ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر پی ایف نے ستمبر 2022 کے مہینے کے دوران آپریشن‘‘سیوا’’، آپریشن‘‘ ڈگنیٹی ’’ آپریشن‘‘ ننھے فرشتے’’ ، مشن‘‘جیون رکھشا’’ اور آپریشن‘‘ماترشکتی’’  نامی کئی مرکوز مہمیں چلائیں


مشن ‘‘جیون رکھشا’’ کے تحت، ماہ ستمبر 2022 کے دوران 115 جانیں بچائی گئیں

آپریشن‘‘ ماتر شکتی ’’ کے تحت ملک بھر میں 32 حاملہ خاتون مسافروں کو امداد فراہم کی گئی

 آر پی ایف  ہر روز ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے 23 ملین مسافروں کو ‘‘ہمدردی کے ساتھ تحفظ’’ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے

Posted On: 04 OCT 2022 7:47PM by PIB Delhi

آر پی ایف (ریلوے پولیس فورس)کے ذریعہ ‘‘سیوا ہی سنکلپ’’ کے عہد کو آگے بڑھاتے ہوئے، سمسار (سماجک سروکار) کے کوڈ نام کے تحت پورے ہندوستان میں ایک ماہ کی طویل مہم جس میں آپریشن ‘‘سیوا’’، آپریشن ‘‘ڈگینٹی’’، آپریشن ‘‘ننھے فرشتے’’ مشن ‘‘جیون رکھشا’’ اور آپریشن ‘‘ماتر شکتی’’  جیسے متعدد مرکوز آپریشن ستمبر 2022 کے مہینے میں  کامیابی کے ساتھ انجام دیئے گئے ۔

محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے مقصد سے، آر پی ایف  اہلکار ،بزرگ شہریوں، خواتین، جسمانی طور پر معذور افراد کی مدد کرتے ہیں اور آپریشن ‘‘ سیوا’’کے تحت وہیل چیئر، اسٹریچر، طبی مدد، ایمبولینس، بچوں کی خوراک وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ ستمبر 2022 کے مہینے کے دوران، تقریباً 9000 ایسے مسافروں کی مدد کی گئی جن کو ٹرین کے سفر کے دوران مدد کی ضرورت تھی۔

 آر پی ایف نے ایسے گمشدہ افراد کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو یا تو  اپنے گھروں سے بھاگ گئے  تھے  یا کسی وجہ سے پریشان  تھے اور انہیں  دیکھ بھال اور تحفظ کی از حد ضرورت تھی۔ وہ استحصال یا اسمگل ہونے کے خطرے سے دوچار  تھے اور اگر ان کو بروقت  تحفظ فراہم نہ کیا  جاتا تو  انہیں سنگین جسمانی نقصان کا خطرہ  لا حق ہوسکتا تھا ۔فورس کے اہلکاروں نے کوڈ نام ‘‘آپریشن ڈگنیٹی’’ کے تحت بروقت مداخلت فراہم کرنے کا  بے لوث کام کیا اور ستمبر 2022 کے مہینے کے دوران 427 بالغوں (223 مرد + 204 خواتین) کو  تحفظ فراہم کیا۔

آر پی ایف کے اہلکار ‘‘آپریشن ننھےفرشتے’’کے کوڈ نام کے تحت مختلف وجوہات کی بنا پر گمشدہ/بھاگنے والے/اپنے خاندان سے الگ ہونے والے اور دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت والے بچوں کی شناخت اور انہیں بچانے کا  اہم فریضہ انجام  دیتے ہیں۔ ستمبر 2022 کے دوران 1119 بچوں کو بچایا گیا۔

آر پی ایف اہلکار اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ڈیوٹی سے آگے بڑھ کر دوسروں کی جانیں بچاتے ہیں۔ ایسے واقعات ہوتے ہیں جن میں مسافر چلتی ٹرین میں چڑھنے / اترنے کی کوشش کرتے ہیں، چلتی ٹرین کے پہیوں کے نیچے آنے کے خطرے کے ساتھ پھسل کر گر جاتے ہیں۔ دوسری صورتوں میں، خودکشی کا رجحان رکھنے والے افراد اپنی زندگی ختم کرنے کے ارادے سے چلتی ٹرین کے سامنے آ جاتے ہیں۔ آر پی ایف اہلکار اس طرح کے معاملات کی تلاش میں رہتے ہیں اور قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے وقت آنے پر مداخلت کرتے ہیں۔ مشن ‘‘جیون رکھشا’’ کے تحت آر پی ایف کے اہلکاروں نے ستمبر 2022 کے دوران 115 (72 مرد + 43 خواتین) افراد کو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بچایا۔

 آر پی ایف اہلکار، خاص طور پر خاتون آر پی ایف اہلکار، ‘‘آپریشن ماترشکتی’’ کے تحت  ٹرین کے سفر کے دوران زچگی کے درد کا سامنا کرنے والی حاملہ خواتین مسافروں کی مدد کے لیے باہر نکل جاتی ہیں۔ ستمبر 2022 کے مہینے کے دوران، انہوں نے ایسی 32 خاتون  مسافروں کی مدد فراہم کی اور ان کے شیر خوار بچوں کو اس خوبصورت دنیا میں لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

  خون دینا ایک منفرد طاقتور عمل ہے۔ خون کے عطیہ کی ہر بوند زندگی کو بہتر بناتی ہےیا اسے بچاتی ہے اور سماجی یکجہتی کو فروغ دیتی  ہے۔ یہ بقائے باہمی کا ایک طاقتور پیغام دیتا ہے اور انسانیت کی غیر مشروط خدمت کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک ماہ طویل سمسار (سماجک سروکار) مہم کے ایک حصے کے طور پر، ریلوے پروٹیکشن فورس نے 17 اور 20 ستمبر 2022 کو ریلوے پروٹیکشن فورس کے قیام کے دن کے خاص موقع پر ایک میگا بلڈ ڈونیشن پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس عظیم خدمت میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے، ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور  اطلاع کی  ٹیکنالوجی کے وزیر،  جناب اشونی ویشنو نے بھی ممکنہ عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لیے خون کا عطیہ دیا۔ اس میگا بلڈ ڈونیشن پروگرام کے تحت،  آر پی ایف کے زیر اہتمام کیمپ میں 3946  آر پی ایف اہلکاروں کے ساتھ 829 دیگر رضاکاروں نے خون کا عطیہ دیا۔

آر پی ایف ‘‘یونیفارم میں شہری’’ کے طور پر اپنی سماجی وابستگی کو پورا کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔ یہ ہر روز ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے 23 ملین مسافروں کو ‘‘ہمدردی کے ساتھ تحفظ’’ فراہم کرنے کی ہماری کوشش میں  پوری دیانت داری  اور ہمدردی کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔
 

*************

ش ح۔  ج ق ۔ رض

U. No.11095


(Release ID: 1865513) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi