محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیڑی کارکنوں کی ترقی اور بہبود

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUL 2022 3:46PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیسور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بیڑی مزدوروں اور ان کے خاندان کے افراد کی بہتری اور بہبود کے لیے لیبر ویلفیئر اسکیم ہے، جس کے تین حصے ہیں (یعنی صحت، اسکالرشپ اور ہاؤسنگ)، تفصیلات درج ذیل ہیں:-

(i) صحت: ملک بھر میں واقع 285 ڈسپنسریوں اور 10 ہسپتالوں کے نیٹ ورک کے ساتھ بیڑی کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد کو صحت کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اور سنگین بیماریوں یعنی کینسر، تپ دق، دل کے امراض، گردے کی پیوند کاری، ہرنیا، اپینڈیکٹومی، السر گائنی امراض اور پروسٹریٹ امراض کی صورت میں حکومت کے تسلیم شدہ ہسپتالوں کے تحت مستفدین کو خصوصی علاج کے اخراجات کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے۔

(ii) اسکالرشپ: بیڑی مزدوروں کے بچوں کو کلاس-I سے کالج/یونیورسٹی تک تعلیم کے لیے مالی امداد 1000روپے  سے25,000تک فی طالب علم سالانہ، کلاس/کورس کے لحاظ سے  دی جاتی ہے۔

(iii)  ہاؤسنگ:نظرثانی شدہ انٹیگریٹڈ ہاؤسنگ اسکیم  (آر آئی ایچ ایس) 2016 کے تحت 25:60:15 کے تناسب سے تین (03) اقساط میں 1,50,000/- (فی مستفید کنندہ) کی سبسڈی یعنی بالترتیب 37,500 روپے، 90,000 روپے اور 22,500 روپے پکے مکانات کی تعمیر کے لیے دی جاتی ہے۔آر آئی ایچ ایس کو اب پردھان منتری آوش یوجنا کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔

لیبر ویلفیئر اسکیم (یعنی صحت، اسکالرشپ اور ہاؤسنگ) کے تحت مطلوبہ مدت کے لیے مختص اور استعمال کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

( روپے  کروڑمیں)

اسکیم

سال

بجٹ مختص

بجٹ استعمال شدہ حقیقی اخراجات

صحت

2020-21

17.31

10.57

2021-22

11.90

10.04

2022-23 (تک 22.07.22)

15.63

0.62

اسکالرشپ

2020-21

35.85

29.74

2021-22

47.66

37.19

2022-23 (تک 22.07.22)

61.42

0.02

آر آئی ایچ ایس

2020-21

92.84

45.95

2021-22

89.94

16.64

2022-23 (تک 22.07.22)

42.95

5.61

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*****

 

ش ح۔ ا ک۔ ج

UNO-11099

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 1865536) وزیٹر کاؤنٹر : 130
یہ ریلیز پڑھیں: Bengali , English