نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی گیمز راؤنڈ اپ (صبح کا سیشن): رام بابو نے 35 کلومیٹر واک میں قومی ریکارڈ قائم کر سب کی توجہ مبذول کروائی

Posted On: 04 OCT 2022 7:50PM by PIB Delhi

 

ایک بے روزگار فزیکل ایجوکیشن گریجویٹ، اتر پردیش کے رام بابو نے، منگل کو آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں مردوں کی 35 کلومیٹر ریس واک جیت کر قومی ریکارڈ کے ساتھ اپنی طرف توجہ مبذول کرنے کے لیے نیشنل گیمز پلیٹ فارم کا انتخاب کیا۔ 2 گھنٹے 36 منٹ 34 سیکنڈ میں ان کی جیت زیادہ شاندار رہی کیونکہ انہوں نے ہریانہ کے ریکارڈ ہولڈر جنید خان کو شکست دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BATR.jpg

خواتین اور مردوں کے پول والٹ کے بعد بالترتیب روزی مینا پالراج (تمل ناڈو) اور شیوا سبرامنیم (سروسز) کے ذریعے، یہ یہاں کھیلوں میں قائم کیا گیا پانچواں اور ٹریک اینڈ فیلڈ کھیل میں تیسرا قومی ریکارڈ ہے۔ مہاتما مندر میں ویٹ لفٹنگ کے میدان میں دو قومی ریکارڈ بن چکے ہیں۔

رام بابو نے اچھی شروعات کی اور وہ تیزی سے اسے پوراکرنے کے لیے تیار نظر آئے، لیکن انہو نےکہا کہ جوں جوں دوڑ کا سلسلہ آگے بڑھ رہا تھا، بڑھتی ہوئی گرمی نے انہیں سست کر دیا۔ 23 سالہ نوجوان نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ جنید خان کو ساڑھے تین منٹ سے زیادہ وقت کے ساتھ شکست دے سکے۔ انہوں نے کہا کہمیں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اتنے ہی وقت میں ریس پورا کرنے کے لیے سخت محنت کرتا رہوں گا‘‘۔

سن 2018 میں ایک چوٹ نے رام بابو کو دوڑنا چھوڑ کر ریس واکنگ میں جانے پر مجبور کر دیا تھا۔

وہ پچھلے سال ورنگل میں قومی اوپن چمپئن شپ میں افتتاحی چمپئن تھے جب انہوں نے 2:46:31.00 پر قومی ریکارڈ بنایا تھا۔ اگرچہ انہوں نے اس سال رانچی میں ہونے والی قومی ریس واکنگ چیمپین شپ میں 2:41:30.00 کے تیز وقت میں ریس پوری کی تھی، لیکن وہ جونید خان کے ساتھ پیش قدمی کرنے سے قاصر رہے جنہوں نے 2:40:16.00 پر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ویٹ لفٹنگ کے میدان میں، اتر پردیش کی پورنیما پانڈے نے مہاتما مندر میں خواتین کی +87 کلوگرام درجہ میں طلائی تمغہ جیتا۔

ورنیما، جو 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں چھٹے نمبر پر رہی تھیں، نے 215 کلوگرام کی کل لفٹوں کے ساتھ، اسنیچ میں 95 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 120 کلوگرام کے ساتھ، پوڈیم پر سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لیے کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مہاراشٹر کی رچا چورڈیا اور سنیکتا کالے نے وڈودرا کے سما انڈور اسپورٹس کمپلیکس میں آج کے ریتھمک جمناسٹک اعزازات کا اشتراک کیا۔ تھانے کی ایتھلیٹ، سنیکتا، 26.05 پوائنٹس کے ساتھ ہوپ مقابلوں میں سرفہرست رہی جبکہ ریچا چورڈیا نے بال کے ساتھ بہترکارکردگی ثابت کی، جس نے ججوں کی توجہ 25.30 پوائنٹس حاصل کرکےمبذول کی۔

ہاف ٹائم میں مردوں نے 26-10 کی برتری کے بعد کیرالہ کو 30-26 سے شکست دینے کے بعد، مہاراشٹرا نے کھو کھو گولڈن ڈبل کا دعویٰ بھی کیا۔ خواتین کی ٹیم نے اس سے قبل اوڈیشہ کے خواب کو 18-16 کی جیت کے ساتھ چکنا چور کر دیا تھا جو تقریباً مکمل طور پر پہلے ہاف میں تعمیر کیا گیا تھا، جب مغربی ریاست نے 18-8 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

راجکوٹ میں، گجرات کی معروف تیراک مانا پٹیل نے گزشتہ دو دنوں سے ریلے میں تیراکی کے بعد آج انفرادی مقابلوں میں حصہ لیا۔ وہ 200 میٹر بیک اسٹروک (2:24.05) اور 50 میٹر فری اسٹائل دونوں میں ہیٹس میں سرفہرست رہی۔ اس کی بیک اسٹروک حریف، ردھیما ویریندر کمار (کرناٹک) نے 2:25.64 کے وقت کے ساتھ اپنی ہیٹ جیت لی۔

مانا پٹیل نے فری اسٹائل سپرنٹ میں 26.60 سیکنڈ کا ذاتی بہترین وقت لگا کر 2015 میں ادیتی دھومٹکر کے حاصل کردہ 26.90 کے ریکارڈ کو بہتر بناتے ہوئے قومی گیمز کا ریکارڈ توڑا۔ اس طرح انہوں نے شیکھا ٹنڈن اور کنیشا گپتا کے بعد ہمہ وقتی ہندوستانی فہرست میں قومی چیمپئن اونتیکا چوان (مہاراشٹر) کو تیسرے نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا۔

سورت میں، ٹاپ سیڈ والی بائیں ہاتھ کی مالویکا بنسوڈ (مہاراشٹر) نے خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں اننتی ہڈا (ہریانہ) کے چیلنج کو ایک مقابلے میں 22-20، 21-13 سے جیت کے ساتھ باہر کر دیا جسے شائقین نے دلچسپی سے دیکھا۔ روہتک کے ریسلنگ ہب سے تعلق رکھنے والے اوناٹی نے اس سال کے شروع میں اپنی پہلی میٹنگ میں مالویکا کو شکست دی تھی لیکن ناگپور کے کھلاڑی کو پچھلے مہینے ایک بار پھرموقع ملا۔

اپنے اپنے پہلے راؤنڈ کے میچوں میں فتوحات کے ساتھ، دوسری سیڈ آکرشی کشیپ (چھتیس گڑھ) اور گھریلو پسندیدہ تسنیم میر نے دلچسب کوارٹر فائنل میچ میں مقابلہ کیا۔

دریں اثنا، مہاراشٹر کے ارجن کڈھے (مہاراشٹر) کا مقابلہ مردوں کے سنگلز فائنل میں منیش سریش کمار (تمل ناڈو) سے ہوگا جبکہ گجرات کے زیل دیسائی احمد آباد کے ریور فرنٹ اسپورٹس کمپلیکس میں ٹینس مقابلے میں کرناٹک کے شرمدا بالو کے ساتھ خواتین کے سنگلز کے تاج کے لیے مقابلہ کریں گے۔

نتائج (حتمی)

ایکویٹکس

غوطہ خوری

مردوں کا 10 میٹر پلیٹ فارم: 1۔ سدھارتھ پردیشی (سروسز) 322.5 پوائنٹس؛ 2۔ سوراو دیوناتھ (سروسز) 280.65؛ اور3۔ اوم اوستھی (مہاراشٹر) 244.45۔

ایتھلیٹکس
مرد
پینتیسکلومیٹر ریس واک: 1۔ رام بابو (اتر پردیش) 2:36:34.00 (نیا نیشنل ریکارڈ۔ پرانا: 2:40:16.00، جنید خان، رانچی، 2022)؛ 2۔ جنید خان (ہریانہ) 2:40:51.00؛ اور 3۔ چندن سنگھ (سروسز) 2:44:02.00۔

خواتین
35 کلومیٹر ریس واک: 1۔ پائل (اتراکھنڈ) 3؛ 11:23.00؛ 2۔ منجو رانی (پنجاب) 3:22:32.00؛اور 3۔ پوجا پرمانک (مغربی بنگال) 3:33:56.00۔

جمناسٹکس (ریتھمک)

ہوپس: 1۔ سنیکتا کالے (مہاراشٹر) 26.05؛ 2۔ رچا چورڈیا (مہاراشٹر) 24.70؛اور 3۔ لائف ادلکھا (ہریانہ) 20.35۔

بال: 1۔ رچا چورڈیا (مہاراشٹر) 25.30؛ 2 ۔سنیکتا کالے (مہاراشٹر) 23.80؛ اور 3۔ لائف ادلکھا (ہریانہ) 19.04۔

کھو-کھو

مرد: مہاراشٹر نے کیرالہ کو 30-26 (ہاف ٹائم 26-10) سے ہرایا۔ کانسی کے تمغے: مغربی بنگال اور کرناٹک۔

خواتین: مہاراشٹر نے اڈیشہ کو 18-16 (18-8) سے ہرایا۔ کانسی کے تمغے: کرناٹک اور دہلی۔

ویٹ لفٹنگ

مرد

ایک سو نو کلوگرام سے زیادہ کلاس: 1۔ وپن کمار (سروسز) سنیچ 161 کلوگرام، کلین اینڈ جرک 195، کل 356 کلوگرام؛ 2۔ ہتیش کمار 150، 187، 337؛اور 3۔ شیوپت سنگھ (راجستھان) 148، 183، 331۔

خواتین
ستاسی کلوگرام سے زیادہ کلاس: 1۔ پورنیما پانڈے (اتر پردیش) سنیچ 95، کلین اینڈ جرک 120، کل 215 کلوگرام: 2۔ ایم ٹی این ماریا (کیرالہ) 90، 121، 211؛ اور 3۔ منپریت کور (پنجاب) 87، 120، 207۔

فینسنگ

مرد

ایپی ٹیم: سروسز نے مہاراشٹر کو 44-30 سے ​​ہرایا۔ کانسی کے تمغے: چھتیس گڑھ اور پنجاب۔

خواتین

فوائل ٹیم: منی پور نے کیرالہ کو 45-41 سے ہرایا۔ کانسی کے تمغے: مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر۔

ہاکی

مرد

گروپ بی: کرناٹک نے تمل ناڈو کو 5-1 (2-1) سے شکست دی؛ اتر پردیش نے جھارکھنڈ کو 4-1 (1-0) سے شکست دی۔

ٹینس

مردوں کے سنگلز (سیمی فائنل): ارجن کڈھے (مہاراشٹر) نے ایس ایس ڈی پرجول دیو (کرناٹک) کو 7-5، 7-5 سے ہرایا۔ منیش سریش کمار (تمل ناڈو) نے جی منیش (کرناٹک) کو 6-7، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔

خواتین کے سنگلز (سیمی فائنل): شرمدا بالو (کرناٹک) نے یب رانی بنرجی (مغربی بنگال) کو 6-0، 6-3 سے شکست دی۔ زیل دیسائی (گجرات) نے رتوجا بھوسلے (مہاراشٹر) کو 6-0 سے شکست دی، بعد میں ریٹائرڈ۔

*****

U.No.11061

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1865258) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi