حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
ملک بھرکے سوچھتا سارتھی رفیقوں نے سووچھتا سارتھی سماروہ 2022 میں شرکت کی
Posted On:
06 OCT 2022 12:48PM by PIB Delhi
دو روزہ سووچھتاسارتھی سماروہ کا 30ستمبر اور یکم اکتوبر 2022کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنولوجی (آئی آئی ٹی ) دہلی میں انعقاد کیاگیا۔ یہ تقریب ، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) کے دفتر کے، فضلے سے دولت مشن کے سووچھتا سارتھی فیلوشپ (ایس ایس ایف ) کا پہلاسال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی ۔
.
فوٹوگراف :سووچھتا سارتھی فیلوز
آئی آئی ٹی دہلی میں منعقدہ دو روزہ تقریب کے دوران ، رفیقوں نے اس تقریب کی نمائش گاہ میں پوسٹروں /پروٹوٹائپس / پیپرس / پریزنٹیشن/ مصنوعات کی شکل میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئے گئے اپنے کاموں کی نمائش کی ۔ پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے سائنٹفک سکریٹری نے نمائشی بوتھوں کے اپنے دورے کے دوران فیلوز /رفیقوں کے ساتھ بات چیت کی ۔
فوٹوگراف : سووچھتا سارتھی سماروہ -2022میں پی ایس اے کے دفتر کی سائنٹیفک سکریٹری
نمائش کے علاوہ طلباء کےمختلف النوع اجلاس، نشستوں اورورک شاپس وغیرہ کا بھی انعقاد کیاگیاتھا ، ان میں زمرہ اے کے فیلوز کے لئے ایک فولڈ اسکوپ مائیکرواسکوپی ورک شاپ اورزمرہ بی اورسی کے فیلوز کے لئے کاربن کریڈٹ اورپائیدار اورہمہ گیرمستقبل کے بارےمیں ایک جائزہ کے موضوع پرایک اجلاس بھی شامل ہیں ۔
فوٹوگراف :فولڈاسکوپ ورک شاپ
اس تقریب کے دوسرے دن ، سبھی ایس ایس ایف ایس کے لئے نہرو پلینے ٹیریم اورراشٹرپتی بھون میں میوزیم کے مختصر تفریحی اورعلمی دورے کا انعقادکیاگیا۔ ان دورں کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے دوران ویل بینگ آوٹ ویسٹ (ڈبلیو اوڈبلیو) پروگرام ۔ آئی ٹی سی لمیٹڈ کے ہیڈ آف آپریشنز جناب وجے کمارنے 5000روپے کے بقدر ایک فیلوشپ کے ساتھ 21فیلوز کی عزت افزائی کی اورایک فیلو کوڈبلیو او ڈبلیو پروگرام میں شامل ہونے کا موقع بھی فراہم کیا۔
کروکشیتریونیورسٹی ہریانہ کے پروفیسر جناب بھگوان سنگھ چودھری ، اس افتتاحی تقریب میں مہمان ذی وقارتھے ۔انھوں نے مختلف عمرکے گروپوں ،اورمختلف ریاستوں کے فیلوز کے متنوع گروپ کو ایک دوسرے سے سیکھنے سکھانے کے لئے ایک واحد پلیٹ فارم پرجمع کرنے کے لئے حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفترکا خاص طورپر شکریہ اداکیا۔
اختتامی تقریب کے دوران ، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفترکے صلاح کار/سائنس داں ‘‘جی ’’ ڈاکٹرمنورنجن موہنتی نے گزشتہ سال کے دوران شاندار کام کرنے اورکچرے اورفضلے کو ازسرنو استعمال کرنے، ان کا استعمال کم کرنے اوراسے پھرسے قابل استعمال بنانے اورکچرے کو دولت میں تبدیل کرنے کی غرض سے مختلف طورپر طریقوں کو اجاگرکرنے کے لئے سبھی فیلوز کو مبارکباد دی ۔
انویسٹ انڈیا کی نائب صدر محترمہ ملیاج ورمانی نے بتایاکہ ‘‘ہم اپنے فیلوز کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں اوران سے اس بات کی توقع بھی کرتے ہیں کہ وہ اپنی برادریوں کو اپنے ساتھ رابطے میں رکھیں گے اورتبدیلی کے لئے سفیربنیں گے اورزندگی بھر‘‘سووچھتا سارتھی ’’ بنے رہیں گے ۔
مزید تفصیلات کے لئے ملاحظہ فرمائیں https://www.wastetowealth.gov.in/fellowship-home یا ای میل کریں
wastetowealthmission@investindia.org.in.
**********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U -11100
(Release ID: 1865556)
Visitor Counter : 187