صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

میڈئن فارماسوئیٹیکلز لمیٹڈ کے حوالے سے ، عالمی صحت تنظیم کی طبی مصنوعات الرٹ سے متعلق  پریس نوٹ

Posted On: 06 OCT 2022 6:32PM by PIB Delhi

عالمی صحت تنظیم نے 29 ستمبر 2022 کو ہندوستان کے قومی ادویاتی ریگولیٹر ڈی سی جی آئی کو مطلع کیا کہ عالمی صحت تنظیم اس وقت گیمبیا کو تکنیکی مدد اور مشورے فراہم کر رہا ہے، جہاں بچوں کی اموات ہوچکی ہیں اور جہاں ایک معاون عنصرکے ڈیتھلین گلائیکول یا ایتھلین گلائی کول سے آلودہ  دوائیوں کے استعمال کا شعبہ ہے۔ (کچھ نمونوں میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ڈبلیو ایچ کے مزید تجزیے سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے)۔

اس معاملے کو  سی ڈی ایس سی او نے فوری طور پر ہریانہ کی ریاستی ریگولیٹر اتھارٹی کے ساتھ اٹھایا جس کے دائرہ اختیار میں سونی پت کے میسرز میڈین فارماسوئیٹیکلز لمیٹڈ کا ادویہ کی تیاری کا یونٹ واقع ہے۔ مزید برآں، ریاستی ڈرگَس کنٹرولر ہریانہ کے ساتھ مل کر اس معاملے میں تفصیلات نیز حقائق کا پتہ لگانے کے لیے ایک تفصیلی تحقیقات شروع کی گئی۔

سی ڈی ایس سی او کی ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  ہریانہ کے شہر سونی پت کے میسرز میڈئن فارماسوئیٹیکلز لمٹیڈ ایک مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو ریاستی ڈرگْس کنٹرول کے ذریعے پرومیتھازائن اورل سولیوشن بی پی کی، کوفیکسنالین بے بی کپ سیرپ، مے کوف بے بی سیرپ اور مے گرپ اینڈ کولڈ سیرپ کی پیداوار کے لیے لائسنس یافتہ ہے اور ان مصنوعات کے لیے، صرف  برآمدات کے لیے مینوفیکچرنگ کی اجازت رکھتا ہے۔ کمپنی نے  یہ مصنوعات تیار کرکے صرف گیمبیا کو برآد کی ہیں۔

یہ ایک معمول کی بات ہے کہ درآمد کرنے والا ملک، ان درآمداتی مصنوعات کو معیار کے طور طریقوں سے جانچ پڑتال کرتا ہے اور درآمد کنندہ ملک کی جانب سے ایسی مصنوعات کو ملک میں استعمال کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کرنے سے پہلے، مصنوعات کے معیار کے ضمن میں خود کو ہر طرح سے مطمئن کرتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے موصول ہونے والی عارضی نتائج کے مطابق ، حوالے کے تحت آنے والے مصنوعات کے ان 23 نمونوں میں سے چار نمونوں میں ڈائیتھیلن گلائیکول / ایتھلین گلائیکول پایا گیا جن کا تجربہ کیا گیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ تجزیے کا سرٹیفکیٹ، جلد ہی  ڈبلیو ایچ او دستیاب کرایا جائے گا اور عالمی صحت تنظیم اسے ہندوستانی ریگولیٹر کے ساتھ شراکت کرے گی۔ یہ کام ابھی ہونا باقی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے ابھی تک موت کی صحیح یا درست وجہ فراہم نہیں کی ہے۔

سی ڈی ایس سی او نے ایک مستحکم قومی  ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر ڈبلیو ایچ او سے درخواست کی ہے کہ وہ سی ڈی ایس سی او کے ساتھ زیر بحث طبی مصنوعات وغیرہ سے منسلک موت کے سبب کا تعلق قائم کرنے کی رپورٹ کو جلد سے جلد شراکت کرے۔

اسی دوران، ریاستی ڈرگ کنٹرول نے مذکورہ کمپنی کو صرف ان چار دوائیوں کی برآمد کے لیے لائسنس دیا تھا جن میں پرومیتھازائن اورل سولیوشن بی پی، کوفیکسنالین بے بی کف سیرپ، مے کوف بے بی کف سیرپ اور ماگرپ این کولڈسیرپ شامل ہیں۔ مزید یہ کہ یہ تمام چار ادویات صرف برآمدات کے لیے تیار کی گئی ہیں اور میسرز میڈین فارماسوئیٹیکلز لمیٹڈ کو بھارت میں اس کی فروخت کے لیے لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔ درحقیقت میسرز میڈین فارماسوئیٹیکلز لمیٹڈ کی تیار کردہ ان چار دوائیوں میں سے کوئی بھی ہندوستان میں مقامی طور پر  فروخت نہیں کی جاتیں۔

سی ڈی ایس سی او کی طرف سے نمونے (اسی بیچ کے کنٹرول شدہ نمونے جو میسرز میڈین فارماسوئیٹیکلز لمیٹڈ  کی طرف سے چاروں دوائیوں کے لیے تیار کئے گئے تھے) لیے گئے اور انھیں علاقائی ادویہ کی ٹیسٹنگ لیب، چنڈی گڑھ کو بھیج دیا گیا ہے، جس کے نتائج اس ضمن میں مزید رہنمائی کریں گے۔ کارروائی کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ عالمی صحت تنظیم سے موصول ہونے والے ماحصل کے بارے میں بھی وضاحت کریں گے۔

*****

U.No.11115

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1865712) Visitor Counter : 135


Read this release in: Bengali , English , Hindi