڈیکل کالج قائم  کئے جائیں گے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہ بھارت کووڈ وبا سے  نمٹنے میں کیسے کامیاب ہوا، جناب نڈا نے کہا کہ دنیا نے صدی کی سب سے بڑی وبا کا سامنا کیا لیکن دیگرممالک کے برعکس، بھارت نے  اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے اور نو مہینوں کے اندر کووِڈ سے بچاؤ کے ٹیکے تیار کئے اور دنیا  کو یہ ثابت کر دیا کہ بھارت آتم نربھر بن گیا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا کہ حکومت دیویانگ افراد کو تربیت فراہم کرنے کے لیے سونیرتر کے اندر ایک ہنر مندی کا  ایک مرکز قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ ہنرمندی کا یہ مرکز آئندہ کچھ مہینوں میں قائم ہو جائے گا اور اس سے دیویانگ افراد کو بڑی مدد حاصل ہوگی۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0051I4M.jpg

مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے سونیرتر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک ادارہ بنانے پر زور دیا۔ جناب پردھان نے سماجی انصاف کی وزارت کو اس سلسلے میں ایک تجویز پیش کرنے کا مشورہ دیا تاکہ سونیرتر کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ مل سکے۔ تعلیم  کے وزیرنے اس سلسلے میں  تعلیم کی وزارت کی  طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

مودی حکومت میں دیویانگ افراد کو باقاعدہ  احترام دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی  کی قیادت میں دیویانگ افراد کو مرکزی دھارے میں لایا گیا ہےجناب پردھان نے کہاکہ ’’ تبدیلی کے نظام کے نئے انداز کے ساتھ، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ دیویانگ افراد کو وہ حقوق ملیں جس کے وہ حقدار ہیں۔‘‘

بعد میں رہنماوں نے دیویانگ افراد میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ مستفید ہونے والے افراد میں سے ایک شخص ستیہ نارائن پودھ ، جن کا تعلق بارگڑھ سے ہے، اورجنہوں نےسونیرتر کے ذریعہ تیار کردہ ایک مصنوعی ہاتھ حاصل کیا ہے، نے کہا کہ سونیرتر کی وجہ سے انہیں ایک نئی زندگی  ملی ہے۔ ستیہ نارائن ایک سڑک حادثے میں اپنا ایک ہاتھ کھو بیٹھے تھے۔

*************

 

ش ح ۔   ش ر ۔  م ص

 

U. No. 11131



(Release ID: 1865743) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Odia