نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے لال قلعہ میدان میں دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کی
Posted On:
05 OCT 2022 8:29PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ، جناب جگدیپ دھنکھر اور ڈاکٹر سدیش دھنکھر نے آج نئی دہلی کے لال قلعہ میدان میں شری دھارمک لیلا کمیٹی کے زیر اہتمام دسہرہ کی تقریبات میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ نائب صدر جمہوریہ ہند کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دہلی میں یہ ان کا پہلا عوامی پروگرام تھا اور وہ ہر ایک کی طرف سے دکھائے جانے والے پیار اور محبت کے جذبے سے مغلوب ہوئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ رام راج کے مفہوم کے مطابق آج شیطانی اور تباہ کن طاقتیں ہار رہی ہیں اور ان پر اچھائی غالب آ رہی ہے۔
نائب صدر کو رام لیلا کے منتظمین کی طرف سے گدا پیش کیا گیا اور انھوں نے امن کی علامت سفید کبوتر بھی چھوڑے۔ اس کے بعد، انھوں نے کمان پکڑی اور علامتی طور پر اس موقع پر راون دہن (پتلا جلانے) کے نشان پر تیر چلایا۔
جناب دھنکھر نے شری دھارمک لیلا کمیٹی کو 100 شاندار سال مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران انھوں نے کمیٹی کی طرف سے شائع کردہ رام لیلا سووینئر بھی جاری کیا۔
جناب رام ناتھ کووند، سابق صدر، جناب وی کے سکسینا، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر، ڈاکٹر ہرش وردھن، ممبر پارلیمنٹ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 11083
(Release ID: 1865467)
Visitor Counter : 151