الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

ہندوستان ٹیکنالوجی میں دنیا کی قیادت کرے گا: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر


پی ایم شری مودی کی قیادت میں، مواقع کی جمہوریت اور سرمائے کی جمہوریت کاری کا دور دورہ ہے

دھولیرا، سیمیکون کا ہب بنے گا، گجرات ٹیکیڈکا آغاز کرے گا

Posted On: 04 OCT 2022 5:59PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فعال پالیسیوں اور ہندوستان میں 5جی خدمات کے آغاز سے جلا حاصل کرتےہوئے، الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹیکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجکوٹ، گجرات میں کہا کہ ہندوستان دنیا میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں ایک رہنما کے طور پر جلد ہی ابھرے گا اوراس کوشش میں اس کے نوجوانوں کا بڑا کردار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012VAR.jpg

شری چندر شیکھر نے راجکوٹ میں سوراشٹریونیورسٹی اور اتمیا یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’وزیراعظم، جناب مودی کے ہندوستان کے ٹیکیڈکے وژن کو ہمارے نوجوان ہندوستانی اپنی محنت، عزم اور انٹرپرائز کے ذریعے پورا کر سکتے ہیں۔ حکومت اپنی طرف سے صرف ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا وغیرہ جیسے اپنے اقدامات سے ہی انہیں سہولیات فراہم کر سکتی ہے‘‘ ۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکومت کی حکمت عملی، سیمی کنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، بلاک چین وغیرہ میں سرمایہ کاری کے ذریعے، الیکٹرانکس کے شعبہ کو ’’عمیق اور وسیع کرنے‘‘ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، وزیر موصوف نے کہا ’’اس مقصد کے لیے، حکومت سیمی کنڈکٹر ڈیزائن میں سرمایہ کاری کے لیے 100 کروڑ روپے گرانٹ دینے کے لیے تیار ہے ‘‘۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ جلد ہی ملک کے مختلف حصوں میں روڈ شوز کا آغاز کریں گے تاکہ کاروباریوں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جا سکے، شری چندر شیکھر نے کہا کہ ہماری حکمت عملی درآمدات کو کم کرنا ہے اور اس کا مقصدصرف ایک اشیاء برآمد کنندہ بننا نہیں بلکہ سپلائی اور ویلیو سلسلوں کے لیے اقدار پیدا کرنے والا بننا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HXU7.jpg

الیکٹرانکس کے شعبے میں گجرات کی پہل کا ذکر کرتے ہوئے، جناب چندر شیکھر نے کہا کہ ریاست نے اپنی سیمیکون پالیسی کا اعلان کرنے اور دھولیرا کو ایشیا کے سب سے بڑے الیکٹرانکس مرکز کے طور پر قائم کرنے جیسے کئی فعال اقدامات کیے ہیں۔ ’’دھولیرا، ریاست کے کاروباریوں کے لیے بہت سے مواقع لے کر آئے گا‘‘۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہ کس طرح وزیر اعظم جناب مودی کی حکومت نے ہندوستان کے بارے میں ایک غیر فعال، بدعنوان اور کم نمو والی معیشت کے طور پر پرانے بیانیے کو منہدم کر دیا ہے، جوکہ صرف بااثر اور اچھے تعلقات رکھنے والے لوگوں کے حق میں ہے، وزیر موصوف نے کہا کہ آج کے ہندوستان میں مواقع کی جمہوریت اور سرمائے کی جمہوریت کاری ہے۔’’ہم اس فرمان کی پیروی کرتے ہیں - زیادہ سے زیادہ گورننس اور کم سے کم حکومت‘‘

انہوں نے زور دیکر کہا ’’وزیر اعظم، جناب نریندر مودی، نئے تصور شدہ عزائم کے ساتھ، نوجوان ہندوستان کے لیے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کر رہے ہیں تاکہ ہم ایک ٹریلین امریکی ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل معیشت / 5 ٹریلین امریکی ڈالر مالیت کی معیشت کے اپنے ہدف کو حاصل کر سکیں اور ٹیکنالوجی میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھریں۔ وہ ریوڑی معیشت یا فری بائیز کلچر پر یقین نہیں رکھتے جیسا کہ کچھ اپوزیشن پارٹیوں نے شروع کیا ہے‘‘۔

شری چندر شیکھر نے مارواڑی یونیورسٹی میں کئی نوجوان اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے ساتھ ان کے ایپس/ اختراعات پر تبادلہ خیال کیا کہ انہیں کس طرح قابل فروخت مصنوعات میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔

بعد میں انہوں نے صنعت کے رہنماؤں اور دیگر ضلعی عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت کی جس کا اہتمام سی آئی آئی نے کیا تھا۔ وزیرموصوف نے ان پر زور دیا کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ کس طرح صنعت اور اکیڈمیا اور حکومت مل کر انکیوبیٹڈ اسٹارٹ اپس کو اپنی اختراعات کو تجارتی بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ انہوں نے صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں سے بھی کہا کہ وہ مقامی امنگوں کو نقشہ بنا کر ضلعی مہارت کی فروغ کےپروگرام کی تشکیل میں اپنی حصہ رسدی کریں۔

وزیر موصوف ،جو کل سے راجکوٹ اور سریندر نگر کے دو روزہ سرکاری دورے پر تھے، نے طلباء، صنعت کاروں، اسٹارٹ اپس، صنعت سے تعلق رکھنے والے لیڈروں، اکیڈمیا اور دیگر سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی اور تمام ہندوستانیوں کو بااختیار بنانے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن - سب کا ساتھ، سب کا وکاس کو شیئر کیا۔۔

*****

U.No.11052

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1865257) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Marathi , Hindi