نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

قومی کھیل راؤنڈ اپ: کرناٹک کی نوجوان کھلاڑی  ہشیکا نے تیراکی میں چوتھا سونے کا تمغہ جیتا

Posted On: 05 OCT 2022 9:13PM by PIB Delhi

کرناٹک کی تیراک ہشیکا راما چندرا نے 36ویں قومی کھیلوں میں چوتھی مرتبہ راجکوٹ میں سردار پٹیل ایکوٹکس کمپلیکس میں 4x200میٹر فری اسٹائل ریلے  مقابلے میں ٹیم کو جیت سے ہمکنار کراکر پوڈیم پر چڑھ کرتمغہ حاصل کیا  لیکن 200 میٹر بٹر فلائی فائنل میں یہ ان کی حیران کن جیت تھی جس نے وہاں بیٹھے شائقین کو حیرت زدہ کردیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WH88.jpg

 

14 سالہ ہشیکا راما چندرا نے آستھا چودھری کو ہرانے کے لئے اپنی توانائی کا بھرپور استعمال کیااور اپنے تیسرے قومی کھیلوں کے ریکارڈ کےلئے دو منٹ 19.12 سکینڈ میں دیوار کو چھوا۔نیز   وہ چار دن میں اپنی ریلے ٹیم کا ایک اہم حصہ ثابت ہوئیں ۔

اس جیت نے اسے مہاراشٹر کی غوطہ خور ہرتیکا شری رام، جوایک دو سالہ بچے کی ماں ہے کو ہرانے کے لئے منفرد کوشش کو مکمل کرنے کے قابل بنایااور ساجن پرکاش کی کوششوں کو بھی آج کامیابی دلائی ۔

پسندیدہ کھلاڑی روتیکا شری رام نے خواتین کے دس میٹر پلیٹ فارم ایونٹ جیت کر گولڈن ہیٹرک دوہرانے کا عمل جاری رکھا اگر چہ وہ خود اپنی تسلیم شدہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پارہی تھیں لیکن لیکن انہوں نے اپنی غوطہ خوری میں تین دن میں بہترین مظاہرہ کرکے دوسرا سونے کا تمغہ حاصل کیا اور قومی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن میں اپنا دسواں تاج حاصل کیا۔

ساجن پرکاش نے پیٹ کے پٹھوں میں درد کا مقابلہ کرتے ہوئے، نیشنل گیمز کے ریکارڈ کے ساتھ اپنےپسندیدہ مقابلے مردوں کے 200 میٹر بٹر فلائی  میں جیت درج کرکے اپنی بالادستی کو ثابت کیا اور قومی کھیلوں میں ایک ریکارڈ بنایا ۔ تجربہ کار تیراک کی طرف سے دو چاندی کے تمغوں کے علاوہ قومی کھیلوں میں انہوں نے اپنا دوسرا سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اسی دوران جیت کی  تحریر لکھے جانے کے وقت تک مجموعی طور پرسونے کے 40 اورکل  89 تمغوں کے ساتھ، سروسز  تمغوں کی فہرست  میں سب سے اوپر ہے اور تمغوں کی فہرست میں اسے ابھی تک کوئی چیلنج نہیں کرسکتا ہے۔ ہریانہ دوسرے نمبر پر ہے جس سونے کے 25 تمغے حاصل کئے ہیں جبکہ مہاراشٹر 24 گمٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔کم وبیش 25 ٹیموں نے قومی کھیلوں میں سونے کا کم سے کم ایک تمغہ جیتا ہے اور 32 دستوں نے کم از کم ایک تمغہ جیتا ہے۔

کچھ دیر کے لیے ایسا لگ رہا تھا کہ سوئمنگ پول میں گجرات  کو ایک سرپرائز سونے کا تمغہ  حاصل ہوگااور4x200 فری اسٹائل کے پہلے دو مرحلے میں آرین نہرا اور انشول کوٹھاری  نے گھریلو شائقین کے دلوں میں امیدیں  بھی جگائیں تھیں لیکن  کرناٹک کے ایس شیوا اور انیش ایس گوڑا نے اگلے دو میں بہت زیادہ طاقت کے ساتھ آسانی سے جیت درج کی ۔

احمد آباد میں  ریور فرنٹ اسپورٹس ڈیولپمنٹ کمپلیکس میں گجرات کے لیے  خوشی کی بات تھی جہاں آنے والی گجرات کی ٹینس کھلاڑی زیل دیسائی نے دفاعی چیمپئن انکیتا رینا کی غیر موجودگی میں خواتین کے سنگلز گولڈ میڈل برقرار رکھنے میں ریاست کی مدد کی، تیسری سیڈ زیل دیسائی نے کرناٹک کی شرمدا بالو کوچھ دو ، تین دو  سے شکست دی۔جبکہ شرمدا ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہوگئی۔

تمل ناڈو کے منیش سریش کمار کو ابتدائی سیٹ جیتنے کے بعد مہاراشٹر کے ارجن کڈھے کو درپیش جسمانی تکلیف اور پسلیوں کے درد کا بھی فائدہ ہوا۔ دوسرے سیٹ میں میڈیکل ٹائم آؤٹ لینے کے بعد وہ اسی رفتار کو برقرار نہیں رکھ سکے اور منیش سریش کمار نےدو چھ ، چھ ایک ، چھ تین سے جیتنے کا موقع حاصل کیا۔

آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے اسکواش  مرکز میں تمل ناڈو کے سنائینا کورویلا نے  ڈرامائی طور پر واپسی کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز میں سونے کا تمغہ جیتا۔ مہاراشٹر کی اروشی جوشی نے پہلے دو گیمز گیارہ نو اور گیارہ سات سے جیتے لیکن سنائینا نے  اپنا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فائنل سیٹ میں جیت حاصل کرلی۔انہوں نے تین گیمس جیتنے میں تیرہ پوائنٹس حاصل کئے اور اپنی ریاست کے لئے فاتح ثابت ہوئیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OIWG.jpg

 

مہاراشٹر کے آدتی گوپی چند سوامی اور ہریانہ کے رشبھ یادو نے سونے کا اس وقت تمغہ جیتا جب مردوں کے اور خواتین کے کمپاؤنڈ تیر اندازی مقابلے میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

مردوں کے فائنل میں رشبھ یادوکو صرف ایک پوائنٹ نے   مہاراشٹر کے اوجس پروین سے الگ کردیا ۔اس طرح ہریانہ کے تیر انداز نےمقابلہ  147 کے مقابلے148 سے جیت لیا ۔اسی طرح آدتی گوپی چند سوامی نے  دہلی کے پرگتی کو ایک پوائنٹ سے ہرایا اور 143 کے مقابلے 144 سے جیت حاصل کی۔

لان باؤلز کے مقابلے احمد آباد کے قریب کینس ویل گالف اور کاؤنٹی کلب میں اختتام پذیر ہوئےجس میں مردوں کے سنگلز فائنل میں آسام کے سنیل بہادر نے جھارکھنڈ کےسومین بنرجی  کوسولہ نو سے شکست دی۔ نونیت سنگھ، آیوش بھاردواج، اپورو آشوتوش شرما اور ابھیشیک چگ نے مل کر فور فائنل میں مغربی بنگال کو پندرہ چودہ  سے شکست دی۔

تانیہ چودھری اور نینمونی سائکیا کی آسام جوڑی نے جھارکھنڈ کی لولی چوبے اور روپا رانی  کوسترہ دس سے ہرایا جبکہ منو کماری پال، جیا اور پنکی نے جھارکھنڈ کی سریتا ٹرکی، انامیکا لکرا اور کویتا کماری کواٹھارہ نوسے ہراکر ٹرپل گولڈ جیتا۔

اولمپک کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہیم مہاتما مندر میں کشش کا منظر رہیں جہاں باکسنگ کے مقابلے جاری ہیں خواتین کے 75 کلوگرام کے ابتدائی راؤنڈمقابلے کو ریفری کے روکنے سے پہلے ہی اس نے بہار کی  نشی بھاردواج کو ہرایا ۔ کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہریانہ کی جیسمین لمبوریا  اور سروسز محمد حسام الدین نے بھی شاندار فتوحات درج کیں۔

 

فائنل نتائج:ایکواٹیکس غوطہ خوری :

خواتین کا 10 میٹر پلیٹ فارم: 1. ہرتیکا شریرام (مہاراشٹر) 179.30 پوائنٹس۔ 2. پالک شرما (مدھیہ پردیش) 175.10۔3. ایشا واگھموڑے (مہاراشٹر) 172.35۔

تیراکی

مرد

50 میٹر بریسٹ اسٹروک: 1. ایس پی لکیت (سروسز) 28.62 سیکنڈ۔ 2. وشنو بی ہیگڑے (خدمات) 29.00۔ 2. شیجول منکر (مہاراشٹر) 29.18۔

200 میٹر بٹر فلائی: 1. ساجن پرکاش (کیرالہ) 1:59.56 (نیا نیشنل گیمز ریکارڈ۔ پرانا: 2:00.69، ساجن پرکاش، ترواننت پورم، 2015)۔ 2. بکرم چانگمائی (آسام) 2:03.43۔ 3. سانو دیبناتھ (مغربی بنگال) 2:03.96۔

4x200 میٹرفری اسٹائل ریلے: 1. کرناٹک (سمبھاو راؤ، شیونک وشواناتھ، ایس سیوا اور انیش ایس گوڈا) 7:41.10 (نیشنل گیمز کا نیا ریکارڈ۔ پرانا: 7:44.24، مہاراشٹر کی ٹیم، ترواننت پورم، 2015)۔ 2. گجرات 7:48.06۔ 3. مہاراشٹر 7:52.62۔

خواتین

50 میٹر بریسٹ اسٹروک: 1. چاہت اروڑہ (پنجاب) 33.31 سیکنڈ؛ 2. آرتی پاٹل (مہاراشٹر) 34.77; 3. مانوی ورما (کرناٹک) 35.08. (چاہت اروڑہ نے ہیٹس میں 33.17 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ نیشنل گیمز کا ریکارڈ قائم کیا)۔

200 میٹر بٹر فلائی: 1. ہاشیکا رامچندرا (کرناٹک) 2:19.12 (نیا نیشنل گیمز ریکارڈ۔ پرانا: 2:21.52، آستھا چودھری، راجکوٹ، 2022)؛ 2. آستھا چودھری (آسام) 2:19.63؛ 3. ورتی اگروال (تلنگانہ) 2:23.17۔

4x200m فری اسٹائل ریلے: 1. کرناٹک 8:51.59 (نیا نیشنل گیمز ریکارڈ۔ پرانا: 8:54.73، مہاراشٹر، ترواننت پورم 2015)؛ 2. تمل ناڈو 9:13.40؛ 3. بنگال 9:19.56۔

تیر اندازی (مرکب)

مرد

انفرادی: رشبھ یادو (ہریانہ) نے اوجس پروین ڈیٹلے (مہاراشٹر) کو ہرایا۔ کانسی کا تمغہ پلے آف: گروندر سنگھ (پنجاب) نے امیش سنگھ (اتراکھنڈ) کو 141-140 سے شکست دی۔

ٹیم: دہلی نے پنجاب کو 233-226 سے ہرایا۔ کانسی کا تمغہ پلے آف: مہاراشٹر نے اتراکھنڈ کو 230-220 سے ہرایا۔

خواتین

انفرادی: ادیتی گوپی چند سوامی (مہاراشٹر) نے پرگتی (دہلی) کو 144-143 سے شکست دی۔ کانسی کا تمغہ پلے آف: ساکشی چودھری (اتر پردیش) نے پرنیت کور (پنجاب) کو 143-140 سے شکست دی۔

ٹیم: مہاراشٹر نے آندھرا پردیش کو 229-222 سے ہرایا۔ براؤنس  میڈل  پلے آف: پنجاب نے دہلی کو 224-221 سے ہرایا۔

مکسڈ

ٹیم: پنجاب نے دہلی کو 155-153 سے ہرایا۔ براؤنس میڈل پلے آف: اتر پردیش نے آندھرا پردیش کو 152-151 سے ہرایا۔

لان باؤلس۔

مرد

سنگل: سنیل بہادر (آسام) نے سومین بنرجی (جھارکھنڈ) کو 16-9 سے شکست دی۔ براؤنس میڈل پلے آف: مردول بورگوہین (آسام) نے وکرم راجک (دہلی) کو 21-6 1سے ہرایا۔

فور: دہلی (نونت سنگھ، آیوش بھاردواج، اپورو آشوتوش شرما، ابھیشیک چگ) نے مغربی بنگال  کے(سمیت ملہوترا، چندن گوپال شراف، اکشت مصددی، کرن چودھری) کو 15-14 سے شکست دی۔ براؤنس میڈل پلے آف: آسام نے جھارکھنڈ کو 16-9 سے ہرایا۔

خواتین

جوڑی: آسام کی(تانیہ چودھری اور نیانمونی سائکیا) نے جھارکھنڈ (لولی چوبے اور روپا رانی ٹرکی) کو 17-10 سے شکست دی۔ براؤنس میڈل پلے آف: مغربی بنگال نے بہار کو 15-10 سے شکست دی۔

ٹریپل: دہلی کے(منو کماری پال، جیا، پنکی) نے جھارکھنڈکی (سریتا ٹرکی، انامیکا لکرا اور کویتا کماری) کو 18-9 سے ہرایا۔ کانسے کا تمغہ پلے آف: آسام نے مغربی بنگال کو 21-4 سے ہرایا۔

اسکواش

مرد

سنگلز: ابھے سنگھ (تامل ناڈو) نے ویلاون سینتھل کمار کو 11-2، 11-6، 9-11، 11-8 سے ہرایا۔ کانسے کے تمغے: ہریندر پال سنگھ سندھو (تامل ناڈو) اور راہول بھاٹیہ (مہاراشٹر)۔

ٹیم: تمل ناڈو نے مہاراشٹرا کو 2-0 سے ہرایا (ویلوان سینتھل کمار نے سورج چند کو 11-4، 11-8، 11-5 سے ہرایا۔ ابھے سنگھ نے راہول بھاٹیہ کو 11-7، 11-9، 11-4 سے ہرایا)۔ کانسے کے تمغے: اتر پردیش اور خدمات۔

خواتین

سنگلز: سنائینا کورویلا (تامل ناڈو) نے اروشی جوشی (مہاراشٹرا) کو 9-11، 7-11، 11-3، 11-9، 11-1 سے شکست دی۔ کانسے کے تمغے: اناہت سنگھ (دہلی) اور تنوی کھنہ (دہلی)۔

ٹیم: دہلی نے تمل ناڈو کو 2-0 سے ہرایا (انہات سنگھ نے رادھیکا سیلن کو 11-3، 11-5، 11-3 سے شکست دی۔ تنوی کھنہ نے سنائینا کورویلا کو 11-5، 11-8، 11-2 سے ہرایا)۔ کانسی کے تمغے: مہاراشٹر اور راجستھان۔

 ٹینس

مردوں کے سنگلز: منیش سریش کمار (تمل ناڈو) نے ارجن کڈھے (مہاراشٹرا) کو 2-6، 6-1، 6-3 سے شکست دی۔ کانسے کے تمغے: ایس ڈی پرجول دیو (کرناٹک) اور جی منیش (کرناٹک)۔

خواتین کے سنگلز: زیل دیسائی (گجرات) نے شرمدا بالو (کرناٹک) کو 6-2، 3-2 سے ہرایابعد میں بالو زخمی ہوکر باہر چلے گئے۔ کانسے کے تمغے: یوبرانی بنرجی (مغربی بنگال) اور رتوجا بھوسلے (مہاراشٹر)۔

مکسڈ ڈبلز: رتوجا بھوسلے اور ارجن کڈھے (مہاراشٹر)ڈبلیو.او شرمدا بالو اور ایس ڈی پرجول دیو (کرناٹک)۔ کانسی کے تمغے: سمیتھا سائی چمرتھی اور منیش سریش کمار (تمل ناڈو) اور ویدی چودھری اور مدھوین کامتھ (گجرات)۔

دیگر اہم نتائج:

بیڈمنٹن

مردوں کے سنگلز (سیمی فائنل): بی سائی پرنیت (تلنگانہ) نے ایم راگھو (کرناٹک) کو 21-12، 21-19 سے شکست دی۔ ایم متھن (کرناٹک) نے آریامن ٹنڈن (گجرات) کو 21-9، 11-21 سے شکست دی۔

خواتین کے سنگلز (سیمی فائنل): مالویکا بنسوڈ (مہاراشٹر) نے ادیتی بھٹ (اتراکھنڈ) کو 21-10، 19-21، 21-13 سے شکست دی۔ آکرشی کشیپ (چھتیس گڑھ) نے تانیا ہیمنتھ (کرناٹک) کو 21-9، 21-15 سے شکست دی۔

خواتین کے ڈبلز (سیمی فائنل): سکی ریڈی اور گائتری گوپی چند پلیلا (تلنگانہ) بی ٹی کاویہ گپتا اور خوشی گپتا (دہلی) 21-16، 21-17؛ شیکھا گوتم اور اشونی بھٹ (کرناٹک) نے مہرین رضا اور آرتھی سارہ سنیل (کیرالہ) کو 23-21، 21-11 سے شکست دی۔

مردوں کے ڈبلز (سیمی فائنل): پی ایس روی کرشنا اور سنکر پرساد ادے کمار (کیرالہ) نے ایچ وی نتھن اور ویبھاؤ (کرناٹک) کو 21-17، 21-14 سے شکست دی۔ ہری ہرن امساکارونن اور روبن کمار (تامل ناڈو) نے شیام پرساد اور ایس سنجیت (کیرالہ) کو 21-19، 21-16 سے شکست دی۔

مکسڈ ڈبلز (سیمی فائنل): سائی پرتیک اور اشونی پونپا (کرناٹک) نے ہری ہرن امساکارونن اور وی آر نردھنا (تمل ناڈو) کو 23-21، 13-21، 21-19 سے شکست دی۔ روہن کپور اور کنیکا کنول (دہلی) نے ایس سنجیتھ اور ٹی آر گووری کرشنا (کیرالہ) کو 24-22، 21-18 سے شکست دی۔

باسکٹ بال (5x5)

مردوں کا سیمی فائنل: تمل ناڈو نے سروسز کو 90-47 سے ہرایا (ہاف ٹائم: 46-15)۔

خواتین کا سیمی فائنل: تمل ناڈو نے مدھیہ پردیش کو 82-30 (42-15) سے ہرایا۔ تلنگانہ نے کیرالہ کو 88-82 (33-33) سے شکست دی۔

فٹ بال

مرد

گروپ بی: کرناٹک نے پنجاب کو 1-صفر سے شکست دی (ہاف ٹائم: 1-صفر)۔ مغربی بنگال نے گجرات کو 3-1 (2-صفر) سے شکست دی۔

خواتین

گروپ اے: تمل ناڈو نے گوا کو 7-صفر(4-صفر) سے شکست دی۔ منی پور نے میزورم کو 5-صفر (5-صفر) سے شکست دی۔

ہاکی

مرد

گروپ بی: اتر پردیش نے تمل ناڈو کو 3-1 سے شکست دی (ہاف ٹائم: 2-صفر)۔ کرناٹک نے جھارکھنڈ کو 3-2 سے ہرایا۔

خواتین

گروپ اے: اڈیشہ: گجرات کو 23-0 (14-0) سے شکست دی۔ ہریانہ نے اتر پردیش کو 5-1 (1-0) سے شکست دی۔

گروپ بی: مدھیہ پردیش نے کرناٹک کو 3-0 (1-0) سے ہرایا۔ پنجاب نے جھارکھنڈ کو 3-2 (1-0) سے ہرایا۔

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا۔ م ش

U. No.11093



(Release ID: 1865534) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi