بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای  کے مرکزی وزیر  نارائن رانے نے ممبئی میں  کھادی فیسٹ  - 2022 نمائش  کا افتتاح کیا


ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر نے لوگوں  سے درخواست کی کہ وہ  کھادی کو ایک عالمی برانڈ بنانے کی غرض سے کھادی کو فروغ دیں

ستّر(70) اسٹالوں   سے زیادہ  بشمول  کے وی آئی سی  سے وابستہ   پی ایم ای جی پی یونٹس  ، کھادی فیسٹ  - دو ہزار بائیس( 2022) میں موجود 

Posted On: 03 OCT 2022 5:15PM by PIB Delhi

مائکرو ، اسمال اور میڈیم انٹر پرائزز  کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے  آج ممبئی میں   کھادی فیسٹ  -2022 نمائش کا افتتاح کیا۔ کھادی فیسٹ  -2022 کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن   کے ذریعہ  گاندھی جینتی کے موقع  پر  منعقد کیا گیا اور یکم نومبر  2022تک دستیاب رہے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-1SG22.jpg

کھادی  اور ولیج انڈسٹریز  کمیشن   بابائے قوم مہاتما گاندھی  کی سالگر ہ منانے کے لئے  ہرسال کھادی فیسٹ کا انعقاد کرتا رہا ہے۔البتہ اس بار  نمائش کا انعقا د دو سال کے بعد کیا گیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-239U6.jpg

نمائش کے افتتاح کے بعد  ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نارائن رانے نے   کہا کہ کے  وی آئی سی  کے ذریعہ منعقدہ اس  طرح کی نمائشیں   ، کھادی اور گاؤں کی صنعتو ں  کے فروخت کنندگان کو   منڈیوں تک رسائی کی  سہولت  بہم  پہنچاتی ہیں۔انہوں نے کہا‘‘ یہ اسی  طرح  کے اقدامات کا نتیجہ ہے کہ سال  22-2021 میں   کے وی آئی سی نے  257.02 کروڑروپے سے زیادہ   کی ریکارڈ برآمدات  درج  کی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-3D4XS.jpg

جناب رانے نے کہا ‘‘ جدوجہدآزادی کے دوران مہاتما گاندھی نے وردھا سے بھارت چھوڑو تحریک  شروع  کی تھی اور ملک کو اور سماج کو  خودکفیل بنانے کی غرض سے ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔’’  انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے بھی  ایک آتم نربھر  بھارت  بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ ہم سب کو ان کے اس  اقدام کی حمایت کرنی چاہئے۔

وزیراعظم  جناب نریندرمودی   کے ‘ کھادی سے روزگار ’ کے منتر کا اعادہ کرتے ہوئے  ایم ایس ایم ای وزیر  نے شہریو ں  سے اپیل کی کہ  وہ ممبئی میں منعقدہ کھادی کی نمائش کا دورہ کریں   اور خوب خریداری کریں ۔ انہوں نے کہا ‘‘ ممبئی  ،اقتصادی سرگرمی کا مرکز ہے۔ اگر ممبئی کے لوگ کھادی کو فروغ دیں تو  کھادی کو ایک عالمی برانڈ کے طورپر قائم کیا جاسکتا ہے۔’’

اس موقع پر  کھادی اور  ولیج انڈسٹریز کمیشن کے چیئر مین   جناب منوج کمار گوئل  نے کہا  کہ کے وی آئی سی  ایک ایسی تنظیم ہے ، جو گاندھی جی کے ‘ انتودیہ’ (آخری شخص کی ترقی ) کے خواب کی تکمیل کے لئے  پُرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘ وزیراعظم جناب نریندر مودی  ‘ہرہاتھ کو کام ’ پر زور دیتے ہیں ۔اپنی مختلف  اسکیموں   اور پروگراموں کے ذریعہ کے وی آئی سی نے  ملک میں  خود  روز گار کو فروغ دیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-46ZZR.jpg

کے وی آئی سی کے چیئر مین نے  لوگوں سے مزید درخواست کی کہ وہ  تہوار کے موسم میں   ہمارے مقامی دستکاروں  کے ذریعہ   تیار کردہ  ہاتھ سے بنی ہوئی چیزوں کو خریدیں ۔

ایم ایس ایم ای کے وزیر  اور کے و ی آئی سی کے چیئرمین نے  مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور فروخت کنندگان سے بات کی ۔ انہوں نے  ان کے مسائل کے بارے میں  معلومات حاصل کیں  اور مثبت  اقدامات  کی یقین دہانی کرائی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-5F9WV.jpg

کھادی  فیسٹ - 2022 نمائش میں  کھادی  اور ولیج انڈسٹریز کمیشن سے  وابستہ  ملک کے مختلف حصوں سے  وزیر اعظم کے روزگار تخلیق پروگرام کے یونٹس   اپنی مصنوعات  کی نمائش کررہے ہیں۔خشک میوے  ،  چائے ، کافی ، حسن وجمال کی جڑی بوٹی  اور آیورویدک مصنوعات ، کھادی سلک ،پشمینہ ، مدھوبنی فیبرک  ،  شہد کی مصنوعات   ،دستی کاغذ کی مصنوعات  ، گھرکی سجاوٹ کی مصنوعات ، بانس کی مصنوعات ، قالین، الوویرا کی مصنوعات ،چمڑے کی مصنوعات وغیرہ کے تقریباََ  70  اسٹال لگائے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/KVIC-6GCFV.jpg

*************

ش ح۔اک۔ رم

(04-10-2022)

U-11020

 


(Release ID: 1865025) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil