ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

تربیتی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ٹی )نے آئی آئی ٹیز کے تربیت حاصل کرنے والے ، تربیت کار  اور صنعت کے لئے علم کے اشتراک کا ڈجیٹل پلیٹ فارم بھارت اسکل فورم  کا آغاز کیا

Posted On: 30 SEP 2022 5:53PM by PIB Delhi

تربیتی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ٹی )کی جانب سے تیار کردہ  بھارت اسکل لرننگ  پلیٹ فارم میں  بھارت اسکل فورم   نامی ایک نئے فیچر کوشامل کیا گیا ہے، جو  طلبا کے لئے کتابوں  ، نوٹس ، ویڈیو ز ، سوالات وغیرہ  کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ دیگر متعلقہ  ہنر مندی سے متعلق مواد کے اشتراک  کی سہولت فراہم کرتاہے۔یہ سہولت ، تربیت  کارو ں یا تربیت حاصل کرنے والوں کے ہاتھوں  لکھے گئے نوٹس ، پی ڈی ایف ،اسکین کی گئی کاپیاں  یا کسی زبان میں ریکارڈ کئے گئے ویڈیو جیسی مختلف شکلوں  میں مواد کے اشتراک کی سہولت فراہم کرکے  کمیونٹی کو ہنر مند بنانے کے لئے ایک ڈجیٹل خزانے کے طورپر کام کرے گا۔

ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کا ری کی وزارت (ایم سی ڈی ای ) میں تربیتی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ٹی )پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق   پروگراموں کے لئے قومی سطحوں پر ترقی اور نظم وضبط کے لئے اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔اکتوبر  2019  میں  ڈی جی ٹی نے بھارت اسکل  نامی ایک آن لائن پلیٹ فارم (https://bharatskills.gov.in ) کا آغاز کیا تھا، جو  آئی ٹی آئی ایکو سسٹم  کے تربیت حاصل کرنے والے اور تربیت کاروں کے لئے ایک مرکزی ڈجیٹل خزانہ ہے اور یہ تازہ  ترین نصاب تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے ۔کرافٹس مین ٹریننگ  اسکیم  (سی ٹی ایس ) ، کرافٹ  انسٹرکٹر  ٹریننگ اسکیم  (سی آئی ٹی ایس ) اور  اپرینٹس شپ ٹریننگ اسکیم   (اے ٹی ایس ) کے تحت  کورس کے لئے ای – بکس ، سوالات ، فرضی  /مشق کےکاغذات  ، لرننگ ویڈیو ز وغیرہ  کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اسی طرح کلاس روم کے باہر کسی بھی وقت ، کہیں بھی سیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم  طلبا اوراساتذہ کے لئے اپنے صنعتی شراکتداروں کے ذریعہ مرکزیت ، توسیع پذیر اور زبردست امدادی ایکو سسٹم تک منفرد رسائی  پیش کرتا ہے، جو اب  صنعت کے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے  نئے دور کے (صنعتی انقلاب 4.0) ہنر سیکھ سکتے ہیں۔

بھارت اسکلز  لرننگ  پلیٹ فارم کا استعمال  مارچ  2020 میں تقریباََ  90 ہزار صارفین سے کئی گنا بڑھ  گیا ہے۔ 48 لاکھ سے زیادہ منفرد صارفین نے پورٹل  پررسائی حاصل کی ہے اورآج کی تاریخ تک  1.75 کروڑ سے زیادہ ہٹس آچکے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M2F6.jpg

ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت  ( ایم ایس ڈی ای ) کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے آج   ڈی جی ٹی  کی ڈائریکٹر جنرل  / اے ایس  محترمہ ترشلا جیت سیٹھی  کی موجودگی میں بھارت اسکل فورم  (https://bskillforum.bharatskills.gov.in/ ) کا آغاز  کیا ۔اس موقع پر جناب اتل کمار تیواری نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارت اسکلز  کا لرننگ پلیٹ فارم  اب تربیت کاروں  ،  تربیت حاصل کرنے والو  ں  اور وہ لوگ ،جو ہنرمندی کی تربیت میں دلچسپی رکھتے ہیں ، اسکل کمیونٹی کے اندر متعلقہ مواد کے اشتراک کے لئے   دو طرفہ اور منفرد سہولیات کا آغاز ہوگیا ہے۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ  بھارت اسکل فورم  اسکل کمیونٹی کے لئے ہے اور اس وقت  یہ ہنر مندی حاصل کرنے والی برادری کے لئے  بہت ہی مفید پہل ہے۔

*************

ش ح۔ع ح۔ رم

U-11104



(Release ID: 1865554) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi