امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج جموں میں 1960 کروڑ روپے کے 263 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو مزید تقویت ملے گی

Posted On: 04 OCT 2022 10:16PM by PIB Delhi

آج جموں و کشمیر وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہر میدان میں ترقی کر رہا ہے

جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے لیے جناب  شیاما پرساد مکھرجی اورجناب پریم ناتھ ڈوگرا کی خدمات کو ملک کبھی فراموش نہیں کر سکتا کیونکہ اگر یہ دونوں  شخصیتیں   نہ ہوتیں تو جموں و کشمیر کا  ہندوستان  کے ساتھ کبھی بھی مستقل تعلق نہیں ہو سکتا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ان دو عظیم شخصیات کی قیادت میں چلائی گئی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے

ب جموں و کشمیر میں سنگ زنی  کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہورہا ہے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت مضبوطی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے

مودی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، تاکہ انتظامیہ میں بیٹھے دہشت گردی کے حامیوں کی نشاندہی کی جا سکے اور ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے

آج کوئی بھی جموں و کشمیر میں ہڑتال کرنے کی ہمت نہیں کرتا اور یہ تبدیلی وزیر اعظم مودی کی مضبوط قیادت کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے

جموں و کشمیر ہمیشہ ترقی سے محروم رہا ہے کیونکہ تین خاندانوں کی حکمرانی نے جموں و کشمیر کو ترقی کے معاملے میں دیگر ریاستوں سے بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے

2014 کے بعد وزیر اعظم مودی نے جموں و کشمیر کو ترقی کے معاملے میں ملک کی دیگر ریاستوں کے برابر لانے کا کام کیا ہے

جموں و کشمیر میں 42 ہزار لوگ دہشت گردی کا شکار ہوئے اور دہلی میں کسی نے پلک بھی نہیں جھپکائی  لیکن اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی پر سیکورٹی فورسز کا مکمل کنٹرول ہے

جموں و کشمیر میں ترقی کے بجائے علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور پسماندگی کی سیاست کو فروغ دینے والے تین خاندانوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے

دہشت گردی کے واقعات میں تقریباً 54 فیصد، سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 84 فیصد اور دہشت گردوں کی بھرتیوں میں تقریباً 22 فیصد کمی آئی ہے

 وزیراعظم  مودی نے  کشمیر کے نوجوانوں کو پتھر اور بندوق کی جگہ کمپیوٹر اور نوکریاں دیکر  ایک نئی راہ دکھائی

جموں میں وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے تحت 80,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 63 پروجیکٹ تیار کئے  گئے ہیں، ہائیڈرو پاور الیکٹر یسٹی میں 4,287 کروڑ روپے کی لاگت سے کیرو پروجیکٹ کا کام جاری ہے

4,633 کروڑ روپے کی کار اسکیم، 2,793 کروڑ روپے کی شاہ پور کنڈی اور 11,908 کروڑ روپے کے پونچھ پاور پروجیکٹ پر کام جلد شروع کیا جائے گا

ہم خالی وعدے نہیں کرتے بلکہ کرپشن اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور جموں و کشمیر کو ترقی کی دوڑ میں سرفہرست ریاست بنانا چاہتے ہیں

 

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج جموں میں 1960 کروڑ روپے کے 263 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں تقریباً 500 کروڑ روپے کے 82 پروجیکٹوں کا افتتاح اور تقریباً 1460 کروڑ روپے کے 181 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ اور مرکزی داخلہ سکریٹری سمیت کئی معززین موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک جناب   شیاما پرساد مکھرجی اور جناب  پریم ناتھ ڈوگرا کی خدمات  کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا کیونکہ اگر یہ دونوں نہ ہوتے تو جموں اور کشمیر کا ہندوستان کے ساتھ کبھی بھی مستقل تعلق نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ شیاما پرساد مکھرجی پہلے شخص تھے جنہوں نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کرنے کے لیے اپنی جان قربان کی تھی اور اس مسئلے پر جناب  پریم ناتھ ڈوگرا کی قیادت میں چلنے والی مضبوط تحریک نے خطے میں حکومت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ان دو عظیم شخصیات کی قیادت میں چلائی گئی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ تین خاندانوں کی حکمرانی کی وجہ سے جموں و کشمیر ترقی کے معاملے میں دوسری ریاستوں سے بہت پیچھے رہ گیا تھا لیکن 2014 کے بعد وزیر اعظم مودی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے  کہ جموں و کشمیر ترقی یافتہ ہو اور دوسری ریاستوں کے ساتھ مل کر آگے بڑھے ،ملک کا. انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی سے 42 ہزار لوگ مارے گئے اور دہلی میں کسی نے آنکھ نہیں جھپکائی۔ جناب شاہ نے کہا کہ اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہشت گردی سیکورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی مضبوط قیادت کی وجہ سے جموں و کشمیر میں اب کوئی ہڑتال نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سالانہ بجٹ بھی کروڑوں روپے کا نہیں تھا لیکن اب کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام ایک ماہ میں مکمل ہو جاتے ہیں اور یہ فرق جموں و کشمیر میں امن کے قیام سے ممکن ہوا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں لوگوں کے گھروں میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہے اور یہ ایک بڑی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب عوام تبدیلی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تین خاندانوں کو پہچاننے کی ضرورت ہے جنہوں نے جموں و کشمیر میں ترقی کے بجائے دہشت گردی، پسماندگی اور علیحدگی کی سیاست کو فروغ دینے کا کام کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ محکمہ شہری ترقیات  کے 31 کروڑ روپے کی لاگت کے 14 پروجیکٹ، 402 کروڑ روپے کی لاگت سے 48 سڑکوں کی تعمیر، 168 کروڑ روپے کی لاگت والے جل جیون مشن اور 1112 کروڑ روپے کی 41 اسکیمیں جموں کے ہر گاؤں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت تقریباً 77 لاکھ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ سوبھاگیہ اسکیم کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 لاکھ 57 ہزار ایسے گھروں کو بجلی فراہم کرنے کا کام کیا جہاں آزادی کے 75 سال بعد بھی بجلی دستیاب نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر ان لوگوں کے لیے ایک جواب ہے جو پوچھتے تھے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد  وہاں کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک ہزار پی اے سی ایس کا ہونا ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ یہ کسانوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ترقی چاہتے ہیں وہ ترقی کے سفر پر یقین رکھتے ہیں جب کہ جو لوگ کرپشن میں ملوث ہیں ان کا ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ پہلی بار یہ وزیر اعظم مودی ہی ہیں جنہوں نے کشمیری، ڈوگری، اردو اور ہندی کو سرکاری زبانوں کے طور پر تسلیم کرنے کا کام کیا ہے کیونکہ اگر حکمرانی کی زبان مقامی ہو تو انتظامیہ زیادہ جوابدہ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں و کشمیر پتھراؤ کے واقعات کا مشاہدہ نہیں کرتا ، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے، اور اسی وجہ سے انتظامیہ میں بیٹھے دہشت گردی کے حامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں تقریباً 54 فیصد، سیکورٹی فورسز کی ہلاکتوں میں 84 فیصد اور دہشت گرد تنظیموں کے پاس جانے والوں کی تعداد میں تقریباً 22 فیصد کمی آئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کو پتھر اور بندوق کے بجائے کمپیوٹر اور نوکریاں دے کر وزیر اعظم مودی نے انہیں روشن مستقبل کی طرف راستہ دکھایا ہے۔ نریندر مودی کی حکومت نے پسماندہ افراد کو حقوق فراہم کرنے کے لیے کام کیا ہے، ڈومیسائل قانون میں ترمیم کی ہے، تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی بازآبادکاری کی ہے اور 53000 خاندانوں کو 5 لاکھ روپے تک کی امداد فراہم کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت جموں میں 80,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تقریباً 63 پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ ہائیڈرو پاور الیکٹریسٹی میں کیرو پروجیکٹ کا کام 4,287 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ہے۔ 4,633 کروڑ روپے کی کار اسکیم، شاہ پور کنڈی کے لیے 2,793 کروڑ روپے اور پونچھ پاور پروجیکٹ پر 11,908 کروڑ روپے کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم خالی وعدے نہیں کرتے بلکہ بدعنوانی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر ملک میں ترقی کی دوڑ میں سرفہرست مقام پر پہنچے۔ جناب امت شاہ نے درخواست کی کہ لوگ حکومت کے کاموں کا جائزہ لیں ۔

*************

 

 

ش ح۔  ج ق ۔ رض

U. No.11098


(Release ID: 1865538) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Urdu , Assamese